یہ ہیں مدارس کے طلبہ…
جب دنیا سکون کی نیند سو رہی ہوتی ہے، یہ آنسوؤں میں امت کے لیے دعا کر رہے ہوتے ہیں۔ 🤲
مگر افسوس!
مدارس کا ہمیشہ منفی رخ ہی دکھایا جاتا ہے،
انہیں شدت پسندی سے جوڑ دیا جاتا ہے
کاش کوئی ان سجدوں، ان دعاؤں اور ان معصوم آنسوؤں کو بھی نمایاں کرے۔
I am using Hassan Sattar's Facebook ID, but due to a mistake by the child, the wrong date of birth was added to it. I want to correct it, but it is not correcting because I have changed it repeatedly. My Facebook and Instagram are also connected. @Meta@facebook 1/1/1982 real
*اپنی زندگی کا موازنہ دولت مندوں سے کرنے سے پہلے، اپنی عبادت کا موازنہ پرہیزگاروں سے کیجیے! ہر کوئی روزی کی تنگی کا شکوہ کرتا ہے، لیکن کوئی دین کے ضیاع کا شکوہ کیوں نہیں کرتا!*
عبدالستار خطیب جامع مسجد طوبی مظفرگڑھ
*حُسنِ خلق دراصل دین کی روح ہے۔ نیکی جب عادت اور فطرت بن جائے تو وہی "خلقِ حسن" ہے۔*
جو شخص غصہ پر قابو رکھتا ہے، ادبِ الٰہی کا پاس کرتا ہے اور اپنے اخلاق سے دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے، وہی ایمان میں کامل اور قیامت کے دن نبی ﷺ کے سب سے قریب ہوگا۔
عبدالستارخطیب مسجد طوبی
*زبان سے پھیلائی مصیبتوں کا اندازہ لگایا جائے تو پتا چلے کہ* *خاموشی کتنی بڑی نعمت ہے، اللہ تعالٰی ہمیں غیبت ، فضول گوئی اور اس کے بد اثرات سے محفوظ رکھے، ہماری تمام پریشانیاں ختم* *اور مشکلات آسان کرے اور تمام معاملات میں خیر فرمائے.*
*آمین یا رب العالمین*
*جب بھی گناہ کا خیال آئے تو تین باتیں یاد رکھنا*
*اللّٰه دیکھ رہا ہے*
*فرشتے لکھ رہے ہیں*
*موت لازم ہےگناہ لمحوں کی لذت ہے مگر عذاب ہمیشہ کے لیے ہے اور صبر لمحوں کی مشقت ہے مگر انعام جنت ہے۔*
لوٹ آؤ ہدایت کی طرف کہیں دیر نا ہو جائے👆🏻
اللہ تعالی ہمیں گناہوں سے بچائے آمین
خاموشی اختیار کر لیں مگر گلہ مت کریں۔
گوشہ نشیں ہو جائیں، مگر اپنا معیار مت گرائیں عزت نا ملے تو کنارہ کشی کر لیں وقت کی بھیک نہ مانگیں عزت اور محبت کے بغیر، کسی رشتے کا وجود نہیں۔ عزت وہ نہیں جو باتوں سےسنائی جاتی ہے عزت وہ ہے جوعمل سے دکھائی دیتی ہے
عبد الستار جامع مسجدطوبی
پوری دنیا کو فتح کرنے سے بھی بڑی کامیابی یہ ہے کہ فجر کی نماز وقت پر ادا کر کے شیطان پر اپنی دن کی پہلی فتح حاصل کرو اور اپنے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤ۔ ❤️
عبد الستار خطیب جامع مسجد طوبی مظفرگڑھ
مرکزی رہنما سیرت کمیٹی سٹی مظفرگڑھ
*موت کی آغوش میں جس دن سونا ہوگا*
*نہ کوئی تکیہ ہوگا نہ کوئی بچھونا ہوگا*
*ساتھ ہونگے تو بس ہمارے اعمال*
*اور قبرستان کا چھوٹا سا کونا ہوگا.*
عبد الستار خطیب جامع مسجد طوبی مظفرگڑھ
سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب کی اطلاع کے مطابق حضرت پیر مظہر سعید شاہ صاحب اور ان کے ساتھیوں کو بخیریت ریسکیو کرلیا گیا ہے الحمد للّٰہ ۔
رات سے دل بہت غم زدہ اور پریشان تھا اس خبر سے بہت خوشی ہوئی ۔
عبد الستار خطیب جامع مسجد طوبی مظفرگڑھ
🌹واہ صحابہ واہ🌹
کسی نے مال قربان کیا۔
کسی نے جان قربان کی۔
کسی نے اولاد قربان کی۔
مگر سب کی زبان یہی تھی:
"بس رسول اللہ ﷺ سلامت رہیں۔"
عبد الستار خطیب جامع مسجد طوبی مظفرگڑھ
الٰہی! میرے سارے اعمال نیستی و پُر سراب ہیں، اور میرا دل تقوی سے ویران ہے، اور میرے گناہ ریگ کے ذروں سے بھی زیادہ ہیں، لیکن تیری ذات عفو و درگزر کے زیادہ لائق ہے،سو تو مجھے بخش دے اور اپنے جوہرِ فیاضی سے مجھ پر رحم کر
یحیی بن معاذ رازی رحمہ اللّٰہ
[ألوصية لإبن قدامة المقدسي]