تک
پرتو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہوتے تک
یک نظر بیش نہیں فرصت ہستی غافل
گرمیٔ بزم ہےاک رقص شرر ہوتے تک
غم ہستی کااسدؔکس سےہو جزمرگ علاج
شمع ہررنگ میں جلتی ہے سحرہوتےتک
تاقیامت شب فرقت میں گزر جائےگی عمر
سات دن ہم پہ بھی بھاری ہیں سحرہوتےتک
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب
دل کا کیا رنگ کروں خون جگرہوتے تک
ہم نےماناکہ تغافل نہ کروگےلیکن
خاک ہوجائیں گےہم تم کو خبر ہوتے
#قومی_زبان
محبت تو بہت دُور کی بات ہے
تم میری اُس نیند کا قرض بھی نہیں ادا کر سکتے،
جو میں نے صرف تمہاری ایک آواز،
ایک پیغام،
ایک انتظار،
اور ایک امید کے لیے قضا کی تھی۔
تم نے شاید لمحے گزارے ہوں،
میں نے راتیں گزاری ہیں۔
#قومی_زبان
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر
محسن نقوی 💐💐💐
وہ عمر اچھی تھی جب ہم کہانیوں میں، رسالوں میں محبت کے بارے میں پڑھتے تھے اور محبت بہت رومنٹسائیز کرتی تھی۔پھر ہم بڑے ہوئے اور محبت کر لی۔اب پتہ چلا کہ محبت تتلی کے پروں جیسی خوبصورت نہیں ہے۔سانپ جیسی ہے۔ خوبصورت، جاندار، لاجواب، بے مثال مگر زہر سے بھرپور۔
#قومی_زبان
ہم کو روکا تھا لوگوں نے مگرتمہارے لیے
ہم اپنے دل کا خانہ خود خراب کر بیٹھے❤️🔥
چاہے مجنوں ہے مرزا ہے یا کوئی رانجھا ہے
چاہے میں ہوں یا تم ہودرد یہ تو سانجھا ہے❤️🔥
#ردائے_سخن#قومی_زبان
کاش تم جان پاتے۔۔۔۔۔
وہ بہت سی داستانیں
جو میں کہہ سکتی تھی اگر تم سنتے
میں سمجھا پاتی مگر تم زمین زاد ٹھہرے اور ہم خلا نورد ، خوابوں، کتابوں کی دنیا میں رہنے والے لوگ۔۔۔۔