جاوید میانداد کا عمران خان کے حق میں بولا گیا ایک ایک لفظ کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔
خدارا۔۔ ظلم توڑنا بند کیجئے اور بےگناہ عمران خان کی جان چھوڑ کر اپنے کام پر توجہ دیجئے جو آپ سے ہو نہیں رہا۔
Adding my support here to GC and the other former international captains. I hope the court ordered medical assessment be allowed to run its course, and that family visits continue. I hope Imran Khan is treated with the dignity anyone deserves
ابھی اڈیالہ @ImranKhanPTI صاحب سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں سردار لطیف کھوسہ صاحب اور محمد عامر ڈوگر صاحب بھی موجود تھے۔ ماشاءاللٰہ صحت اچھی تھی اور ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔ تقریبًا آدھا گھنٹہ ملاقات رہی۔ اپنے لیڈر سے اتنے عرصہ بعد ملا بہت اچھا لگا۔ مردان کی تاریخی جیت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔
اڈیالہ میں میرے جیل کے دنوں کے احوال کا بھی ان کو پتہ تھا اور خوش تھے کہ آپ نے جوانمردی سے جیل کاٹی۔ پوچھا اسیری کے کتنے دن تھے ان کو بتایا 78 دن تھے۔ ڈوگر صاحب سے بھی ان کے جیل کے دنوں کا پوچھا۔ ان کی ملتان کی جیت پہ بھی بہت خوش تھے۔ سردار لطیف کھوسہ نے خان صاحب کو کہا کہ ان کی لاہور کی جیتی ہوئی سیٹ خان صاحب کی امانت ہے جس پہ خان صاحب نے کہا کہ نہیں وہ میانوالی والی سیٹ پہ آئیں گے انشاءاللٰہ
میں اپنے لیڈر کی قدر شناسی کا دل سے شکر گزار ہوں۔
قوم کے لیڈر سے قوم کے مسائل پہ تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے بہت سی ضروری ھدایات دی ہیں جن سے متعلق بعد میں آپ کو آگاہ کریں گے۔
سب سے بڑی بات جو خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ @PTIofficial اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پہ جائے گی۔
ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کی خاطر ملک و قوم کو آگے لیکر جائیں گے۔
خان صاحب نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن Truth & Recilliation Commission کا بھی حوالہ دیا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر انتقام نہیں سیاسی استحکام و ترقی کی طرف پاکستان کو لے کر جائے گی۔
انشاءاللٰہ
قوم کے لیڈر کی سوچ اور بڑے دل کو سلام ہے۔
پاکستان زندہ باد
عمران خان پائیندہ باد
Rao Qasim🔥.. Remember the name...😎
اس کو کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن الیکشن سے چند گھنٹے پہلے عمران خان کا ٹکٹ ملا اور بغیر کسی الیکشن کیمپین کے جہانگیر ترین کو اس کے گھر لودھراں میں ساری سیاسی قوت، مشینری، پیسہ اور سپورٹ کے باوجود عبرت ناک شکست دے ڈالی۔۔✌️
#Election2024
اہم ترین پیغام 🚨
میرے پاکستانیوں! میں نے عُمر کے اس حصے میں اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش کی کہ ظلم، جبر اور فسطایت کے اس ماحول میں بھی عمران خان کا پرچم تھامے گلی گلی گھر گھر پہنچ سکوں جس میں آپ کے تعاون سے کامیاب ہوئی۔ لیکن مصدقہ اطلاعات کے مطابق پری پول دھاندھلی کا خوفناک منصوبہ بنایا گیا جس پر عملدرآمد کیلئے 8 کردار متحرک ہیں۔ ان میں سے4 کرداروں کا نام ابھی بتا رہی ہوں جن میں سے سر فہرست خواجہ آصف ہے جس نے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال ہے جس نے مسلسل میرے ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے، انہیں اغواء کروایا، جھوٹے پرچے درج کرائے یہاں تک کے گھر میں موجود خواتین کی تذلیل کی گئی جس کا ایک اک ویڈیو ریکارڈ میرے پاس محفوظ ہے۔مجھے الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے ریٹرننگ افسر اقبال کا استعمال کیا گیا اور میرے کاغزات نامزدگی مسترد کئے گئے جسے لاہور ہائیکورٹ نے بحال کیا۔ پری پول دھاندھلی کا چوتھا کردار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ہے جو کہ ڈی آر او سیالکوٹ بھی ہے۔ مجھے پوری الیکشن مہم کے دوران کوئی جلسہ،کوئی کارنر میٹنگ کوئی ریلی نکالنے نہیں دی گئی روزانہ کی بنیاد پر میرے بینرز پوسٹرز اور اشتہارات اتار پھینکے۔یہاں تک کہ دوران الیکشن ہمارے ورکرز کے کاروباری مراکز تک کو سیل کر دیا گیا۔یہی پریزائیڈنگ افسر حلقے کے سرکاری افسران پر خواجہ آصف کی حمایت کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔اس بارے میں بار بار اعلی عدلیہ بالخصوص چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے نوٹس لینے کی اپیل کرتی رہی ہوں لیکن سنوائی نہیں ہوئی۔ میں نے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر بھی تحریری شکایات کیں لیکن کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔
میرے پاکستانیوں۔ 8 میں سے 4 کرداروں کے نام میں نے آپ کے سامنے رکھ دیئے 4 مزید کرداروں کے نام 9 فروری کو سامنے لاؤں گی۔ میں نے اب تک بد ترین پری پول دھاندھی کا سامنا کیا اور آخر تک کروں گی۔لیکن اس کیلئے مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ بے شک عزت اور ذلت پروردگار کے ہاتھ میں ہے لیکن میں اپنے حلقے کے باشعور غیر مند بہادر بیٹے بیٹیوں اور بہن بھائیوں سے کہتی ہوں کہ 8 فروری کو آپ نے ووٹ ڈالنے نکلنا ہے۔ آپ نے یہ نہیں دیکھنا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پولنگ بوتھ ہے یا نہیں۔کیونکہ انتظامی مشینری پولنگ بوتھ تک لگانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ اس کے باوجود آپ نے ووٹ ڈالنا ہے اور بے بی کارٹ (بچوں کے جھولے پر مہر لگانی ہے۔ اللہ آپ کا اور میرے کپتان کا حامی و ناصر ہو۔
#RehanaDarNA71