آدمی کو محبت کی ضرورت ہوتی ہے
میں آدمی ہوں
مجھے ایک کندھے کی ضرورت ہے
جس پہ میں
اپنے بھروسے کا
گرتا ہوا سر رکھ سکوں
مجھے اس وقت خدا سے بھی زیادہ
ایک انسان کی ضرورت ہے
کیونکہ خدا کو گلے نہیں لگایا جا سکتا
نسیم خان
زمیں کو عجلت، ہوا کوفرصت، خلا کو لکنت ملی ہوئی ہے
ہم احتجاجاً جی رہے ہیں، یا پھر اجازت ملی ہوئی ہے۔
ہماری اوقات کے مطابق ہمارے درجے بنے ہوئے ہیں
کسی کو قدرت، کسی کوحسرت، کسی کو قسمت ملی ہوئی ہے۔
*بلا عنوان*
جب میں اخبار فروش کو یہ پکارتے ہوئے سنتا:
"وطن" تین روپے...
"انقلاب" دو روپے...
" عرب" سوا روپے...
"عوام" ایک روپے...تو میں یہی سمجھتا تھا کہ وہ اخباروں کی قیمتیں بتا رہا ہے...!
- محمد الماغوط
عربی سے ترجمہ: اسد اللہ میر الحسنی