جھوٹ بو��ا کریں، آپ ایک لمبی عمر پائیں گے۔ ممکن ہے کہ سچ آپ کے نام کو امر کر دے، مگر قوی امکان اس بات کا ہے کہ سچ آپ کی قبل از وقت موت کا سبب ہو گا۔
#MFK
کوئی ہمیں دنیا سے بچانے نہیں آیا
دلدل میں گرے کوئی اٹھانے نہیں آیا
آئے ہیں سبھی شور مچانے، یہاں کوئی
سننے نہیں آیا یا سنانے نہیں آیا
بستی کے وڈیرے سے نہیں بنتی تھی میری
باہر سے کوئی کھیت جلانے نہیں آیا
#MFK
بےدلی اتنی ہے دنیا سے مجھے
جتنی نو مسلم کو پچھلے دین سے
ہے عدو شامل دعا میں اور میں
ڈر رہا ہوں ہر کہے آمین سے
قتل ہو جاؤں نہ آخر قاف میں
بچ تو نکلا ہوں میں عین و شین سے!
#MFK