کراچی میں امن و امان اور معیشت کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالا دینے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی نسل پرست سندھ حکومت کو برطرف کیا جائے۔
پولیس، حکومت اور بیوروکریسی پر صرف کراچی کے مقامی افراد کا حق تسلیم کیا جائے۔
کراچی کے وسائل شہر پر خرچ کئے جائیں۔
#Budget2024#Karachi
ارباب اختیار کب تک سندھو دیش کے حمایتیوں اور سرپرستوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے؟ سندھ اور پاکستان کو بچانے کیلئے نسل پرست بد عنوانوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ناگزیر ہے۔اراکین مرکزی کمیٹی
#Karachi#Pakistan
پیپلز پارٹی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے میر پور خاص بورڈ کا خاتمہ کرکے اسکا الحاق نواب شاہ بورڈ سے کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ بورڈ ملازمین کو زبان کی بنیاد پر زیادتیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اراکین مرکزی کمیٹی
#Karachi#Pakistan
پیپلز پارٹی کاروٹی کپڑا اور مکان کی طرح تعلیم سب کیلئے بھی جھوٹا نعرہ ثابت ہوا۔ ملازمیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جسکے باعث انکے لئے اس مہنگائی کے دور میں بجلی، پانی، گھر کے کرایوں سمیت روز مرّہ کے اخراجات بھی پورے کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ اراکین مرکزی کمیٹی
#Karachi
پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ میں تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے۔ میر پور خاص تعلیمی بورڈ کو نسل پرستی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وائس آف کراچی
#Karachi#Pakistan
کراچی میں بڑھتے جرائم پر معروف صحافی طلعت حسین کا تبصرہ:
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔
شہری اب کھل کر "اسلحہ لائسنس" کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ اپنی جان و مال کا خود دفاع کر سکیں۔
ایسی صورتحال میں کراچی جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کرے گا۔
خدارا، کراچی کے حالات کو سنبھالیں۔
#Karachi #Pakistan #Budget2024 #Sindh @BBhuttoZardari
وزیر خزانہ صاحب،
آپ نے بجٹ کا اعلان تو کر دیا لیکن بقول آپکے کراچی کیلئے "جامع پیکج" اور جدید انفراسٹرکچر کی تجاویز ہیں اور ان پر بھی ابھی نام نہاد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونا باقی ہے۔
کراچی کیلئے پانی کے منصوبے پر بھی رقم مختص کرنے کی محض تجویز زیر غور ہے۔
کراچی کو "مالی اور انتظامی خود مختاری" دیں تاکہ شہر اپنے مسائل خود حل کر سکے اور اسلام آباد و لاڑکانہ کے حکمرانوں کو مزید ایسی تجاویز اور ڈھونگی مشاورت کی تکلیف بھی نہ اٹھانی پڑے۔
#Pakistan #Karachi #Budget #Sindh
بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کی قرارداد کا سندھو دیش اسمبلی میں مخالفت کیا جانا شرمناک ہے: وائس آف کراچی
ادھر ہم اور ادھر تم کی فاشسٹ سوچ اور مشرقی پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک ملک کو دو لخت کرنے کا باعث بنا : مرکزی کمیٹی
#Pakistan#Karachi#SindhGovt
ایک طرف پاکستان توڑنے والےاینٹ سے اینٹ بجانے اور پاکستان نہ کھپے کے نعرہ لگانے والے سندھو دیش عناصر جبکہ دوسری جانب محب وطن پاکستانی ہیں جو تمام تر مسائل کے باوجود 52 برسوں سے پاکستانی پرچم بلند کئے ہوئے ہیں: اراکین مرکزی کمیٹی
#Pakistan#Karachi#Sindh
مہاجر اور محب وطن پاکستانی عوام سندھو دیش اسمبلی کی مخالفت کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔ وطن واپسی اور پاکستانی شہریت محصورین کا حق ہے جسکی ضمانت آئین پاکستان اور پاکستان کا شہریت ایکٹ دیتا ہے: اراکین مرکزی کمیٹی
#Pakistan#Karachi#Sindh
بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کی قرارداد کا سندھو دیش اسمبلی میں مخالفت کیا جانا شرمناک ہے: مرکزی کمیٹی
تاریخ اپنے اندر بے شمار سبق رکھتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس سے سبق نہیں سیکھا۔اگر ہم نے ملکی معاملات کو سدھارنے کیلئے اقدام نہیں کئے تو وقت ہمارا انتظار نہیں کرے گا
مراد علی شاہ، اگر آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ امریکہ سے میچ ہار جانا تو پھر کیا امریکہ نے پیپلز پارٹی کو سندھ کو پتھر کے زمانے میں پہنچانے کا ٹھیکہ بھی دیا ہوا ہے۔۔۔ کیا سندھ کی نسل پرست حکومت کو مہاجروں پر ظلم کرنے اور انکے حقوق سلب کرنے کے احکامات بھی امریکہ کی طرف سے آئے ہیں؟
کیا کراچی کے وسائل کی لوٹ مار اور شہری علاقوں کو سندھودیش بنانے کا منصوبہ بھی تمہیں امریکہ سے ملا ہے؟
اپنی نااہلیوں، شکست، کرپشن، میرٹ کے قتل عام اور بیڈ گورننس کو امریکہ اور غیر ملکی قوتوں کی سازش قرار دینا تم جیسے فتنہ انگیزوں کا شاخسانہ ہے۔
#PakvsInd #t20USA #Karachi #Pakistan #Sindh #PakistanvsIndia
شہری سندھ نے نسل پرست پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ سندھ و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے انتظامی یونٹوں، مقامی اسمبلی و حکومتوں سمیت مقامی پولیسنگ شہری سندھ
کے عوام کا حتمی مطالبہ ہے: اراکین مرکزی کمیٹی
#Pakistan#Karachi#Sindh
کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج جبکہ شہری سندھ و کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال کے باوجود وزیر داخلہ سندھ اور سندھو دیش پولیس کی تعریف و توصیف نسل پرست جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے مترادف ہے: اراکین مرکزی کمیٹی
#Karachi#Pakistan#Sindh
ڈاکوؤں و اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہری سندھ میں مہاجر نوجوانوں کا بہیمانہ قتل پیپلز پارٹی کی مہاجر کش پالیسی کا حصہ ہے: وائس آف کراچی
پندرہ سالہ مسلسل اقتدار کے باوجود سندھ بالخصوص شہری سندھ کی صورتحال پیپلز پارٹی کی مطلق نااہلی اور عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے: مرکزی کمیٹی
#Karachi
بلاول زرداری، اگر تم کراچی میں امن و امان کی بدترین صورتحال، ڈاکووں اور اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں نوجوانوں کے بہیمانہ قتل عام کا ذرہ برابر بھی ادراک رکھتے تو اپنے وزیر داخلہ اور سندھو دیش پولیس کی تعریفوں کے پل باندھنے کی ہرگز جرات نہ کرتے۔
کراچی میں نہ تمہاری حکومت اور نہ سندھ پولیس کی اب کوئی گنجائش ہے۔
شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے مقامی حکومت، اسمبلی اور سو فیصد مقامی پولیس ہی کروڑوں عوام کا مطالبہ ہے۔
#Karachi #Pakistan #Sindh
بلاول کا یہ کراچی دشمن رویہ اور شہر میں لگی آگ و بدامنی کی صورتحال کا دفاع کرنا اسکے نانا، والدہ اور والد کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری اپنی پالتو پولیس اور ایجینسیوں کے ذریعہ مہاجروں کا قتل عام کراتے رہے اور دھڑلے کے ساتھ اسکا دفاع کرتے رہے۔
پیپلز پارٹی کے احکامات پر اس قتل عام اور مہاجر بستیوں کو تاراج کرنے پر بطور انعام سندھ پولیس کے یہ افسران تمغے، میڈلز، بھاری رقوم اور ترقیاں پاتے رہے۔
#Karachi #Pakistan
کراچی کا سب سےبڑا مسئلہ پیپلزپارٹی کے دیہی وڈیرانہ کرپٹ نااہل غیرمقامی طبقہ کی شہر پرحکمرانی ہے جس نےاہلیان کراچی کو ڈاکوؤں کےرحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے-
کورنگی: کھلےعام شہریوں کو لوٹنےکا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی حکومت شہرمیں چھینا جھپٹی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانےمیں ناکام۔
کراچی میں مہاجر نسل کُشی کا سلسلہ جاری-
گولڈ میڈلسٹ 27سالہ میکیینیکل انجینئیر نوجوان ارتقہ کوڈکیتوں نےگلشن اقبال بلاک7 میں لوٹ مار کےدوران شہید کردیا-
ماں باپ نےساری عمر بیٹےکو پڑھا لکھاکر اس قابل بنایاکہ بڑھاپےمیں وہ ماں باپ کا سہارا بن سکے بےرحم ڈکیتوں نے وہ سہارا بھی چھین لیا-
ہر روز ایک نیا قصہ ہر گزرتے دن کرپشن کی ایک نئی داستان-
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور سندھ حکومت میں بیٹھے 90 فیصد سے زائد افراد کو کرپشن کے جرم میں جیلوں میں ہونا چاہئے تھا مگر بدقسمتی سے احتساب کے ادارے کمزور ہیں اور حکومت سندھ نے کرپشن کےتمام ریکارڈ توڑ دیئےہیں۔
#SindhGovt#PPP
ایک پرائیویٹ شخص فرنٹ مین شہریار مہر محکمہ کا سسٹم چلاتا ہے، محکمہ سےماہانہ 7 کروڑ اور ہرسرکل آفیسر سے5 سے10 لاکھ وصول کئےجاتے ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن کو نیلام گھر کی طرح چلایا جاتاہے-
عہدے سےہٹائے جانےوالے چیئرمین فرحت جونیجو نے اینٹی کرپشن میں چلنے والے سسٹم کا بھانڈا پھوڑ دیا-