میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔
میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میر�� نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔
جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں
آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔
میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔
میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ ہم جائزہ لیں کہ ملک کہاں کھڑا ہے، ہمیں ان تمام محاذوں اور چیلنجز میں کامیابیاں کیوں نہیں مل رہیں، اور ہم جتنی زیادہ دوائیں استعمال کرتے ہیں، مرض اتنا ہی بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
دیکھیں کے پی کے میں جو گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی ہے وہ اس کا حل نہیں ہے اگر دہشت گردی کی وجہ سے یا نقص امن عامہ کی وجہ سے کے پی کے میں گورنر راج لگایا گیا ہے تو پھر کیا بلوچستان میں حالات اس سے بدتر نہیں ہیں وہاں پر دہشت گردی نہیں ہے پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کراچی سے کوئٹہ مین شاہرا بند پڑی ہوئی ہے
پھر یہ بتائیے کیا ہمارے شہید نہیں ہو رہے ہیں فورسز کے اندر کیا جے یوآئی کہ لوگ شہید نہیں ہو رہے ہیں کیا ہمارے علماء کرام شیخ الحدیث مفتیان اکرام اور جے یو آئی کے کارکنان شہید نہیں ہو رہے ہیں کیا ہمیں دہشت گردی کا سامنا نہیں ہے
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان