جس درس گاہ میں رہیں، اس کا اَدب ملحوظ رکھیں۔ جس ہستی سے فیض یاب ہوں، جس سے علم حاصل کریں، اُس کے آداب کو خود پر لازم کر لیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (نیو کیمپس) کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب
@CosisMUL
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کا لندن میں منعقدہ تربیتی نشست سے "طبیعت اور شریعت" کے موضوع پر خطاب
تربیتی نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکز منہاج القرآن لندن میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسان کی ظاہری خدوخال کو شخصیت اور صورت جب کہ باطنی حالت کو طبیعت کہتے ہیں۔ عفو و درگزر اِختیار کرنا، دعوت و تبلیغ کا فریضہ سر انجام دینا اور لوگوں کے برے عمل پر صبر کرنا؛ یہ تینوں صفات محض شریعت کے اَحکام پر عمل کرنے سے پیدا نہیں ہوتیں، بلکہ یہ طبیعت کو بدلنے سے پیدا ہوتی ہیں۔ طبیعت اور خُلق سے باطنی شخصیت بنتی ہے۔ باطنی شخصیت حقیقت میں انسان کی اصلیت ہے۔ اگر آپ کی اصل (طبیعت) ٹھیک نہیں تو پھر نقل (شریعت) پر عمل کرنے کا فائدہ نہیں ہوتا۔ فرمانبردار لوگوں کے لیے شریعت پر عمل کرنا آسان ہے مگر اپنی طبیعت کو بدلنا مشکل ہے۔ اس سے ثواب حاصل ہو جاتا ہے لیکن انقلاب نہیں آتا۔ انقلاب طبیعت کو بدلنے سے آتا ہے۔ شریعت پر عمل اعلیٰ درجے کا ہو تو وہ جنت تک لے جاتی ہے، جب کہ طبیعت اَعلیٰ ہو تو پھر اللہ سے ملا دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریعت کی دعوت و تبلیغ سے پہلے اپنی طبیعت کو بدلیں کیوں کہ اتنا اَثر تبلیغ کا نہیں ہوتا جتنا آپ کے کردار کا ہوتا ہے۔ داعی جو کہتا ہے یا کہنا چاہتا ہے اگر وہ اس کی سیرت و کردار میں نظر آئے تو لوگ اس کی دعوت کا اثر جلد لے لیتے ہیں۔ تبلیغ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے عمل سے دوسروں کو متاثر کیا جائے۔ آپ کا کردار عملی نمونہ ہوتا ہے جو دوسروں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ جب لوگ دیکھتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی کہی ہوئی باتوں پر خود عمل کر رہا ہے تو وہ اس سے متاثر ہوتے ہیں اور اس کی باتوں کو زیادہ اَہمیت دیتے ہیں۔ اساتذہ اور مبلّغین کے لیے ضروری ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو، اگر ان کا کہا اور کیا گیا عمل آپس میں نہ ملے تو اس سے لوگ دین سے متنفر ہوں گے۔ کوئی شخص اچھے کردار کا حامل ہو تو اُس پر لوگوں کا اِعتماد بڑھتا ہے۔ اس کی باتیں زیادہ مؤثر اور قابل قبول ہوتی ہیں۔ کردار اور تبلیغ دونوں اہم ہیں، لیکن کردار کی اہمیت زیادہ ہے کیونکہ یہ عملی نمونہ ہوتا ہے جو لوگوں پر زیادہ اثر ڈالتا ہے۔ اچھے کردار کے ذریعے نہ صرف اسلام کی تعلیمات کو بہتر طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے بلکہ لوگوں کے دلوں میں اِسلام کے لیے محبت اور اِحترام بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے کردار کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم عملی طور پر بہترین مسلمان بن سکیں اور دوسروں کے لیے بہتر مثال قائم کر سکیں۔
انہوں نے کہا خُلق انسان کے برتاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ خُلق میں وہ عادات اور رویے شامل ہوتے ہیں جو انسان نے اپنے اِرد گرد کے ماحول، تربیت، اور تجربات سے سیکھے ہوتے ہیں۔ اچھے خُلق میں ایمان داری، صبر و تحمل اور رحم دلی شامل ہیں، جبکہ برے خُلق میں جھوٹ، غصہ اور بے رحمی ہیں۔ جو لوگ محمدی طبیعت کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی طبیعتوں میں نرمی پیدا کریں اور سختی کو طبیعتوں سے دور کرلیں۔ تربیت جلال کو جمال، غصے کو معافی، تنگی کو وُسعت اور نفرت کو پیار میں بدلنے کے لیے ہوتی ہے۔ اگر آپ کی طبیعت میں اپنے رشتہ داروں، عزیز و اَقارب، دوست اَحباب اور دوسروں کے لیے اِحساس اور فکر مندی کا جذبہ پیدا ہوجائے تو یہ حقیقی مومن کی نشانی ہے۔ اپنی خواہشات کو بھائی، بیوی، بیٹوں، بیٹیوں، بہنوں، عزیز و اَقارب، دوستوں اور colleagues کی choice پر قربان کر دینا ہی لیڈرشپ ہے۔ نفس کو پالنے سے اِنسان کی طبیعت کو نقصان پہنچتا ہے، جب کہ نفس کو قربان کرنے سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ طبیعت کی نرمی سے انسان بلند اور سختی سے انسان پست ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نیکی کو رسموں میں بند کردیا ہے، حالاں کہ حضور ﷺ کے فرمان کے مطابق دوسروں کے لیے آسان ہونا، دوسروں کے لیے مسکراتا چہرہ رکھنا اور دوسروں سے بڑی نرم طبیعت سے کلام کرنا نیکی ہے۔ بُرا اَخلاق آپ کے نیک اَعمال کو ایسے برباد کرتا ہے جیسے سرکہ شہد کو برباد کردیتا ہے۔ اگر آپ نے ساری شریعت پر ظاہرًا عمل کر لیا اور طبیعت نہ بدلی تو آپ کا بدن کلیسا ہے۔ اگر طبیعت بدل گئی اور طبیعتِ محمدی کا حُسن آپ کی طبیعت میں آگیا تو بدن کا کلیسا مسجد بن جائے گا۔ آج کی گفتگو کا پیغام یہ ہے کہ طبیعتیں بدلیں۔ طبیعتیں خوبصورت، عمدہ اور اچھی کریں تاکہ شریعت کا فیض، اَنوار و تجلیات اور فوائد نصیب ہوں۔ یہی حقیقتِ رفاقت ہے۔ اِسے زندگی میں اپنائیں۔
تقریب میں حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے مسز رقیہ یونس کو MWL UK Lady of Dedication and Service Award سے نوازا جب کہ منہاج القرآن لندن کو Award for Exemplary Performance and Dedication دیا۔
نشست میں ظہور احمد نیازی، حاجی عبدالغفور، حاجی محمد یونس قادری، ظِل حسن، سید علی عباس بخاری، علامہ صادق قریشی، محمد نوید قادری، علامہ شیر برکاتی، علامہ حافظ محمد ذیشان، خالد محمود، شاہد اقبال، خرم شہزاد، عمر نوید، سمیت تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
#Quran #Hadith #characterandshariah #islamiccharacter #London #UK
مدینۃ المنورۃ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی مسجد نبوی شریف میں نمازِ عصر کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
مدینۃ المنورۃ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ مسجد نبوی شریف میں نمازِ عصر کی ادائیگی اور تلاوت قرآن کریم، اس موقع پر صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ساتھ موجود تھے۔
After the immediate mention of monotheism in the Quran, there is an immediate reference to goodness towards parents. This signifies that Allah has intertwined respect for parents with His monotheism, and there is not even a single word between the mention of His monotheism and goodness toward parents. This highlights the significance of parental rights.
#JummahMubarak
کامیابی کا راز اعتدال اور میانہ روی میں ہے۔ نوجوان زندگی میں کامیاب رہنا چاہتے ہیں تو اپنے معاملات میں توازُن اختیار کریں۔ اللہ رب العزت عدل و احسان کو پسند کرتا ہے۔ نوجوان اپنے مزاج، سوچ، طبیعت، حیاتِ زندگی اور ہر ہر قدم میں عدل اور میانہ روی کو اپنائیں۔
#NationalYouthConvention@MinhajYouthPK
#اسرائیل اور #حماس کی 7 روزہ جنگ بندی ختم، قابض فوج کی وحشیانہ بمباری، 32 فلسطینی شہید، غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں دو مرتبہ توسیع ہوئی، آج جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم ہوا جس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی، شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں
In the sight of Allah and His Messenger ﷺ, the truly knowledgeable and wise person is the one who obeys the commandments of Allah and His Messenger ﷺ.
#JummahMubarak
Professor Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Deputy Chairman of the Board of Governors, officially inaugurated the 'Minhaj Center for Startups Innovation Center' under the auspices of the Office of Research, Innovation, and Commercialization (ORIC) at Minhaj University Lahore. Stressing the crucial role of startups in driving market transformation and setting new trends, he highlighted Pakistan's favorable environment for startups, fueled by the prevalence of social media and high-speed internet. Professor Qadri urged youths, especially students, to explore opportunities in startups. The establishment of the Startup Innovation Center within the Business Incubation for Skill Development at the university received commendation. Vice-Chancellor, Professor Dr. Sajid Mahmood Shahzad, expressed pride in offering top-tier education and outstanding entrepreneurial facilities. The event featured presentations on six business projects by students from diverse academic domains, attracting a large audience of faculty and students, including ORIC Director Dr. Amber Noreen and Registrar Dr. Khurram Shahzad. #MinhajUniversity #StartupInnovationCenter
جوانی کی توبہ اور جوانی کی عبادت پیغمبرانہ خصائل ہیں۔ الحمدللہ! منہاج یوتھ لیگ کے جوان اپنے شب و روز علم و امن کے فروغ اور مصطفوی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں ہیں۔ اللہ رب العزت ان باکردار اور باہمت نوجوانوں کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے، ان کی توفیقات اور عزم و ہمت میں اضافہ فرمائے۔ منہاج یوتھ لیگ کے قیام سے لے کر تاحال جنہوں نے منہاج یوتھ لیگ کی قیادت کی اور اسے شجرِ سایہ دار بنایا ان تمام عہدیداران اور ذمہ داران کو یومِ تاسیس کے تاریخی موقع پر دل و جان سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
#35YearsOfMYL @MinhajYouthPK