"دنیا کو چھوڑ کر کونوں اور گوشوں میں جا بیٹھنا اور ﷲ ﷲ کرنا عبادت نہیں ہے بلکہ دنیا کے دھندوں میں پھنس کر اور دنیاوی زندگی کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھال کر خدا کے قانون کی پابندی کرنا اصل عبادت ہے۔"
#FarazAhmed#PakistanZindabad
" ﷲ تعالیٰ کو یہ پسند نہیں ہے کہ طاقتور کمزوروں کو کھا جائیں ، ان کے امن و چین پر ڈاکے ڈالیں اور ان کی اخلاقی ، روحانی اور مادری زندگی کو ہلاکت میں مبتلا کریں۔ "
#FarazAhmed#PakistanZindabad
"جس نے گھر میں تفریح کے لمحوں میں اور کاروبار کے ہنگاموں میں ہر کام اس احساس کے ساتھ کیا کہ خدا مجھ سے دور نہیں ، اس نے خدا کو ہر لمحہ اپنے سے قریب اور بہت قریب پایا۔"
#FarazAhmed#PakistanZindabad
"زبان سے کہنا کہ ہم خدا اور رسول ﷺ کو مانتے ہیں، مگر اپنی زندگی کے معاملات میں ہر وقت دوسروں کی بات کے مقابلے میں خدا اور رسول ﷺ کی بات کو رد کرتے رہنا نہ ایمان ہے نہ اسلام، بلکہ اس کا نام منافقت ہے۔"
#FarazAhmed#PakistanZindabad
"خدا کی راہ میں کام کرنے والے ایسے ہونے چاہئیں جن سے کسی کو شر کا اندیشہ نہ ہو اور ہر ایک ان سے خیر خواہی کا متوقع ہو، جو ہر برائ کا جواب بھلائی ��ے دیں۔"
#FarazAhmed
#PakistanZindabad