اہم اطلاع:
واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہو رہے ہیں اور لوگوں سے پیسے مانگے جا رہے ہیں۔
براہِ کرم صرف میسج پر کسی کو رقم نہ بھیجیں، پہلے کال کر کے تصدیق ضرور کریں۔
محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔
جن کی تقریر سے فکر کے دریچے کھلیں، عمل کی استعداد بڑھے علم نافع میں زیادتی ھو ہم اُنہیں محفلوں میں جگہ نہیں دیتے۔
جنہیں بلاتے ہیں، وہ اکثر ہنگامۂ لفظ تو رکھتے ہیں مگر معنی سے محروم ہوتے ہیں۔
یوں قافلۂ زیست میں اصل رہبر پیچھے رہ جاتے ہیں۔
#ماخوذ_از_مجالس_علی_میاں_رحمہ_اللہ
وھی سوز، وھی درد، وھی بےقراری تھی۔۔۔
توحید کا نور، سیرت کی خوشبو، ختمِ نبوت کا پیغام،
شانِ اہلِ بیت کا ذکر، اخلاقِ نبی ﷺ کی جھلک
دعوت و تبلیغ کی روح اور نکلنے کے فضائل
سب موتی ایک لڑی میں پرو دیئے۔
✨ خطابت بھی تیرے انداز پر نازاں!
#حضرت_مولانا_طارق_جمیل_صاحب_مدظلہم
ہم نظام نہیں انسان بدلنا چاہتے ہیں،
جب انسان بدل جائے گا تو نظام خود بخود بدل جائے گا۔۔۔
داعئ کبیر حضرت حاجی محمد عبدالوہاب صاحب رحمة اللہ تعالیٰ علیہ۔۔۔
حضرت جی مولانا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ فرماتے تھے:
"امت کے تمام کام دعوت کی محنت سے زندہ رہیں گے، اور اگر دعوت کمزور پڑ گئی تو باقی شعبے بھی کمزور ہو جائیں گے۔"
ہر کارکن کو دین کے کسی خاص شعبہ کا انتخاب کرکے اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ہر کام یا بہت سے کام کرنے کی کوشش سے محنت بکھر جاتی ھے۔اگر دین کے دیگر شعبوں میں سلیقے سے کام کرنے والوں کی اخلاقی و عملی سپورٹ کی جائے تو فائدہ زیادہ ہوتا ھے۔
(مولانا زاہد الراشدی صاحب مدظلہم)
بچوں کا حافظ یا عالم بننا ضروری نہیں لیکن دیندار بننا اور دیندار رہنا ضروری ھے۔
لہٰذا انہیں ایسا ماحول، نصاب اور اندازِ تعلیم دیں
جو ان کے دل میں دین کی محبت پیدا کرے
نہ کہ دین سے دوری۔
اللّٰهم حبِّبْ إلينا الإيمان وزينه في قلوبنا
آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اولاد کو اپنی سوچ کا منصوبہ نہ بنائیں،
وہ وھی بنیں جو خود بننا چاہیں اور جو اللہ ربّ العزت کی رضا ھو۔
تربیت، تعلیم، کردار یہ ہمارا فرض ھے۔
اولاد پروجیکٹ نہیں بلکہ امانت ھے
جسے محبت، رہنمائی اور دعا کے سائے میں پروان چڑھانا لازم ھے۔
اللهم أصلح ذرياتنا
آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ
مسئلہ مولوی سے نہیں، اصل مسئلہ اسلام سے ھے۔۔۔
اسلام پر براہِ راست تنقید کا حوصلہ نہیں اس لیے لبرلز علماء کو نشانہ بناتے ہیں۔
علمائے کرام کی خامیوں کو جواز بنا کر دین کو بدنام کرنا بزدلی ھے، بصیرت نہیں!
"برائے ہم عصر نوجوان خطباء"
بیانات بالخصوص جمعہ کے بیان
کا موضوع اپنے ماحول، سامعین کے مزاج اور مسجد کے نظم کو مدنظر رکھ کر طے کریں
اپنے شیخ یا اساتذہ کی راہنمائی میں تدبر اور بصیرت سے فیصلہ کریں
استاذِ محترم مفتی رفیع عثمانی صاحبؒ
فرماتے تھے:
"فرمائشی تقریریں کبھی نہ کرنا"
#سانحہ_مری
اللّٰہ تعالیٰ فوت شدگان کی مغفرت فرمائےاورلواحقین کوصبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
ہر ایک کا اپنے دائرہ کار میں رہتے ھوئے عملی اقدامات کرنا اور پوری قوم کےلیے دعاؤں کا اہتمام کرنا وقت کی ضرورت ھے
اللّٰہ تعالیٰ سب کاحامی وناصر ھو
آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللّٰہ علیہ وسلّم
ﺑﺪﻟﻨﺎ ھے ﺗﻮ ﺩﻥ ﺑﺪﻟﻮ
ﺑﺪﻟﺘﮯ ﮐﯿﻮﮞ ھﻮ ﮨﻨﺪﺳﮯ ﮐﻮ
ﻣﮩﯿﻨﮯ ﭘﮭﺮ ﻭھﯽ ھﻮﮞ ﮔﮯ
ﺳُﻨﺎ ھﮯ ﺳﺎﻝ ﺑﺪﻟﮯ گا۔
اللّٰہ تعالیٰ اس سال کو ہمارے اور ہمارے تمام متعلقین کے لیے ہر اعتبار سے عافیت والا بنائے۔
آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللّٰہ علیہ وسلَّم
"ہر کارکن کو دین کے کسی خاص شعبے کا انتخاب کرکے اس پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ ہر کام کرنے یا بہت سے کام کرنے کی کوشش سے محنت بکھر کر رہ جاتی ھے۔۔۔
اور اگر دین کے دیگر شعبوں میں سلیقہ سے کام کرنے والوں کو اخلاقی،مالی اور عملی سپورٹ مہیا کردی جائے تو اس کا فائدہ زیادہ ھوتا ھے
من خلال إصدار مثل هذه الإعلانات ، أرسى شعب المملكة العربية السعودية الأساس لخرابهم. حفظ الله تعالى العمل المبارك للدعوة والعاملين ... آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ۔۔۔