🌙✨ عید مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے، ہمیں خوشیوں، صحت اور کامیابیوں سے نوازے اور ہماری زندگیوں کو اپنی رحمتوں سے بھر دے۔ 🤲💖
آمین
تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 🌸
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
آخری عشرہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم ﷺ اپنی کمر پوری طرح کس لیتے اور ان راتوں میں آپ خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے۔
صحیح بخاری#202
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
افطاری میں جلدی کرنا
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میری امت کے لوگ��ں میں اس وقت تک خیر باقی رہے گی، جب تک وہ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔
صحیح بخاری#1957
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
تھوڑی مقدار بھی حرام ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنھما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔
سنن ابو داود#3681
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: قسم اللہ کی، اگر تیری رہنمائی سے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دیدے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹ سے (جو بہت قیمتی اور عزیز ہوتے ہیں) بہتر ہے۔
سنن ابو داود#3661
🌺 بھائی چارہ اور تعاون!
رسول اللہ ﷺ نے فر��ایا:
🔹"ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے ایک عمارت کی مانند ہے، جس کی ایک (اینٹ) دوسری (اینٹ) کو مضبوط کرتی ہے."🔹
📗صحیح مسلم-6585
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته!
آج کی حدیث:
سیدہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہدیہ قبول فرماتے تھے اور اس کا بدلہ دیتے تھے۔
سنن ابو داود#3536
⛲ بسم الله الرحمن ��لرحيم ⛲
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو اور اللہ کے بندے (ایک دوسرے کے) بھائی بن کر رہو۔ کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ تین دن سے زیادہ اپنے مسلمان بھائی سے تعلق ترک کیے رکھے۔"
صحیح مسلم