چیئرمین ٹی ایم سی چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے یادگار شہداء کارساز کا وزٹ کیا صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر شہدائے گیلری کے بانی اصف رائی،شہداء کمیٹی کے ممبر علی شاد احمد اور خورشید مہندی چنیسر ٹاؤن کونسلر سکندر صالح ،چنیسر ٹاؤن یوتھ کونسل امان چانڈیو بھی موجود ہیں
ٹی ایم سی چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی نے خالد بن ولید لائبریری،ہاکی گراؤنڈ اور پارک کا سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور افسران اور ملازمین کو پابند کیا کہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں .
چینسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی نے یو سی -08/وارڈ-01 کے سینئیر کارکن نعمان (بیلو ) کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر دعا کی اور دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی صفورہ کی یو سی کے چیئرمین اور فیصل مھیندرو ،عامر کریم صدر وارڈ-01 ،عرفان گجر
چینسر ٹاؤن آفس میں چیئرمین فرحان غنی کو ٹاؤن چیئرمین بننے کی مبارکباد دی ورکر ویلفیئر بورڈ کی یونین کے چیئرمین انتخاب عالم اور ان کے یونین کے صدر اور دیگر عہدےدار بھی ان کے ھمراہ موجود ہیں ۔
چینسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی ھدایت پر ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا گیا اس موقع پر ٹاؤن کونسلر قمر نے عوامی شکایت پر ٹھیکیدار کاشف کو بولا کر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا .
وزیر محنت قوت و افرادی اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر جناب سعید غنی بھائی کی ھدایت پر چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی بھائی، وائس چیئرمین ندیم خیالی اور ٹاؤن کونسلر قمر احمد خان نے آج بروز پیر کو ایکسپریس وے قیوم آباد کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
@SaeedGhani1