Worker of Khatam E Nubuwwat Cause,
Muslim | struggler | Writer | Proud Pakistani🇵🇰 | Coffee Lover☕
▪️Follow @Shubbanmedia
All Tweets&Retweets are mine✍
سابقہ ٹویٹ پہ طاہر اشرفی صاحب کی تفصیلی کال موصول ہوئی، حال احوال ہوا پھر ہوم ڈپارٹمنٹ کے بعض ذمہ دار احباب نے بھی رابطہ کیا اور اپنا آفیشل نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا۔
ان کا مؤقف یہ ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے یکم تا دس محرم تمام مکاتبِ فکر کے پروگراموں کو مناسب سکیورٹی دینے کی ہدایات موجود ہیں، اور جہاں کہیں تنازع یا لا اینڈ آرڈر کا خدشہ ہو وہاں معاملہ باہمی مشاورت اور حکمت کے ساتھ ڈیل کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی تحریری حکم موجود نہیں کہ اہلِ سنت یا کسی بھی مکتبِ فکر کی کانفرنسز پر پابندی ہے۔ اگر کہیں مقامی سطح پر کسی ایس ایچ او یا افسر نے زبانی طور پر کوئی بات کی ہے اور کانفرنس رکوائی ہے تو مناسب طریقہ یہی تھا کہ اس سے تحریری آرڈر لیا جاتا۔
پنجاب حکومت کے نمائندے کے مطابق آج پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر یومِ عمر فاروقؓ کے حوالے سے 126 سے زائد تقریبات منعقد ہوئیں، اس لیے مجموعی طور پر ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ کسی خاص مکتبِ فکر کے پروگرام روکے جا رہے ہیں۔
البتہ تھوڑی دیر پہلے رحیم یار خان سے ایک دوست نے بتایا کہ بریلوی مکتب فکر کا ایک پروگرام بھی انتظامیہ نے رکوایا ہے۔ گزارش یہ ہے کہ اگر یہ مقامی انتظامیہ کے فیصلے ہیں تو انہیں بھی شفاف انداز میں سامنے آنا چاہیے تاکہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو ۔
اور پروگرام کے منتظمین سے کہتا ہوں کہ اگر کہیں انتظامیہ کے افراد پروگرام کو رکوانے کی کوشش کریں تو انہیں یہ نوٹیفکیشن دکھائییں اور پروگرام روکنے کا تحریری آرڈر مانگا جائے یہی حل ہے۔
بہرحال ہمارا مؤقف یہی ہے کہ محرم ہو یا کوئی بھی مہینہ، کوئی دن کسی ایک طبقے کے لیے مخصوص نہیں۔ تمام صحابہؓ، اہلِ بیتؓ اور اکابرِ امت کا احترام سب کا مشترکہ دینی و ملی فریضہ ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ ہر مکتبِ فکر کے جائز اور پُرامن پروگراموں کو برابر سہولت اور سکیورٹی فراہم کرے، اور دینی طبقات بھی حکمت، تحمل اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی بات کریں۔
ایک عہد جو تمام ہوا
مجاہد ختم نبوت ،عالمی مبلغ ختم نبوت حضرت مولانا عبدالرحمن یعقوب باوا صاحب رحمۃ اللہ علیہ خالق حقیقی سے جا ملے
اناللہ وانا الیہ راجعون
انا لله وانا اليه راجعون
ایک عہد تمام ہوا، ایک تاریخ رقم کرنے والی شخصیت ہم سے جدا ہوگئی۔
سپہ سالارِ ختمِ نبوت، حضرت مولانا عبد الرحمن باوا صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ خالقِ حقیقی سے جا ملے
مکمل بلاگ لنک سے پڑھیے
https://t.co/l9Ts2MyPa8
اسلام دشمنی کی صنعت بے نقاب: اسلام پر منظم حملے یا منافع بخش کاروبار؟
میزبان: عبید
اردو دعوتی پیغام
🚨 آج رات خصوصی ایکس اسپیس — ضرور شامل ہوں
کیا اسلام، قرآن اور نبی کریم ﷺ کی توہین صرف اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کی جاتی ہے، یا اس کے پیچھے ایک منظم، مالی اور نظریاتی نیٹ ورک کام کر رہا ہے؟
آئیں اور پاکستان کے معروف محققین، دانشوروں اور قانونی ماہرین کے ساتھ اس اہم موضوع پر تفصیلی گفتگو کا حصہ بنیں۔
🎙️ میزبان: عبید
🕙 آج رات 10 بجے پاکستان ٹائم
مہمان مقررین:
قیصر احمد راجہ
عدنان راشد
ایڈووکیٹ ابو ہریرہ
ایڈووکیٹ راؤ عبد الرحیم
ایڈووکیٹ علی چنگیزی
اپنے سوالات، آراء اور تحفظات کے ساتھ اسپیس میں شامل ہوں۔ اختلافِ رائے کا بھی خیر مقدم کیا جائے گا
https://t.co/YybM33C1Vz
ملکی سلامتی کے اداروں و متعلقہ محکموں کے اس اقدام پر خیر مقدم کرتے ہیں تھرڈ پارٹی کی فرانزک رپورٹس تمام گستاخوں کےگند کو واضح کردیں گی،امیدکرتے ہیں کہ بلاسفیمی پروٹیکشن گینگ کو اعتراض نہیں ہوگا، انہی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے جارہاہے، مدعیوں کو بھی کوئی اعتراض بلکل نہیں ہے
"عثمان کریم الدین، میں درخواست غور سے پڑھ کرآیا ہو ۔ ملزم گستاخانہ مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے اور اب تک 11 گواہان کے بیانات ہو چکے ہیں۔ ضمانت خارج کر دوں یا ڈائریکشن جاری کر دوں؟"
— جسٹس شاہد بلال حسن
سپریم کورٹ آف پاکستان کے بینچ نمبر 2 نے توہینِ مذہب کے مقدمہ FIR نمبر 115/23 میں ملوث ملزم طلحہ محمود کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
بلاسفمی پروٹیکشن گینگ اور سیکولرز کے فرنٹ مین کے لیئے ایک اور دھچکہ 🙂
الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے حجِ بیت اللہ کی سعادت سے نوازا۔
بہت سے لوگوں نے قیاس و گمان کیا کہ یہ سفر کس نے کروایا اور کیسے ہوا، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ میرا خالصانہ ذاتی فیصلہ تھا۔
میں نے اپنے دل میں ایک روحانی منزل پائی تھی جہاں حج فرض ادا کرنا ضروری ہوگیا۔
اس مقدس سفر نے میری روح میں ایک ایسی الٰہی چنگاری روشن کردی ہے جو ہمیشہ جلتی رہے گی۔
دعا ہے کہ میرے جیسے بہت سے بھائی اور بہنیں بھی اس روحانی سفر کا حوصلہ کریں، حج کی سعادت حاصل کریں اور اسی لُطفِ الٰہی سے سرشار ہوں۔