ہر ذی شعور انسان کے اندر کی تلملاہٹ.........
ہوٹل کے ویٹر نے پوچھا “سر کیا لیں گے ؟”
میں نے کہا “ایک پلیٹ وہ لمحہ جو گزر گیا “۔
اُس نے مُسکرا کر کہا سر وہ ختم ہو چُکا ہے،
ہاں البتہ پچھتاوا تازہ ہے کیا وُہ لے آؤں؟
یہ چھٹی حس بھی بڑی ظالم ہوتی ہے یہ مطلبی تعریفیں . فريبی مسکراہٹیں ، طنزیہ لہجے اور زہریلے الفاظ پہچان لیتی ہے اور پھر انسان آہستہ آہستہ رشتوں سے دور ہوجاتا ہے…
ہر کوئی آپ کو اپنی فطرت کی عینک سے دیکھتا ہے۔!
لہٰذا یہ توقع نہ رکھیں کہ شریر آپ کو پاکیزہ، کنجوس آپ کو سخی، یا منافق آپ کو ایماندار دیکھے گا۔ اور اگر آپ کا سایہ کچھ لوگوں کو ٹیڑھا لگتا ہے تو پریشان نہ ہوں۔
کیونکہ ہر کوئی دوسروں کو اپنی فطرت کی عینک سے دیکھتا ہے۔!