ہو سکتا ہے..!!
ایک شخص تمہارے بالکل قریب
کسی ریستوران میں ساتھ والی میز پر
سڑک پر
اپنے اہلِ خانہ میں
مخالفوں کے گھیرے
دوستوں کے جھنڈ
یا
اپنے چاہنے والوں کے بیچ
بیٹھا سلگ رہا ہو
مگر
سب انجان رہیں
اور
وہ اپنی نشت پر اپنی اڑتی راکھ کا ایک ذرہ تک نہ جھڑنے دے.
یہی انسان کا بحران ہے.
دن گزر جائیں گے اور تم اُن چیزوں کو ترک کر دو گے جن کی تمہیں عادت ہے۔ پسندیدہ انسان کو چھوڑ دو گے، اپنے خوابوں سے دستبردار ہو جاؤ گے اور بالآخر یہ تمہارا حقیقت قبول کرنے کی طرف پہلا سفر ہوگا !
~ نزار قبانی