میں نماز پڑھا کرتا تھا بہت جلدی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر قرآن پاک کی ایک ایسی آیت ملی ، جس نے میری زندگی بدل دی ۔
*اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:-
" قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ"
"یقیناً کامیاب ہوگئے وہ ایمان والے جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔"
میں نے خود سے پوچھا:-
"خشوع کیا ہے؟"
خشوع یہ ہے کہ آپ نماز میں صرف کھڑے نہ ہوں…
آپ کا دل بھی اللہ کے سامنے جھک جائے۔
آپ "اللہ اکبر" کہیں
تو دل کہے:
"اللہ سب سے بڑا ہے۔
میری پریشانیوں سے بھی بڑا،
میرے مسائل سے بھی بڑا،
میرے خوف سے بھی بڑا۔"
دنیا کی کوئی فکر آپ کو کھینچ کر لے جائے،
تو خود کو واپس لے آئیں…
کیونکہ آپ اس وقت اُس ذات کے سامنے کھڑے ہیں
جس کے قبضے میں پوری دنیا ہے۔
آج پاکستان میں جو مایوسی ہے میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس ملک میں ٹیلنٹ اور جذبے کی کمی نہیں ہے ، جس دن ہم نے متحد ہو کر یہ ارادہ کر لیا کہ ہم اس ملک کو ایک عظیم ملک بنائیں گے ، اس دن ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ عمران خان 🔥✌
”کبھی مایوس نہیں ہونا، مایوسی گُناہ ہے، اُونچ نیچ اللّٰہ کیطرف سے آتی ہے۔ اللّٰہ کو مُشکل وقت میں صبر پسند ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ انشاءاللّٰہ ہم اِس مُشکل وقت سے نکلیں گے اور عظیم قوم بنیں گے۔“
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
#غیر_آئینی_ترامیم_نامنظور
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
طرب آشنائے خروش ہو تو نوا ہے محرم گوش ہو
وہ سرود کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردۂ ساز میں
تو بچا بچا کے نہ رکھ اسے ترا آئنہ ہے وہ آئنہ
کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں
دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن
نہ تری حکایت سوز میں نہ مری حدیث گداز میں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
میں جو سر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں....
علامہ محمد اقبالؒ