کبھی بھی شاخ پہ پھر برگِ آرزو نہ کھلے
ہوا نے بات یہ کہہ دی اداس شاخوں سے
بچھڑ بھی جائیں تو دل کو کوئی ملال نہ ہو
بس اتنا رابطہ رکھو تمام لوگوں سے
#بزم#اردوقومی_زبان
سنو یہ چند لمحے ہیں!
محبت سے بسر کر لو
عین ممکن ہے..!
ہوا کے دوش پر ایک دن!
تمہیں پیغام یہ آئے..!
وہ جن کی جان تھے نا تم!
وہ جاں سے ہار بیٹھے ہیں!
#رونق_شاعری
وہ بات کیا کہ جس میں نہیں تذکرہ تیرا
وہ شعر کیا کہ جس میں تری گفتگو نہیں
فہـرسـتِ آرزو میـں ، تجھے آخـری لکھا
یعـنی کہ تیـرے بعـد ، کـوئی آرزو نہیں
#اردو_زبان
تُجھے زندگی کا شعور تھا، ترا کیا بنا؟
تُو خاموش کیوں ہے مجھے بتا، ترا کیا بنا؟
نئی منزلوں کی تلاش تھی سو بچھڑ گئے
مَیں بچھڑ کے تجھ سے بھٹک گیا، ترا کیا بنا؟
مُجھے عِلم تھا کہ شِکست میرا نصیب ہے
تُو امیدوار تھا جیت کا، ترا کیا بنا؟
مَیں مقابلے میں شریک تھا فقط اس لئے
کوئی آ کے مجھ سے یہ پوچھتا تیرا کیا بنا؟
جو نصیب سے مِری جنگ تھی وہ تری بھی تھی
میں تو کامیاب نہ ہو سکا، تِرا کیا بنا؟
تجھے دیکھ کر تو مجھے لگا تھا کہ خوش ہے تُو
تِرے بولنے سے پتہ چلا ، تِرا کیا بنا؟
میں الگ تھا اوروں سے اس لیے یہ سزا ملی
تُو بھی دوسروں سے تھا کچھ جُدا ، تِرا کیا بنا ؟
تیمور حسن تیمور
#اردو_زبان@urdu
باتوں باتوں میں ہی باتوں سے نکل جائیں گے
ہم دنوں سے تری راتوں سے نکل جائیں گے
زندگی تُو ہمیں بس ڈھونڈتی رہ جاۓ گی
زندگی ہم ترے ہاتھوں سے نکل جائیں گے ۔۔۔