Vice President PPPP Senator Sherry Rehman. Parliamentary Party Leader of PPP and Former Leader of Opposition in Senate. Former Amb to US and Fed Min Information
مون سون سے پہلے ہی تمام منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان بہتر رابطہ ہونا چاہیے تھا۔ اگرچہ وزیراعظم نے اس معاملے کا نوٹس لیا، لیکن وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی نظر نہیں آئی۔ اسی وجہ سے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی
ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈز ہر سال مکمل طور پر استعمال نہیں ہو پاتے، عوام کو بتایا جانا چاہیے کہ یہ رقم ابتدائی وارننگ سسٹم، شجرکاری، آبی ذخائر اور بارش کے پانی کو محفوظ بنانے جیسے منصوبوں پر خرچ ہو رہی ہے یا نہیں
کئی بار سیلابی تباہی کے باوجود تجاوزات مکمل طور پر ختم نہیں کی گئیں، بار بار تباہی کے باوجود انہی حساس علاقوں میں دوبارہ تعمیرات کی اجازت دینا مستقبل میں مزید نقصانات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے
پیپلز پارٹی کبھی بھی لیوی کے حق میں نہیں رہی ،یہ کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے ان سے حاصل ہونے والی رقم صوبوں کو نہیں وفاق کو جاتی ہے سوال یہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم ہم کن ماحولیاتی منصوبوں پر لگا رہے ہیں؟
پٹرولیم لیوی ہنگامی حالات کے لیے ہوتی ہے، مگر سیلاب زدگان کے نام پر لگنے والی لیوی اب مستقل ٹیکس بن چکی ہے، جبکہ اس رقم کے استعمال میں شفافیت نظر نہیں آتی۔ 2050 تک جی ڈی پی، پانی اور زراعت شدید متاثر ہوں گے—ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری کیا ہے؟
پٹرولیم لیوی میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا،عوام پہلے ہی اضافی لیوی ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود ماحولیاتی بہتری کے واضح نتائج سامنے نہیں آ رہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس فنڈ کے عملی ثمرات عوام تک پہنچائے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرکے اس کی وصولی اور اخراجات کے لیے مکمل شفاف نظام قائم کیا جانا چاہیے۔ ماحولیات کے نام پر وصول ہونے والا ہر روپیہ صرف ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی موافقت اور متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ ہونا چاہیے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی کو پٹرولیم لیوی سے الگ کرکے اس کی وصولی اور اخراجات کے لیے مکمل شفاف نظام قائم کیا جائے۔ عوام اضافی لیوی ادا کر رہے ہیں، اس لیے حکومت پر لازم ہے کہ اس رقم کے استعمال کی مکمل تفصیلات جاری کرے اور باقاعدہ آڈٹ و نگرانی کا مؤثر نظام بھی متعارف کرائے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مگر عملی طور پر ماحولیاتی منصوبوں پر اس کے اثرات نظر نہیں آ رہے۔ حکومت عوام کو بتائے کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے نام پر وصول ہونے والی رقم آخر کہاں خرچ کی جا رہی ہے
بھارت اکثر اہم فصلوں کے موسم میں پانی غلط وقت پر چھوڑتا یا روک لیتا ہے۔ پاکستان کو ہر سطح پر سفارتی احتجاج جاری رکھنا چاہیےبھارت اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی میکانزم کو نظرانداز کر رہا ہے اور ورلڈ بینک کے ذریعے طے شدہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر مسترد کر رہا ہے
بھارت 2016 سے دھمکیاں دیتا آ رہا ہےکہ پاکستان کی طرف ایک قطرہ بھی نہیں جانے دیں گے درحقیقت بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت نہیں۔ اس نے مستقل انڈس کمیشن کے ذریعے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کی فراہمی معطل کر رکھی ہے۔ پاکستان کا قانونی مؤقف مضبوط ہے،جس کی اقوامِ متحدہ نے بھی تائید کی
موجودہ وقت میں پاکستان کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے ،جس نے سب کچھ داؤ پر لگا امن معاہدہ کروایا فریقین کی گارنٹی تو کوئی نہیں دے سکتا لیکن پاکستان نے ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہت غلط حرکت کر رہا ہے جس کے خطے کے امن پر برے اثرات ہو سکتے ہیں
عالمی یومِ پارلیمان جمہوری اداروں کی مضبوطی، آئینی بالادستی اور عوامی نمائندگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ مضبوط، بااختیار اور مؤثر پارلیمان ہی عوام کی آواز کو قانون سازی اور قومی پالیسی میں حقیقی معنوں میں شامل کر سکتی ہے
#WorldParliamentDay
پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک سرزمین سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔ پاکستان کے امن، استحکام اور خودمختاری کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانا ہمارا قومی عزم ہے
خاران اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش، یہ کامیاب کارروائیاں فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، بروقت حکمت عملی اور قومی سلامتی کے لیے غیرمتزلزل عزم کا واضح ثبوت ہیں
یومِ عاشورہ حضرت امام حسینؓ اور شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ دن حق، انصاف،صبر اور استقامت کی ایسی روشن مثال ہےجو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی،شہداء کربلا کو سلام
Youm-e-Ashura reminds us to uphold honesty, justice, perseverance, and moral courage. The martyrs of Karbala showed that standing firm on principles is the greatest sacrifice, leaving a legacy that continues to guide humanity.
https://t.co/Rz9nY5uETI
PPP will not support the proposed IT/PTA/RWA Bill in the Senate until it is thoroughly reviewed by the relevant standing committee. Private property is a constitutional and fundamental right that must be fully protected in any legislation: Sherry Rehman
https://t.co/SqXoHitVrQ
PPP has refused to back the telecom amendment bill in the Senate until controversial clauses are removed, arguing that digital infrastructure expansion must not undermine constitutional rights or private property protections: Sherry Rehman
https://t.co/tWNeaZaYcy