آپ سب کو میری اورمیرے اہل خانہ کی طرف سے عید کا چاند مبارک۔سرکاری ملازمین خاص ط��ر پولیس،صفائی قائم رکھنے والے ہمارے بہن بھائی،سرحدوں کی حفاظت کرنے والے ہمارے جوان/آفیسرز آپ کی خدمت کے لیے اپنے پیاروں سے دور عید منائیں رہے ہیں۔ان سے تعاون کریں اوراپناسمجھ کر پیار محبت سے پیش آئیں۔
As the holy month of Ramazan draws to a close, I want to wish a happy & blessed Eid Mubarak to Muslims & overseas Pakistanis across the world. I also extend warm Eid greetings to my fellow Muslim leaders & reaffirm Pakistan’s resolve to further strengthen our ties.
ہمارا عزم ہے کہ ملک بھر میں، ہر شعبے میں اپنا خون پسینہ دینے والے محنت کشوں کی زندگی کو بہتر اور آسان بنایا جائے۔ ضروریات زندگی، ایک محنت کش کی اجرت میں پوری ہوسکیں، کیونکہ یہ محنت کش ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن اور روشن پاکستان کے معمار ہیں۔
میری دھرتی کے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام۔ مزدوروں کے حقوق کی دنیا میں پہلی آواز ہمارے نبی کریم صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے بلند کی اور حکم دیا کہ مزدور کو اس کا حق اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔
عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔
مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟
مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں-یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اورنچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کے گزرتے ہیں- عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے-
میں سعودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والے تمام افراد کو ایسی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی گھٹیا حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔۔۔