اسلام آباد: چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاراچنار میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، وملکی سیاسی صورتحال پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن موجود تھے
وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال ،سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور شہریار محسن موجود ہیں۔
مرکزی میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
فوری ٹکرز
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی چئیرمین تحریک۔انصاف بیرسٹر گوہر سے ملاقات
ملکی سیاسی صورتحال سمیت الیکشن امور پر بات چیت
ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی رہنماوں کا انتخابی حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹ پر مشاورت
ایم ڈبلیوایم کے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری واحد شخصیت ہے جس پر عمران اور پی ٹی آئی آنکھ بند کر کے اعتماد کر سکتے ہیں،معروف صحافی صدیق جان کا سلیکشن کمیشن کے باہر رپورٹر کو انٹرویو۔۔
@SdqJaan@RaziTahirPak@mugheesali81@DurraniViews
اہم خبر
عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد ، اسٹے اور مرکزی درخواست کر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 دسمبر کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے
“کیا حال ہیں ارشد بھائ؟” ایک سال ہوگیا یہ سوال پوچھے، کان ترس گئے ہیں آپ کا “الحمد للہ” سننے کو۔ کبھی کبھی سوچتا ہوں کتنی ہمت جمع کرکے بولتے ہونگے یہ لفظ آپ۔۔
آپ کے حال تو اچھے ہی ہوگئے ارشد بھائ، سنا ہے آج دن تک قبر پہ پھول سوکھے نہیں ہیں۔ جب دنیا والوں نے مرقد آباد رکھا ہے تو خالق نے کتنا شاد رکھا ہوگا۔۔
ایک سال پہلے تک سوچا ہی نہیں تھا کسی دن آپ کی قبر کا تذکرہ بھی کرنا پڑیگا۔ لیکن دیکھیں اس ایک سال میں کیا کیا سہہ گئے ہم۔۔ سہہ تو گئے ارشد بھائ لیکن کچھ پہلے سا نہیں رہا۔ آپ چلے گئے تو لگا ہاتھ خالی ہوگئے۔ کتنے دن تو زندگی کی سمجھ ہی نہیں آئ۔ ان سالوں میں کتنے قدم تھے جن کی ہمت آپ کی تھپکی نے دی تھی۔ کتنے بند رستے تھے کہ جن پہ روزن آپ کی فراست نے کھولے تھے۔۔اور اب ایک گھپ اندھیرا تھا اور میں اس کی تاریکی میں کھڑا ایک خوف زدہ بچہ۔ آپ کے بعد زندگی ایسی ہی ہوگئی ہے۔ گھپ اندھیروں میں ڈھونڈ ڈھانڈ کے ہمت کھوج کے لاتے ہیں کہ بھرم بھی رکھنا ہے اپنے کاندھے پہ رکھے اس ہاتھ کا جو اپنے سینے پہ رکھ کے آپ اس مٹی کی عظمت کی قسم کھاتے تھے۔. آپ کے بعد تو آپ کی دھرتی بھی رُل گئی ہے ارشد بھائ! وہ ایک شخص جس سے ہم نے امید باندھی وہ لڑ رہا ہے اور کیا خوب لڑ رہا ہے۔ ہمارے یقین کا مان رکھ لیا ہے۔ ۷۶ سال بعد کسی نے اس قوم کے یقین کا مان رکھ لیا ہے ارشد بھائ مگر جن جن چہروں سے نقاب اترے ہیں اور جو جو شکلیں آشکار ہوئی ہیں۔۔ سوچتا ہوں آپ ہوتے تو۔۔
بہت سی خاموشیاں تھیں زندگی میں جو آپ کے ساتھ کھڑے ہوکر بولتی تھیں۔ آپ کے بعد بہت سے دن گزارنے پڑے ان خاموشیوں کے پہلو میں۔ آپ نے سب اکیلے جھیل لیں؟
اس دن مجھے رہ رہ کر آپ کا خیال آتا رہا، اتنے عرصے میں بس وہی ایک دن تھا جو آپ سے بات کیے بغیر گزر گیا تھا۔ روز سوچتا ہوں بات ہوئ ہوتی تو کیا کہتے آپ؟ کچھ تو کہہ جاتے۔۔
روز سوچتا ہوں کاش آپ سے ضد کی ہوتی۔ کتنا کہا تھا سب نے وقت سے کوئ تو ویزہ لگوالیں۔ کسی اور جگہ ہوتے تو شاید یہ سب نا ہوتا۔۔ باقی سب بھی تو ہیں۔۔ دربدر سہی نسبتاً محفوظ تو ہیں۔ روز سوچتا ہوں منت کرلیتا۔۔ اتنا مان تو رکھ ہی لیتے میرا۔۔
روز سوچتا ہوں کاش آپ کو اپنی آواز اپنی زندگی سے زیادہ نا پیاری ہوتی تو شاید آپ ٹہر بھی جاتے، کاش میں ہی اَڑ جاتا۔ جو ہوتا، ساتھ ہوتا۔ دیکھی جاتی۔
پھر سوچتا ہوں میں سوچتا کیوں ہوں۔۔
آپ کی قبر پر ایک ماں اپنے بچے لے کر گئ تھی۔ انہیں قبرستان کی سب قبریں دکھائیں۔ پھر آپ کی قبر دکھائ؛ روشن، معطر۔۔
اِک زمانہ زمانے کو زندگی گزارنے کے گُر سکھاتا ہے۔
ارشد بھائ! آپ کو دیکھ کر مائیں بچوں کو مرنا سکھاتی ہیں!!!
شاہ محمود اور عمران خان پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
دوسری طرف اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثوں میں کلین چٹ ملُ گئی،
اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابھی تک ضمانت اور سائفر ٹرائل پر فیصلہ محفوظ ہے رکھا ہوا ہے۔