برٹرینڈ رسل کہتے ہیں “جنگ یہ طے نہیں کرتی کہ کون حق پر تھا، بلکہ یہ کہ کون باقی بچا۔”
لیکن میں اس قول کو ذرا یوں سمجھتا ہوں کہ جنگ صرف یہ نہیں دیکھتی کہ کون بچا وہ یہ بھی طے کر دیتی ہے کہ جو بچا ہے، وہ کس حال میں زندہ رہے گا۔
میں بطور لکھاری جنگوں پر نہیں لکھتا۔ نہ میں کسی معرکے کی حکمتِ عملی بیان کرنا چاہتا ہوں، نہ کسی فریق کی برتری۔ اس کی وجہ نظریاتی نہیں، تجرباتی ہے۔ دو ہزار سات سے دو ہزار اٹھارہ تک میں افغانستان میں رہا ہوں۔ وہاں میں نے جنگ کو کسی خبر یا تجزیے کے طور پر نہیں، بلکہ انسانی سانحے کے طور پر دیکھا ہے۔ میں نے جانا کہ جنگ کی اصل قیمت محاذ پر نہیں، گھروں میں ادا ہوتی ہے۔
مرد کا نصیب اکثر یہ ہوتا ہے کہ وہ جنگ میں مر جائے اور قصہ ختم ہو جائے۔ مگر اس کے بعد جو زندگی رہ جاتی ہے، وہ عورتوں اور بچوں کے حصے میں آتی ہے اور وہی اصل المیہ ہے۔ جنگ کے بعد خاموشی نہیں آتی، ایک طویل چیخ شروع ہوتی ہے بھوک کی، بے سہارگی کی، اور جذباتی استحصال کی۔
میرا دوست فیض اللہ خان Faizullah Khan جب جلال آباد میں گرفتار ہوا تو میں نے بہت کوشش کی کہ اس سے ملاقات ہو جائے۔ کابل سے واپسی پر سرا روغہ کے علاقے میں امریکی فوجیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے بعد دو کم سن لڑکے شاید سولہ برس کے طالب شدید زخمی حالت میں پڑے تھے۔ وہ پانی مانگ رہے تھے۔ میں نے بوتل کھولی، ایک کے ہونٹوں سے لگائی، مگر اس کی آنکھیں اچانک ساکت ہو گئیں۔ پانی زندگی کی علامت ہے، مگر اس لمحے وہ زندگی واپس نہ لا سکا۔
آگے غنی خیل کے قریب پانچ سترہ سالہ افغان فوجی سڑک کنارے زندگی اور موت کے درمیان معلق تھے۔ وہ بھی پانی مانگ رہے تھے۔ مگر پانی وہاں بھی بے سود تھا۔ اس روز میں نے سمجھا کہ جنگ میں نظریات نہیں مرتے، نوجوان مرتے ہیں۔ اور ان کی عمریں اتنی کم ہوتی ہیں کہ ان کے خواب ابھی مکمل جملہ بھی نہیں بن پاتے۔
جنگ کا المیہ صرف لاشوں کی تعداد نہیں۔ اصل المیہ وہ بچے ہیں جو یتیم ہو کر بڑے ہوتے ہیں، وہ عورتیں جو بیوگی کو تقدیر سمجھ کر خاموش ہو جاتی ہیں، وہ گھر جن میں چولہا ٹھنڈا رہتا ہے۔ مرد مر جاتا ہے اور کہانی ختم ہو جاتی ہے، مگر اس کے پیچھے جو خاندان رہ جاتا ہے وہ ایک ایسی کہانی جیتا ہے جس کا کوئی قاری نہیں ہوتا۔
میں سمجھتا ہوں کہ جنگ میں جو مر گیا وہ شاید درد سے آزاد ہو گیا، مگر جو بچ گیا وہی اصل سزا کا مستحق ٹھہرا۔ کیونکہ اسے یادوں کے ساتھ جینا ہوتا ہے، محرومی کے ساتھ جینا ہوتا ہے، اور ایک ایسے معاشرے میں جینا ہوتا ہے جہاں اس کے آنسو خبر نہیں بنتے۔
اس مضمون کا مقصد کسی فریق کو قصوروار ٹھہرانا نہیں، نہ کسی نظریے کی تردید یا تائید کرنا ہے۔ میرا مقصد صرف یہ ہے کہ جنگ کو رومانوی الفاظ سے آزاد کیا جائے۔ اسے فتح، غیرت یا حکمتِ عملی کے استعاروں میں نہ لپیٹا جائے۔ جنگ دراصل ایک مسلسل المیہ ہے جس میں گولیاں چند لمحوں کے لیے چلتی ہیں، مگر ان کی بازگشت نسلوں تک سنائی دیتی ہے۔
پاکستان، افغانستان، ایران، مشرق وسطٰی میں ایک دفعہ پھر طبل۔جنگ بجایا جاچکا ہے پتہ نہیں انسانی تاریخ اس دفعہ کیا کہانیاں انیوالی نسلوں ہو سنائیں گی مگر مجھے پھر عورتوں اور بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں اور دعا گو ہوں کہ کاش اس دفعہ واقعی ہم انسان یہ سمجھ لیں کہ جنگ میں “بچ جانا” ہی سب سے بڑی سزا ہے، تو شاید ہم جنگ کو ناگزیر کہنے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں۔
عارف خٹک
Team captain 5 saal ke liyay appoint hoga. Us ke baad woh khud faisla karay ga ke us nay aur khelna hay ya retire hona hay.
Team coach aur Team ka malik kon hoga ye captain faisla karay ga.
Retirement ke waqt captain ko home stadium bataur retirement gift diya jaey ga aur team ke malik ne mutabadil stadium ka bandobust karna hoga.
Team bus Naheen hogi, har player ko vigo daalay milein gay.
Governor Kundi is acting against the Constitution’s letter + spirit by forcing a CM who has resigned as per Art 130(8) to continue in office by delaying the election of his successor
A pity a constitutional office holder is making a mockery of both his office + the Constitution
It seems that Saudis have reached the same conclusion as China and b4 that USA-the only ties possible with Pak are security ties, not economic ones bcoz pak is not interested in reforming its economy. its only interested in being a security state and attracting geo-strategic rents.
The Saudi pact will make it more of a security state, strengthen pindi's hands, weaken all public and private civilian institutions and make pak a more abnormal state.
I was already thinking of posting about the River Ravi Revitalisation project, and this seems like a good reminder.
Apparently no one knows about it. It was the Anti-RUDA.
The plan was developed during 2018-19, but shelved in 2020 as RUDA was announced (to revive “50 sectors associated with construction sector”).
Thread 🧵
"Why Did Pakistan Award 'Israel's Favorite US General' a Prestigious Medal?"
Bestowing a medal on the very American general who has been so intimately involved in Israel’s holocaust of Gaza is beyond absurd, writes @fbhutto for Zeteo:
https://t.co/vWxky1vpna
1/18 Pakistan Currency Crisis
Pakistan’s currency appears stable at 284 rupees per dollar, but forensic investigation reveals hidden vulnerabilities that mirror pre-crisis patterns in Sri Lanka (2022) and Thailand (1997). Key findings from analysing central bank data, IMF reports, and debt structures.
@KhawajaMAsif The one who got his NA seat on form 47 has the gall to lecture us on Akhirah. Will you be able to face Prophet PBUH if he asks you whether you won that seat or not?
@KhawajaMAsif This man is trying hard to earn sympathy by criticizing the income of the speaker. But he won't tell you how we grabbed a seat in NA after getting defeated by Rehana Dar. He is an liar pro max.
طالبان کیوں پاکستان سے دور اور بھارت کے قریب ہو رہے ہیں؟ افغانستان میں پاکستان کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے جبکہ بھارت تزویراتی طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ افغانستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بدلتے ہوئے علاقائی تعلقات کی پوری کہانی ہمارے مضمون میں پڑھیں۔
India has Behar and Kerala states elections coming in October 2025. Modi is in need of an election narrative to get votes. But will Modi go this far in narrative building for his politics, nobody thought about it.
#IndiaPakistanWar