آج سوہاوہ میں چھ گھنٹے سے زائد کھلی کچہری کے دوران 125 سے زائد خواتین، بزرگوں اور دیگر افراد کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے۔ ان میں نوکری، روزگار، علاج، پانی کی فراہمی کے علاوہ ایف آئی اے، پولیس، محکمہ مال اور دیگر محکموں سے متعلق معاملات شامل تھے۔
14 جولائی سے کھلی کچہریاں شروع کی تھیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ اس سلسلے کی چھٹی کچہری تھی جس میں میں اور محکمے عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں۔ گزشتہ کچہریوں کے دوران فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
کھلی کچہریاں ہماری اس کوشش کا حصہ ہے کہ عوام براہ راست اپنے مسائل سے مجھے آگاہ کر سکیں اور شفاف انداز میں مسائل کا حل ہو۔
This emphatic victory is the result of your tireless hard work and continuous engagement with the people. Credit also goes to the visionary leadership of @MaryamNSharif . Jhelum has once again proved its love for @NawazSharifMNS and @pmln_org Congratulations! 🇵🇰💚
#KashmirSherKa
آج آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے امیدوار راجہ صدیق اور ایل اے 42 ویلی تین سے امیدوار سید شوکت شاہ کی انتخابی مہم کے آخری دن ضلع جہلم میں دینہ، دھنیالہ، کشمیر کالونی اور چوٹالہ میں کارنر میٹنگز کیں۔ 2 اگست کو میرپور ڈویژن کی طرح مہاجرین کی سیٹوں اور مظفرآباد ڈویژن میں شیر کی فتح ہو گی، انشاءاللہ
اپنے حلقے کے عوام سے براہ راست مسائل سننے کی میری کاوش کے سلسلے میں، کل 18 جولائی، ہفتہ کے دن، میونسپل کمیٹی ہال سوہاوہ میں کھلی کچہری منعقد ہو گی۔ 4 جولائی کو جہلم سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا آغاز کیا تھا، 12 جولائی کو دینہ میں کھلی کچہری منعقد کی تھی اور اب تیسری کھلی کچہری سوہاوہ میں ہو رہی ہے۔ انشاء اللہ
گزارش کرتا ہوں جہلم کے دونوں حلقوں کی فل کمان محترم بلال اظہر کیانی صاحب کو دی جائے نوجوان قیادت ہی عوام تک پہنچے گئ۔ الحمدللہ بلال اظہر کیانی صاحب اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں جہلم اور ملحقہ گاؤں کو فیسلیٹیٹ کیا جائے اور کافی حد کامیاب ہوئے ہیں
@MaryamNSharif@BilalAKayani
یہ صرف ایک گیت نہیں، بلکہ ہزاروں نوجوانوں کے جذبات کی آواز ہے۔
دینہ کا ایک کارکن اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتا رہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات نے اسے روزگار کا موقع دیا اور امید کی نئی کرن عطا کی۔
Thanku @MaryamNSharif#YouthEmpowerment#Dina#PMLN
قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز بطور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر میرپور، آزاد کشمیر کے انتخابی حلقوں (ایل اے 1، 2، 3، 4) میں پارٹی کے نامزدامیدواروں چوہدری سعید، عظیم بخش، چوہدری رخسار اور حلقہ کوآرڈینیٹرز برادران محترم ذوالفقار بھنڈر، مدثر ناہرہ، علی گوہر بلوچ اور عارف گل کے ہمراہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور الیکشن کمیشن اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کارنر میٹنگ میں شرکت کی، پُرجوش کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ انشاء اللہ انتخابات میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔شکریہ میرپور 🙏
گزشتہ روز اپنے حلقے این اے 60 میں سلی پُل، روپڑ پُل اور چکوہا روڈ کا افتتاح کیا جس سے مقامی آبادی کا دہائیوں پرانا مطالبہ پورا ہوگیا ہے، الحمدللہ۔ ان پلوں کی تعمیر سے ہزاروں افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جو بارشوں اور سیلابی صورتحال میں علاقے سے مکمل کٹ جاتے تھے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے اردگرد کی آبادیوں کے ہزاروں افراد کو بھی آمد و رفت کی سہولت مل گئی ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے مجھے جو عزت اور محبت دی گئی، اس پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گزشتہ روز تحصیل دینہ میں کھلی کچہری منعقد کی جہاں ساڑھے پانچ گھنٹے سے زائد اہل علاقہ کے ساتھ گزرے، ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔ خواتین، بزرگوں اور خصوصی افراد سمیت 400 سے زائد شہریوں نے پولیس، محکمہ مال، زمینوں، بجلی، نکاسی سمیت انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل بیان کئے جن کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں، جن کا فالو اپ بھی کریں گے تاکہ مسائل کا حل یقینی ہو۔ عوام سے براہ راست ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ٹوکن سسٹم کے ذریعے نہایت منظم انداز میں کھلی کچہری کے انعقاد پر اپنی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ گزشتہ ہفتے جہلم میں کھلی کچہری منعقد کی تھی، اب اگلے ہفتے تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچہری میں وہاں کے عوام سے ملاقات ہوگی۔ انشاء اللہ
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) جناب محمد نواز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے جہلم سے متعلق انتخابی حلقوں LA-39 اور LA-42 میں الیکشن کمپین پر مشاورتی اجلاس نواب ہاؤس جہلم میں منعقد ہوا۔سینیئر راہنما خواجہ سعد رفیق، محترمہ طاہرہ اورنگزیب، وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو، MNA اور PMLN ضلع راولپنڈی کے صدر ملک ابرار، چوہدری عابد رضا، سینیٹر انوشہ رحمن، اور سید توصیف شاہ کا جہلم آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے جہلم تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ہم نے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں AJK کے دو حلقوں کے الیکشن کی تیاریوں اور زمہ داریوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز جنجوعہ، مطلوب مہدی،طالب مہدی، AJK اسمبلی کے لئے نامزد امیدواروں راجہ محمد صدیق اور شوکت علی شاہ کے علاوہ مہر فیاض، چودھری سعید، چودھری ناصر، چودھری بوٹا جاوید، چودھری راشد اور دیگر راہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
90 سال بعد جہلم کی تاریخی نو تزئین شدہ لاجپت رائے لائیبریری کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔ جہلم کے شان دار تاریخی علمی و ادبی ورثے کی بحالی پر دلی خوشی ہے۔ تحریک آزادی برصغیر کے ہیرو لاجپت رائے کے نام سے موسوم یہ لائیبریری لالہ لدھا شاہ بندرا کے بیٹے لالہ گوراں دتا مل نے اپنے والد کی یاد میں تعمیر کرائی تھی۔ خستہ حال عمارت کا نہ صرف تاریخی اور قدیم ثقافتی حسن بحال کیا گیا ہے بلکہ 500 نئی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں، پہلی بار فل ٹائم لائبریرین بھی رکھا جائے گا۔نئے فرنیچر کے علاوہ لکڑی کے انتہائی دیدہ زیب بک شیلفس میں پہلی بار موضوع کے لحاظ سے کتابیں رکھی گئی ہیں۔ یہاں ادبی نشستوں میں ملک بھر سے نامور علمی و ادبی شخصیات کو مدعو کریں گے۔ اس سلسلے میں تعاون پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن جہلم بک کارنر کےگگن شاہد، امر شاہد، کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ایک ہی دن، عوامی خدمت کے کئی تاریخی سنگِ میل…
کھلی کچہری میں 400 سے زائد شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے
“اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مفت پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
✅ تاریخی اقبال لائبریری جہلم افتتاح
✅ واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
@BilalAKayani
آج ضلع کونسل ہال جہلم میں کھلی کچہری منعقد کی جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ بزرگ، خواتین، خصوصی افراد سمیت معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے چار سو سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لیے فوری اقدامات کئے۔ انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسی طرح آئندہ ہفتوں میں دینہ اور سوہاوہ میں بھی کھلی کچہریاں لگائیں گے تاکہ عوام براہ راست اپنے مسائل بیان کریں، انہیں یہ اعتماد ملتا رہے کہ وہ اپنی بات مجھ تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل یقینی ہو۔
وفاقی بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے کو نمایاں ریلیف دیا گیا ہے۔ مختلف آمدنی کے سلیبز میں انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی جبکہ تنخواہ پر عائد سپر ٹیکس بھی ختم۔22 سے 32 لاکھ،32 سے41 لاکھ، 41 سے 56 لاکھ اور56 سے 70لاکھ سالانہ آمدنی رکھنے والے
@BilalAKayani
آج عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن دوست احباب سے ملاقات میں گزرا۔ یومِ تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ حلقہ سے آئے احباب کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے مناسب اقدامات کیے۔
جہلم میں مشیر برائے صحت پنجاب اظہر محمود کیانی نے ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک شیر میں شہید نائب صوبیدار محمد ندیم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
#Bunan_Um_Marsoos
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اسلام آباد میں جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی
State Bank of Pakistan repaid deposit of US$ 1 billion to Abu Dhabi Fund for Development (ADFD) UAE on 23April2026. Deposits of $2.45 billion were repaid last week. This completes the repayment of total deposits of $3.45 billion to UAE.