ملاقات کے دوران شہری نقل و حمل کے مؤثر انتظام، ٹریفک کی روانی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر نے BRT کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں BRT کے آپریشنز اور سرویلنس سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹرانس پشاور کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری سے ملاقات کی۔
@drsmabukhari
اجلاس کی صدارت ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری نے کی، ٹرانس پشاور کے اعلیٰ عہدیداروں اور صوبے کے متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجوزہ پالیسی کے خدوخال، ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقۂ کار اور بین الادارہ جاتی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کے تحت صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید، محفوظ اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جامع ’’صوبائی ٹرانسپورٹ پالیسی‘‘ کی تیاری کے سلسلے میں ٹرانس پشاور کے ہیڈ آفس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
@drsmabukhari
ڈائریکٹر سیف سٹی پراجیکٹ حکومتِ خیبر پختونخوا، رائے اعجاز احمد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شہر بھر میں بہتر حفاظت، سیکیورٹی اور رابطہ کاری کےلیے سرویلنس سسٹمز کے انضمام اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا@drsmabukhar