بلوچستان بھر میں 10 فروری 2026 سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع رہے ہیں، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نقل کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔ اس فیصلے کے نفاذ کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر کام کریں گے۔ ہم بلوچستان کو ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے اشتہار جاری کر دیے ہیں جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار آسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں۔ جن محکموں نے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کر لیا ہے اور جو جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے اور باقی خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ پر دی جائے گی۔ گڈ گورننس کا راستہ میرٹ پر بھرتی سے ہو کر گزرتا ہے، میں اپنے وعدے پر قائم ہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دونگا!
بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس کا منہ بولتا ثبوت چار سالہ ٹک ٹاکر “بابا چی” ہے۔ آج کوئٹہ میں اس بچے سے ملاقات ��وئی، اس بچے کے گریجویشن تک کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔
آج سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہان کی ملاقات میں کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے وقت ہر صورت گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔