وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
#COAS
سندھ ہائی کورٹ نے آج الیکشن کمیشن کو 60 دن کے اندر کراچی میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم جاری کردیاہے جس پر جماعت ��سلامی کراچی نے اس ہیش ٹیگ #کہاتھا_بھاگنےنہیں_دینگے کو اپنے سوشل میڈیاکے ذریعے ٹاپ ٹرینڈ بنایا۔
@KarachiJamaat
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے طلباء کی شکایات پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ رزلٹ کے اعلان کے بعد متع��قہ ای میل پر طلباء اپنے شکایات ایک ہفتے کے اندر درج کر سکتے ہیں جس کے بعد ان کی پیپر کو ایک بار دوبارہ ریویو کیا جائیگا۔
#mdcatiansneedjustice