#vss365#Prompt#Diminish
People fade into the background in a world around you,
but in your presence, everything feels alive.
The world seems to #diminish as
I lose myself looking at your face,
as though it holds a universe meant only for me.
And I love your voice .
the way it wraps around my thoughts,
soft and familiar, like a song I never want to end.
I love your scent too,
how it lingers like a memory I’m afraid to lose,
drawing me closer every time you’re near…
ठुकरा दो अगर दे कोई ज़िल्लत से समंदर
इज़्ज़त से जो मिल जाए वो कतरा ही बहुत है
ٹھکرا دو اگر دے کوئی ذلت سے سمندر
عزت سے جو مل جائے وہ قطرہ ہی بہت ہے..!! 🖤
اندھی آنکھ!
(دسواں حصہ )
خدا خود بتاتا ہے کہ خدا کیوں ضروری ہے وہ ہر شے پر قادد ہے اس کے جلوے ہر سوں بکھرے ہوئے ہیں وہ جتنی مرضی ڈھیل دے لیکن انسان کی زندگی کی رسی اللہ کے ہی ہاتھ میں ہوتی ہے!
وقت کو بنانے والا اللہ اپنی تخلیق سے وقت کی پابندی کروانا جانتا ہے!
____
بچوں کو منع مت کیا کریں کاکا سائیں ان کی وجہ سے باغ میں روشنی رہتی ہے (خضر علی اپنی ڈائری میں سارا حساب لکھ رہا تھا وہ رات کو ہی اپنے آبائی گھر پہنچ چکا تھا)
چھوٹے صاااب یہ درختوں پر چڑھتے ہیں گر گرا گئے تو انکو چوٹ لگ جائے گی پھل لینے سے منع نہیں کرتا ہوں بس یہ بڑے شرارتی بچے ہیں!
خیر ہے یہ تو فرشتے ہوتے ہیں انکی حفاظت خدا کرے گا بس انکو کھیلنے دیا کرو بچے کھیلتے ہوئے بہت اچھے لگتے ہیں (خضر اب بھی لکھنے پر مصروف تھا )
چھوٹے صاااب اس بار کے آم بہت میٹھے ہیں آرڈر آنا شروع ہوگئے ہیں!
اچھا آپ دیکھ لینا سب ، کاکا سائیں (خضر علی نے اب سر اوپر کو اٹھایا تھا ) پچھلی گلی والی چاچی کیا واپس نہیں آئیں اب تک ؟
نہیں چھوٹے صاااب!
دو مہینے ہوگئے ہیں معلوم کرو کہ ان کے ہاں سب خیریت تو ہے اور ان کا معاوضہ نکال کر رکھنا جب وہ آئیں سب ایک ساتھ انکو دے دینا (خضر علی کے آم کے باغ تھے جس سے ہونے والی ساری آمدنی آس پاس کے لوگوں میں تقسیم ہوجاتی تھی خضر علی کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ مادہ پرست نہیں تھا سادہ خوراک کھانے والا خضر علی اعلیٰ اخلاق کا مالک بن چکا تھا )
چھوٹے صاااب آپ کے پیچھے لوگ آپ کے بارے غلط غلط باتیں کرتے ہیں آپ پھر بھی انکی مدد کیوں کرتے ہیں؟(اب کاکا سائیں آم چن چن کر ٹوکری میں رکھ رہا تھا )
خیر ہے کاکا سائیں سب کی سوچ سب کا نظریہ الگ ہے ضروری تھوڑی ہے انسان ہر ایک کو سمجھ آئے !
چھوٹے صاااب اتنے رحم دل نہ بنیں یہ لوگ آپکو کچا کھا جائیں گے!
خیر ہے کاکا سائیں!
لیکن کیوں ؟
ایسا کرنے سے اللہ ملتا ہے کاکا سائیں (خضر علی نے مسکرا کر جواب دیا )
چھوٹے صاااب مجھے اللہ نہیں ملا ہے میں نے بڑے گناہ کیے ہیں میرے لیے دعاکریں نا!
روز کرتا ہوں کاکا سائیں اور اللہ تو موجود ہوتا ہے بس اسکو محسوس کرنا ہوتا ہے (خضر علی کی گفتگو میں وہ چمک پیدا ہوچکی تھی جو چمک دادا جان کی گفتگو میں تھی بس فرق یہ تھا کہ خضر علی کم عمر تھا اور دادا جان اڈھیر عمر تھے )
اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں چھوٹے صاااب ، میرے ذمے یہ گھر اور یہ باغ شروع سے ہیں میں نے بہت پیسے آگے پیچھے کیے ہیں بہت نقصان جان بوجھ کر کیے ہیں فائدہ لیا ہے اپنے لیے (کاکا سائیں اپنے کندھے پر رکھا رومال سائیڈ پر رکھ زمین پر بیٹھ چکا تھا )
کیا اب بھی ایسا کرتے ہیں آپ ؟
چھوٹے صاااب دو سال ہوئے ہیں قسم سے ایک نوالہ حرام کا نہیں لیا ہے (کاکا سائیں اب اٹک اٹک کر بول رہا تھا جیسے ابھی انکو سزا ملنے والی ہے )
خیر ہے کاکا سائیں انسان اپنی اصلاح کر لے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ہے (خضر علی کا لہجہ نرم تھا )
آپکو غصہ نہیں آرہا ہے چھوٹے صاااب ؟
نہیں!
لیکن میرے دل کو سکون نہیں آتا ہے میں نے بڑا حرام کھایا ہے ڈر لگتا ہے مجھے اللہ سزا دے گا!
اللہ سے معافی مانگ لیں وہ معاف کردیتا ہے زیادہ تر وہ سزا نہیں دیتا ہے کاکا سائیں بس وہ احساس دلا دیتا ہے اور جسے احساس ہوجائے وہ سمجھ لے کہ اللہ اسکے آس پاس ہے !(یہ ہر دوسرے دن کا معمول تھا کوئی نہ کوئی روز آتا اپنے گناہ کا اعتراف کرتا اور خضر علی فقط یہ کہتا کہ اللہ معاف کرنے والا ہے وہ لوگوں کے دلوں میں اللہ کی محبت پیدا کر رہا تھا )
____
رات کا تیسرا پہر تھا وہ اپنے کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا ہر طرف فقط خاموشی تھی زمین سرگوشیاں کر رہی تھی .
اے اللہ مجھ پر وہ زمہ داری نہ ڈال جسے میں پورا نہ کرسکوں میں حساب والے دن تیرے سامنے شرمندہ نہیں ہونا چاہتا کہ سب کے سامنے کہا جائے کہ دیکھو یہ خضر علی اسکی محبت میں کھوٹ تھا یہ تو اللہ سے سہی طرح محبت بھی نہ کر پایا اے اللہ میرا دل پریشان رہتا ہے (وہ اپنے دل کو بار بار تھپ تھپا رہا تھا یہ فکر اسکو کھائے جا رہی تھی کہ کہیں وہ کچھ ایسا نہ کر بیٹھے کہ اسکو خدا کی محبت سے ہاتھ دھونا پڑ جائے )
اللہ تجھے مجھ سے محبت ہے نا ؟تو مجھے سن رہا ہے نا ؟میں تجھے تنگ تو نہیں کر رہا ؟دیکھ اللہ جب تیرے سامنے آتا ہوں تو سوال جنم لے لیتے ہیں تو مجھے ہر جگہ محسوس ہوتا ہے میں تجھے ایک لمحہ بھی بھول نہیں پاتا ہوں (اب خضر علی کے آنسو ٹپک رہے تھے سب لوگ جب سکون کی نیند سو رہے تھے تب خضر علی یہ سوچ سوچ کر بےسکون تھا کہ وہ اللہ کو خوش کر پا رہا ہے یا نہیں اور یہ فکر تمام تر فکروں کی استاد ہے اور استاد کے آگے بس چپ رہا جاتا ہے )
____
اندھی آنکھ کو فقط روشنی چاہیے ہوتی ہے وہ روشنی جو آسمان سے آرہی ہو !
عباس
اندھی آنکھ !
(گیارہواں حصہ )
مرگ نگہانی پر لگی قناعتیں کسی بھی وقت گر سکتی ہیں قبر میں دفن دکھ جاگ سکتا ہے یہ جادوئی دنیا ہے یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے بس حل یہ ہے کہ خدا کی رسی تھام کر رکھو !
____
خضر علی کے پاس ایک ڈائری تھی جو بہت بوسیدہ تھی اس میں کچھ چیزیں دادا جان کی لکھی ہوئی تھی اور کچھ چیزیں اب خضر علی اس میں لکھتا تھا وہ ڈائری کے صفحے پلٹ رہا تھا کہ اس کی نظر دادا جان کے لکھے ایک جملے پر اٹک گئی " موت خدا کا تحفہ ہے " اسکی آنکھیں سیاہی زدہ ہوچکی تھی نیچے والی سطر میں لکھا تھا کہ "تحفہ ان کیلئے جن کی ملاقات خدا سے ہوگی " وہ تڑپ اٹھا ڈائری سائیڈ پر رکھی اور اسکی ایک واحد خواہش زور پکڑنے لگی ۔۔۔!
اے اللہ سن مجھے معاف کردے تجھے تیری خدائی کا واسطہ ہے مجھے معاف کردے تجھے تیری رحم دلی کا واسطہ ہے مجھے معاف کردے میں نے بڑی ناسمجھی کی ہے (وہ ہاتھ جوڑ کر زمین پر بیٹھ چکا تھا اور معافیاں مانگ رہا تھا اسے خدا کی مصلحت سمجھ جو آگئی تھی اور فقط مصلحت ہی نہیں اسے جزا اور سزا کا فرق معلوم ہوگیا تھا )
ان چار سالوں میں میں نے آٹھ اموات دیکھی ہیں جب کبھی کوئی مرنے والا ہوتا تھا تو میں تجھ سے ہر بار گڑگڑا کر دعا کرتا تھا کہ اسکو مت موت دینا اسکی جگہ مجھے موت دینا یہ وہ واحد دعا تھی جس پر تیری خاموشی میرا مقدر رہی اور میں تڑپ جاتا تھا (اب وہ کسی مجرم کی طرح ڈر رہا تھا خشیت الہیٰ کے وہ آنسو جہاں یہ ڈر ہو کہ خدا کی محبت سے محرومی نہ ہو انسان کو وہ معراج عطا کرتی ہے جہاں انسان کو نور مل جاتا ہے ) میں تیرے لوگوں کی تجھ سے ہونے والی ملاقات کی نہ ہونے کی دعا کر رہا تھا ناجانے ان آٹھ لوگوں کے دلوں میں کتنی تڑپ ہوگی تجھ سے ملنے کی (وہ خضر علی تھا خضر علی سوال پیدا کرنا جانتا تھا ) اے رب مجھے تُو جزا دے گا یا سزا ؟ وہ لوگ جو موت کے بعد تجھ سے ملتے ہیں انکو سب عطا ہوجاتا ہے اور وہ لوگ جو مرنے کے بعد بھی تجھ سے محروم رہتے ہیں وہ تو سخت ترین سزا میں ہوتے ہیں نا؟ اے اللہ میں ان میں سے کون سے لوگوں میں شمار ہونگا مجھے جزا اور سزا کی فکر نہیں ہے مجھ کو بس تجھ سے ملاقات کرنی ہے (اب وہ کسی ضعیف فقیر کی طرح اللہ سے بھیک مانگ رہا تھا وہ خضر علی جو ساری دنیا کو چھوڑ چکا تھا وہ خضر علی جو ساری دنیا کیلئے اجنبی بن چکا تھا اب اللہ سے فقط ایک ملاقات کی بھیک مانگ رہا تھا اور سچ یہ تھا اس ایک ملاقات کی تڑپ نے ہی خضر کو سب سے بےنیاز کردیا تھا وہ اب دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھ چکا تھا اور آنسوؤں میں ڈوبے خضر علی کی کب آنکھ لگی معلوم ہی نہیں پڑا )
اٹھ خضر علی وضو کروا دے پھر نماز پڑھنی ہے (دادا جان کی آواز پر خضر علی چونک گیا تھا )
دادا جان کیا یہ سچ میں آپ ہو ؟
ہاں خضر علی اور سن تیرے اللہ سے ملاقات کر کے آرہا ہوں !
سچ بتائیں دادا جان مجھے ملاقات کا احوال بتائیں دادا جان (خضر دادا جان کے قدموں سے جا لگا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے اسکا دل سینہ چیر کر باہر آجائے گا )
سارا احوال بتا دونگا تھوڑا صبر رکھ!
نہیں دادا جان آج میرے سوال کا جواب دے دیں میں بڑا پریشان ہوں دادا جان (خضر اب مکمل بےبس ہوچکا تھا )
اللہ تجھ سے راضی ہے بس اپنے قدم جمائے رکھنا بھٹک مت جانا خضر !
نہیں میں نہیں بھٹکوں گا مجھے اللہ سے بات کرنی ہے (وہ اب سسکیاں لے کر رو رہا تھا اور دادا جان غائب ہوچکے تھے ) دادا جان ۔۔۔۔۔۔ ! (اس کی آنکھ کھلی وہ ایک خواب تھا اور وہ سکتے کی سی حالت میں تھا دل کو تھامے خضر علی کیلئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ وہ کون سی دنیا میں موجود ہے وہ ایسے ہی پڑا رہا اور ایک ہی آواز گونجتی رہی " اللہ نے تجھے سلام بھیجا ہے "
______
خوش نصیبی سے بڑی کوئی خوش نصیبی ہوتی تو وہ خضر علی کے نام سے جنم پذیر ہوتی مرگ نگہانی کے تمام جواز فقط خدا جانتا ہے وہ جب قادر ہے تو پھر پرواہ کس بات کی ہے ؟
_____
دادا جان کیسے ہیں آپ ؟(سرد موسم میں کالی شال اوڑھے خضر علی دادا جان کی قبر پر پہنچ چکا تھا )
آپ کو سردی تو نہیں لگ رہی ؟
وضو کا گرم پانی کون کر کے دیتا ہے ؟
آپ کو دوا وقت پر کون دیتا ہے؟
اب تو آپکو ان سب کی ضرورت نہ ہوگی آپ وہاں چلے گئے ہیں جو اس دنیا کی مشکلوں سے آزاد جگہ ہے آپ تو اللہ کے پاس ہیں نا دادا جان (وہ قبر پر نرمی سے ہاتھ پھیر رہا تھا اور وہ ایسے ہی بیٹھا دادا جان سے باتیں کرتا رہا حتی کہ فجر کی اذانیں قبرستان میں گونجنا شروع ہوگئیں )
_____
خضر علی شاید سب بھول گیا تھا یا پھر سب اس میں زندہ تھا اس نے ایک پردہ اوڑھ لیا تھا اللہ والوں کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ وہ پردہ کرتے ہیں کسی کو اپنے زخم نہیں دِکھاتے ہیں حتی کہ خود کو خود پر بھی بےپردہ نہیں کرتے ہیں !
عباس