آج اتفاق سے میرے بٹوے میں پیسے نہیں تھے اور میرا دل کر رہا تھا کہ میں شکر قندی کھاؤں۔
میں ایک شکر قندی کے خوان��ے کے پاس رکا اور اس سے پوچھا، "یار تمھارے پاس جاز آکاونٹ ہے، میرا بہت جی چاہ رہا ہے شکر قندی کھانے کا لیکن بٹوے میں پیسے نہیں ہیں۔
خوانچے والے نے جواب دیا آپ کھا لو مجھے پیسے کل پرسوں دے دینا، اس کا جواب سن کے شرمندگی ہوئی لیکن وہاں دور دور تک کوئی ATM نہ تھا۔
میں نے پوچھا تمھارا نام کیا ہے؟
"سالم خان" وہ بولا۔
میں نے مسکرا کے پوچھا تم روز کا کتنا کماتا ہے؟
سالم خان بولا صاحب یہ ٹھیلا میرا نہیں ہے۔ اس پر دیہاڑی 1000 روپیہ روز کا ملتا ہے۔
میں نے کہا خان 1000 میں سے 200 کا شکرقندی تم مجھے کھلا رہا ہے۔ اگر میں آج پیسہ نہ دے سکا تو؟
صاحب تو 800 روپے گھر لے جاؤں گا لیکن آپ پلیز شکر قندی کھا کے جاو۔
میں نے اثبات میں سر ہلایا اور اس نے مجھے گرما گرم شکر قندی پیش کری۔
شکر قندی کھا کے جلد از جلد ATM پہ پہنچا اور بھاگم بھاگ سالم خان کو اس کے پیسے لوٹانے پہنچ گیا۔
سالم خان مجھے دیکھ کے ششدر رہ گیا۔
"صاح�� آپ تو اتنا جلدی آگیا، آج تو ہم نے سوچا کہ ہم نے بھی آج کسی کا پیٹ میں اس کا پسندیدہ چیز ڈالا ہے ۔
مجھے سالم خان کی دریا دلی اور معصومیت پہ بہت رشک آیا۔
سالم خان ہمارے ساتھ ایک فوٹو دو۔ ہم تمھاری یہ بات سب کو بتائے گا۔
ہم پاکستانی بہت سیدھے اور پیارے لوگ ہیں اور ہمارے ساتھ دھوکہ کرنے والے ہم کو شاید اسی وجہ سے ہلکا لیتے ہیں۔
ان سنی باتیں جواد رضا خان
بیڈ نمبر 40 ۔۔۔۔!!!! 🥳
ایک پاگل خانے میں ایک صحافی ارشاد نے ڈاکٹر سے سوال کیا.۔
آپ کس طرح پہچانتے ہیں کہ کوئی دماغی مریض ہے یا نہیں؟
ڈاکٹر -- ہم ایک واشنگ مشین پانی سے پوری بھر دیتے ہیں اور مریض کو ایک چمچ ، ایک گلاس اور ایک بالٹی دے کر کہتے ہیں کہ وہ واشنگ مشین کو خالی کرے ۔
صحافی --- ارے واہ، بہت اچھے. یعنی جو نارمل شخص ہوتا ہوگا وہ بالٹی استعمال کرتا ہوگا کیونکہ وہ چمچ اور گلاس سے بڑی ہوتی ہے.
ڈاکٹر --- جی نہیں. نارمل شخص واشنگ مشین میں لگے ہوئے ڈرین سوئچ کو دبا کر مشین کو خالی کرتا ہے ۔۔۔
آپ 39 نمبر کے بیڈ پر جائیے تاکہ ہم آپ کو پورا چیک کر سکیں.
-----------------
اگر آپ نے بھی بالٹی ہی سوچا تھا تو
براہ مہربانی بیڈ نمبر 40 پر جائیے. شکریہ ۔۔😂😁😄
عورتوں کو خوش کرنے والی چھوٹی چھوٹی باتیں جو مرد شاید کبھی نہ سمجھ پائیں
*شوہر کے کپڑے استری کرتے وقت محسوس ہونا کہ دوپٹہ استری نہیں کرنا پڑے گا
*ایک ہنڈیا کا دو دن تک چل جانا
*شوہر کا یہ خبر دینا کہ میں کھانا باہر سے کھا کر آؤں گا۔
*دونوں آنکھوں پر ایک جیسا لائنر لگ جانا
شیر افضل مروت / ایکس پوسٹ
میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ہوں۔ میں 2/3 دن کے بعد پاکستان واپس آؤں گا۔ خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے یہ خصوصی طور پر ذاتی دورہ ہے۔