میں تمہارا #انتظار کروں گی
وقت کے آخری کنارے تک
ہر ڈھلتی شام میں
ہر اترتی رات میں
نور بن کر تمہاری راہوں میں جلتی رہوں گی
اور جس دن تم پلٹ کر پوچھو گے،
۔۔۔ کیا تم اب بھی میرا انتظار کر رہی ہو ؟
میں فقط مسکرا دوں گی
کہ سچی محبت میں ،
انتظار کبھی ختم ہی نہیں ہوتا ۔۔۔۔
#اردو_زبان