آج ۲۹ ربیع الاوّل ۱٤٤۸ھ مطابق ١۲ ستمبر ٢٠٢٦ء دن سنیچر ماہِ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا؛ اِس لیے :
(۱) آیندہ کل ماہِ ربیع الاوّل ١٤٤۸ھ کے ۳۰ دن مکمّل ہوں گے۔
(۲) اور ۱٤ ستمبر ٢٠٢٦ء دن پیر ربیع الثانی ١٤٤۸ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
The Crescent for the month of RABI AL-THANI 1448 AH was NOT SIGHTED today. So :
(1) The month of RABI UL-AWWAL 1448 AH will complete 30 days tomorrow.
(2) And, MONDAY, SEPTEMBER 14, 2026 AD will be the first day of RABI AL-THANI 1448 AH.
آج ۲۹ محرّم الحرام ۱٤٤۸ھ مطابق ۱۵ جولائی ٢٠٢٦ء دن بدھ ماہِ صفر المظفّر ١٤٤٨ھ کا چاند 🌙 نظر آ گیا ہے؛ اِس لیے کل ١٦ جولائی ٢٠٢٦ء دن جمعرات صفر المظفّر ١٤٤٨ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
١٠ محرّم الحرام کے ٣ اہم کام :
(١) توبہ و استغفار کا اہتمام۔ (سنن ترمذی٧٤١)
(٢) روزہ رکھنا۔ (صحیح مسلم ٢٧٤٧)
(٣) اہل و عیال پر فراخ دِلی سے خرچ کرنا۔
(المعجم الکبیر للطبرانی ١٠٠٠٧)
عاشوراء کا روزہ :
حدیث شریف میں ہے کہ تم دسویں محرّم کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو اور اُس سے ایک دن پہلے یا بعد کا روزہ بھی رکھو (یعنی 9-10 یا 10-11 کا)؛ کیوں کہ رمضان المبارک کے بعد اِس روزہ کا ثواب سب سے زیادہ ہے اور اِس سے پچھلے ایک سال کے چھوٹے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
The Crescent 🌙 for the month of MUHARRAM 1448 AH was SIGHTED today. So, WEDNESDAY, JUNE 17, 2026 AD will be the first day of MUHARRAM 1448 AH.
Important Date :
10 MUHARRAM : 26 JUNE 2026 AD on FRIDAY
آج ۲۹ ذی الحجّہ ۱٤٤٧ھ مطابق ١٦ جون ٢٠٢٦ء دن منگل ماہِ محرّم الحرام ١٤٤٨ھ کا چاند 🌙 نظر آ گیا ہے؛ اِس لیے کل ١٧ جون ٢٠٢٦ء دن بدھ محرّم الحرام ١٤٤٨ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
اہم تاریخ :
١٠ محرّم الحرام ١٤٤٨ھ مطابق ٢٦ جون ٢٠٢٦ء جمعہ
جنّتی دوست!
رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی کا جنّت میں ایک قریبی دوست ہوگا اور جنّت میں میرے قریبی دوست عثمان ہوں گے۔ (سنن ترمذی 3698)
ذُوالنّورَین! خلیفۂ ثالث سیدنا حضرت عثمان بن عفّان رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ
یومِ شہادت : ۱۸ ذی الحجّہ ۳۵ھ
🌳درخت لگائیں-ثواب کمائیں!🌳
رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ: "جب کوئی مسلمان درخت کا پودا لگاتا ہے یا کھیتی میں بیج بوتا ہے، پھر اُس میں سے پرندے، انسان یا مویشی کھاتے ہیں، تو وہ اُس کی طرف سے صدقہ(ثواب) لکھا جاتا ہے۔" (بخاری شریف ۲۳۲۰)
۵ جون عالمی یومِ ماحولیات!!!
عَرفہ کے دن دُعا!
آپ ﷺ کا ارشاد ہے دُعاؤں میں بہترین دُعا عرفہ کے دن دُعا ہے اور بہترین بات وہ ہے جو میں نے اور مجھ سے پہلے انبیائے کرام نے کہی لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.
سنن ترمذی ٣٥٨٥
عرفہ کا روزہ :
آں حضور ﷺ کا ارشادِ مبارک ہے کہ مجھے اللّٰه تبارک و تعالیٰ کی ذات پر پختہ یقین ہے کہ وہ یومِ عرفہ (9 ذی الحجّہ بدھ مطابق 27 مئی) کے روزے کے بدلے گزشتہ سال اور آیندہ سال کے گناہ معاف فرما دے گا۔ (سنن ترمذی 749)
ختمِ سحری 43-3 وقتِ افطار 14-7
برائے دیوبند و مضافات