کرم: پاک فوج کے مقامی بریگیڈ کمانڈر کی مناتو میں قبائلی عمائدین اور انجمن فاروقیہ کے نمائندوں سے ملاقات
ضلع کرم کے علاقے مناتو میں پاک فوج کے مقامی بریگیڈ کمانڈر نے قبائلی عمائدین اور انجمن فاروقیہ کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ جرگے منعقد کیے، جن میں علاقے کی امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی ضروریات اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرگے میں قبائلی عمائدین نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز، اراضی کے تنازعات کے حل اور دیرینہ عوامی شکایات کے ازالے پر زور دیا۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر نے ماضی کے اختلافات بھلا کر امن و استحکام کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام، کم عمر بچوں کو ان سرگرمیوں میں شامل ہونے سے بچانے اور مشکوک سرگرمیوں کی بروقت اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔
قبائلی عمائدین نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
میرعلی کے عوام کا پائیدار امن کے لیے آپریشن کی حمایت کا اظہار، معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے منتظر۔
#waziristan#kpk#mirali#Pakistan