سید محسن شاہ ایڈووکیٹ، حیدرآباد ہائی کورٹ، نے آج وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
#EndEnforcedDisappearances
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6,396ویں روز بھی جاری رہا۔
صغیر احمد اور اقرار سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ
#EndEnforcedDisappearances https://t.co/YUyUMd5EaU
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف VBMP کا احتجاجی کیمپ 6396ویں روز جاری، صغیر احمد کی ہمشیرہ کی شرکت۔
انہوں نے بتایا کہ صغیر احمد اور اقرار کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے فورسز نے جبری لاپتہ کیا۔ انہوں نے دونوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
#EndEnforcedDisappearances
The Voice for Baloch Missing Persons (VBMP) has demanded an independent investigation into the death of Muhammad Sudais, whose family alleges he was forcibly disappeared and subsequently killed in a staged encounter.
#EndEnforcedDisappearances
https://t.co/LF8IGtCfKu
میرے بھائی صغیر احمد اور کزن اقرار کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے فورسز نے جبری لاپتہ کیا۔ کوچ کے ڈرائیور، ان کے دوست اور دیگر مسافروں نے GIT میں بیانات ریکارڈ کرائے، مگر دونوں تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔ فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر خاندان سمیت احتجاج کریں گے۔
جبری لاپتہ محمد سدیس کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی سدیس کے لواحقین کے ہمراہ پریس کانفرنس۔
#EndEnforcedDisappearances
جبری لاپتہ محمد سدیس کے والد محمد اشرف نے وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سدیس کے مبینہ جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور بیٹے کی لاش خاندان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
https://t.co/RANOHcv5Vp
میرے بیٹے محمد سدیس کو 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا گیا۔ آج CTD نے کمیشن کو رپورٹ دی کہ سدیس 20 اگست کو مقابلے میں مارا گیا۔ انہوں نے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات، بیٹے کی لاش اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
محمد اشرف کی پریس کانفرنس
جبری لاپتہ محمد سدیس اشرف لانگو کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ان کے لواحقین آج سہ پہر 3:30 بجے وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ، کوئٹہ پریس کلب کے سامنے، پریس کانفرنس کریں گے۔
معزز صحافی حضرات سے پریس کانفرنس کی کوریج کی اپیل کی جاتی ہے۔
داد شاہ کی جبری گمشدگی کو 6 ماہ مکمل، عدم بازیابی پر VBMP نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کسی شہری کو ماورائے عدالت حراست میں رکھنا آئینی و قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔ حکومت اور انصاف کے ادارے داد شاہ کو فوری بازیاب کرائیں، اگر الزام ہے تو عدالت میں پیش کریں.
#ReleaseDadShahBaloch
میرے بھائی صغیر احمد اور کزن اقرار کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ عدلیہ، کمیشن اور حکومتی نمائندوں سے رجوع کرنے کے باوجود ان کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی۔ صغیر اور اقرار کو فوری بازیاب کیا جائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف VBMP کا احتجاجی کیمپ 6394ویں روز جاری۔
13 جنوری 2015 کو نیو کاہان، ہزار گنجی کوئٹہ سے جبری لاپتہ عبدالرحمن مری کے لواحقین کی احتجاج میں شرکت، عبدالرحمن کی بازیابی کا مطالبہ۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کا اختجاجی کیمپ 6393ویں روز جاری، جبری لاپتہ سہیل، فصیح اور ریاض ساتکزئی کے لواحقین کی احتجاج میں شرکت
#EndEnforcedDisappearances https://t.co/Fv7R3Q3Dzg
کوئٹہ:وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6393ویں روز جاری۔
سہیل بلوچ، فصیح بلوچ اور ریاض ساتکزئی کے لواحقین نے شرکت کرکے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین نصراللہ بلوچ نے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ کو 6392 دن مکمل ہوگئے۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز بھی جاری، غلام حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ۔
#EndEnforcedDisappearances
https://t.co/gDE32SnFvu
کوئٹہ:وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز جاری،
مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی اظہارِ یکجہتی۔
آج غلام حیدر کے لواحقین نے احتجاج میں شرکت کیا انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے حکم پر FIR درج ہونے اور گواہوں کے بیانات کے باوجود ان کے بیٹے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
The VBMP protest camp entered its 6,390th consecutive day outside Quetta Press Club. The father and brother of Kamran Khan, forcibly disappeared on April 1, joined the protest, urging authorities to ensure his safe recovery.
#EndEnforcedDisappearances
https://t.co/Rso7XFhCnQ
جبری گمشدگیوں کے خلاف VBMP کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6390ویں روز جاری۔
یکم اپریل کو کشمیر آباد، کوئٹہ سے جبری لاپتہ کامران خان کے والد اور بھائی کی احتجاج میں شرکت، اعلیٰ حکام سے کامران کی بازیابی یقینی بنانے کی اپیل۔
#EndEnforcedDisappearances
کوئٹہ پریس کلب کے سامنے VBMP کا احتجاجی کیمپ 6389ویں روز جاری۔
رواں سال 6 مئی کو ڈیگاری ایف سی چیک پوسٹ سے جبری لاپتہ محمد ریاض ساتکزئی کے والد خان محمد نے احتجاج میں شرکت کرکے اعلیٰ حکام سے اپنے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
#EndEnforcedDisappearances