🟧 ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کو صوبے کے آئینی، جغرافیائی اور مالی حقوق پر حملہ تصور کریں گے، ایمل ولی خان
🟧 خیبر پختونخوا کی جغرافیائی حدود، وسائل اور آئینی حقوق کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
🟧 ہری پور کو صوبے سے الگ کرنے کی کوئی بھی کوشش محض انتظامی ردوبدل نہیں بلکہ صوبے کے آئینی، جغرافیائی، آبی اور مالی حقوق پر براہ راست اثرانداز ہونے کا معاملہ ہے
🟧 ہری پور کو خیبر پختونخوا سے الگ کرنے کا مطلب صوبے کے خالص پن بجلی منافع کے حق سمیت متعدد آئینی اور مالی معاملات کو متنازع بنانا ہے
#ANP | #AimalWaliKhan
گورنر راج نافذ کرنے والوں سے زیادہ ذمہ داری اُن لوگوں پر عائد ہوتی ہے جن کے طرزِ عمل اور فیصلوں نے ایسے حالات پیدا کیے۔ جنہوں نے اپنے قائد کے نام پر ووٹ حاصل کیے، وہ انہیں رہائی تو نہ دلوا سکے، لیکن اپنی جیبیں بھرنے میں ضرور کامیاب رہے
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا قوم کے نام پیغام
عزیز ہم وطنو!
عوام کا اصل مطالبہ نئے صوبے نہیں، بلکہ امن، انصاف، تعلیم، صحت، روزگار، وسائل پر آئینی اختیار اور باعزت زندگی ہے۔ قوم کو نئی سرحدوں سے زیادہ ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے مسائل حل کرے۔
پاکستان کی مضبوطی اس کی قومیتوں، صوبوں اور عوام کے درمیان اعتماد، مساوات اور آئینی انصاف میں ہے۔ کسی بھی انتظامی تبدیلی کا مقصد صرف اقتدار کے نئے مراکز قائم کرنانہیں بلکہ عوام کی خدمت ہونی چاہیئے۔
میں قوم کے سامنے درج ذیل اصول اور عملی اصلاحات پیش کرتا ہوں:
#ANP | #AimalWaliKhan
باجوڑ میں ہمارا دوسرا رہنما شہید کر دیا گیا، اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ میں نے مطالبہ کیا تھا کہ مولانا خانزیب شہید کے واقعے پر ایک جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایا جائے، لیکن یہ کیوں نہیں ہو رہا؟ ایسا لگتا ہے کہ حکومت خود ملوث ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ اجلاس میں خطاب
پی ڈی ایم میں بھی ہم سب ایک تھے، لیکن بعد میں ہمیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو باہر نکال دیا گیا۔ اُس دور میں بڑے زور و شور سے نعرے لگتے تھے، "ووٹ کو عزت دو"، لیکن افسوس! آج وہی نعرہ بدل کر "بوٹ کو عزت دو" ہو چکا ہے۔ہم سمجھتے تھے کہ اب جمہوریت آئے گی، انقلاب آئے گا، لیکن جب حقیقت کا آئینہ سامنے آیا تو صاف نظر آیا کہ ہر طرف صرف حافظ ہی حافظ ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینٹ اجلاس میں خطاب
#AimalWaliKhan | #ANP | #AWK
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے سانحہ تیراہ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیراہ کے المناک سانحے نے پورے پختونخوا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے 18 افراد سمیت درجنوں معصوم جانوں کو ریاستی ناکامی اور ظلم کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ یہ سوال آج ہر پختون کے دل میں اٹھ رہا ہے کہ آخر کب تک ہمارے شہداء کو دہشت گرد قرار دے کر ہماری قربانیوں کو مسخ کیا جاتا رہے گا؟ یہ کیسی ریاست ہے جو اپنے ہی شہریوں کے خون کو دہشت گردی کے کھاتے میں ڈال دیتی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے قرآن پر ہاتھ رکھ کر قوم کو سچ بتائیں کہ آخر ہمارے شہداء کو کس نے مارا؟ اگر جواب نہ دیا گیا تو تاریخ گواہ رہے گی کہ یہ خون براہِ راست ریاست کے دامن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھی وہی پرانے جھوٹ دہرائے گئے۔ کہا گیا کہ جہاز آیا اور بمباری سے لوگ شہید ہوئے، پھر کہا گیا کہ قریب دہشت گرد موجود تھے، اور بعد میں ایک نیا بیانیہ پیش کیا گیا کہ باروتی مواد کے دھماکوں سے یہ شہادتیں ہوئیں۔ مولانا خانزیب کی شہادت پر بھی یہی کھیل کھیلا گیا پہلے الزام ٹی ٹی پی پر ڈالا گیا، پھر داعش پر، اور پھر ایک مقامی سیکورٹی ڈیٹ اسکواڈ کا نام گھڑا گیا۔ سوات میں جابر خان کے قتل کے بعد بھی یہی کہانی سنائی گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر بار مختلف ورژنز گھڑ کر اصل سوالات دبائے جاتے ہیں اور قوم کو دھوکہ دیا جاتا ہے۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ مزید ستم یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے اس حادثے پر شہداء کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ وہی "دہشت گرد" تھے جنہیں ریاست نے مارا تھا تو پھر ان کے لیے امداد کا ایک کروڑ کیوں مقرر کیا گیا؟ یہ رقم اور یہ تضاد عوام کے ذہنوں میں سنگین سوالات پیدا کرتا ہے۔ کیا ہماری ریاست دہشت گردوں کے لیے انعامات بانٹ رہی ہے یا پھر معصوم عوام کے خون پر سودے بازی کی جا رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور دوٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ اگر قاتل معلوم نہ ہو تو قاتل ریاست ہے۔ اس جرم میں مرکزی حکومت، صوبائی حکومت اور وہ تمام ادارے شریک ہیں جو عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ریاستی پالیسی کے تحت دہشت گردوں کو بچایا اور عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 45 سالوں سے پختون سرزمین کو بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور ڈرون حملوں میں نہلایا گیا، ہزاروں بے گناہ شہید ہوئے لیکن انصاف آج تک نہیں ملا۔ آج بھی ہمارے شہداء کے ورثاء سوال کرتے ہیں کہ ایک طرف انہیں دہشت گرد کہا جاتا ہے اور دوسری طرف ان کے خون پر سیاست اور سودے بازی کی جاتی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا، عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کے لہو کا حساب لے کر رہے گی۔ یہ وقت اتحاد و اتفاق کا ہے۔ تیراہ ہو، باجوڑ ہو، سوات ہو یا بنوں ہم سب کو متحد ہوکر اس ریاستی جبر اور دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
#ANP | #ANPKhyberPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سینیٹر الیاس احمد بلور کی وفات پر تعزیت
سینیٹر الیاس بلور کی وفات قومی تحریک کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے
مرحوم الیاس بلور ایک مخلص، اصول پسند، اور عملی جدوجہد کرنے والے رہنما تھے
الیاس بلور نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی اور قومی تحریک کا پرچم بلند رکھا
قید وبند اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن نظریہ باچا خان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے
بلور خاندان نے ہمیشہ جمہوریت، انصاف اور قومی تحریک کے اصولوں کے لیے قربانیاں دی ہیں
سینیٹر الیاس بلور نے اپنی زندگی عوامی خدمت اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے وقف کی تھی
انکی وفات انکے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور سماجی جدوجہد کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے
سینیٹر الیاس بلور کی وفات سے ایک عہد کا اختتام ہوا، انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر عطاء فرمائے