دو تین غلط فہمیاں دور فرما لیں
مریم نواز کی جعلی حکومت ، کردار ، جہاز ، ٹیم ، گورننس پر فوجی مہروں کی چھپی ، دبی اور صاف صاف تنقید اس پیکج کا حصہ ہے جس کے تحت اٹھارہ سیٹوں پر حکومت مل گئی۔ اس کٹھ پتلی حکومت کو یہ ہزیمت برداشت کرتے رہنا ہے۔
سہیل آفریدی کے پاس کوئی لاکھوں کی خفیہ فورس نہیں جو اچانک ستائیس ستمبر کو نکل کر کشتوں کے پشتے لگا دے گی۔ کوئی ایسی تیاری نہیں اور نا ہی عوام میں ایسی کوئی سکت ہے کہ سیدھی گولیوں کے سامنے نکل آئیں گے۔
بندشوں ، رکاوٹوں اور کنٹینرز نے عملا احتجاج کو کامیاب بنا دیا ہے۔ اب اس کو تحریک انصاف کتنا لمبا کھنچتی ہے یہی تحریک انصاف کی کامیابی ہے۔ لہذا توقعات کو زرا نیچے رکھیں اور طویل جنگ کے لیے تیار رہیں۔
“ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے ، صفحہ پھٹ گیا ہے ، جعلی حکمران خوفزدہ ہیں ، انکو ٹریپ کیا جارہا ہے ، فلاں جنرل ناراض ہوکر لندن گیا ہے ، عاصم منیر خوفزدہ ہے “ جیسے تبصرہ پاڑ صرف ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ جی ہاں ٹوئیاں ہی لکھا ہے۔
عمران خان کی بہنوں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب بھر میں گرفتار کرنے والی مریم نواز کی حکومت ہے، مگر اسے یہ سب کرنے کی شہہ دینے والے وہی طاقتور حلقے ہیں، جنہیں قوم نے اپنے پیٹ کاٹ کر بندوق دی تھی، آج وہی بندوق اپنے ہی لوگوں پر تان دی گئی ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
پاکستانیوں!
آخر کب تک یہ ظلم اور جبر برداشت کرو گے؟ جہاں قانون کی بالادستی کے بجائے طاقتوروں کے لیے راستے کھولے جائیں، وہاں آج کوئی اور نشانے پر ہے تو کل آپ کی باری بھی آ سکتی ہے۔
خاموشی نہیں، اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔
اٹھو! یہی وقت ہے، یہی لمحہ ہے!
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
ایک بائیس گریڈ کا افسر جس کو ہمارا آئین سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا، وہ کیسے فیصلہ کر سکتا ہے کہ ملک کے لیے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں؟ آج ملک جس بدترین حال میں ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ عمران خان
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
عمران خان کا خاندان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور عوام اپنے کپتان اور ان کے خاندان کے ساتھ!
نہ عمران خان کا خاندان عوام کو تنہا چھوڑے گا، نہ عوام عمران خان اور ان کے خاندان کو کبھی اکیلا چھوڑیں گے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
عوام کو اپنی اصل طاقت پہچاننا ہوگی، کیونکہ جب عوام متحد ہو کر کھڑی ہو جائے تو کوئی جابر قوت اس کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتی۔
عوام ہی اصل طاقت ہے!
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
بچوں کی معصومیت اور ضمیر کی صدا:
انسان کو ایسا عمل نہیں زیب دیتا جو اس کے اپنے خاندان کے لیے باعثِ ندامت بنے۔
تاریخ گواہ ہے کہ ظالم اسی دنیا میں بے نقاب ہوتا ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
اختیار عارضی ہے، اصل کامیابی اللّٰہ کے سامنے سرخرو ہونا اور اولاد کے لیے عزت کی میراث چھوڑنا ہے۔
ہر حکم پر سوچیں: کیا اس کا جواب اللّٰہ کو دے سکیں گے؟
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
امریکی جریدے "دی ڈراپ سائٹ" کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ممکنہ بڑے جانی نقصان کے پیشِ نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ احتجاج سے پہلے ہسپتالوں کو بیڈز خالی کرنے کا حکم دینا کئی سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی ایک طبقے کا نہیں، عوام کا لانگ مارچ ہے۔
مزدور ہو یا کسان، سرکاری ملازم ہو یا تاجر، ہر شعبۂ زندگی سے وابستہ فرد کو اس جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔
یہ سفر پاکستان کی حقیقی آزادی، عوام کے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
پاکستانی ایک غیرت مند قوم ہے خان کی بہنوں کو اغواء کرکے اس بے حس ٹولے نے عوام کو للکارا ہے۔ عوام کا سونامی 27 ستمبر سے پہلے ہی سڑکوں پر نکل چکا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو!
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
پاکستانیو! اپنے ووٹوں سے منتخب ہونے والے معزز نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ ہم اپنے بنیادی حقوق اور سچ کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت کھو چکے ہیں۔ اس ملک میں جمہوریت کو ایک سنگین جرم بنا دیا گیا ہے کیا کبھی کسی کرپٹ اشرافیہ، کور کمانڈر یا طاقتور جنرل کو اس طرح ہتھکڑیاں لگا کر لے جاتے دیکھا ہے؟ یہ عوام اور عوامی نمائندوں کو بھیڑ بکریاں اور خود کو خلائی مخلوق سمجھتے ہیں۔ پانچ بار کشمیر اسمبلی کا رکن منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان چوہدری غلام محی الدین دیوان کو اس طرح ہتھکڑیوں میں جکڑ کر عدالت میں پیش کرنا اس ملک کے نظام جمہوریت کی توہین ہے کسے کہتے ہیں؟ ان کا "جرم" صرف عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہونا اور باطل کی غلامی کو جوتے کی نوک پر رکھنا ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
سیاست میں کوئی once for all نہیں ہوتا جنہوں نے سیاست میں لوگوں کو once for all مٹانے کی کوشش کی اور کانٹے لگائے ان کو وقت نے غلط ثابت کیا۔ تحریک انصاف ایک جمہوری طاقت ہے عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پرامن ہیں پاکستان سب کا ہے۔ لانگ مارچ بھی پرامن ہوگا۔ بیرسٹر گوہر
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا
عمران خان کے دورِ حکومت میں کرونا کے دوران بھی ہم مزدور پیٹ بھر کے روٹی کھاتے تھے۔ عمران خان کے دور میں بڑا کاروبار چلتا تھا اور آج بھوکے مرنے کی نوبت آگئی ہے۔
#ستمبر27_مارچ_ہو_کر_رہے_گا