امریکہ میں ہیلتھ کیئر آؤٹ سورسنگ کمپنی کے دورے کے دوران نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے مواقع پر تبادلۂ خیال
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے امریکہ میں قائم معروف ہیلتھ کیئر آؤٹ سورسنگ کمپنی Physicians Revenue Group (PRG) کا دورہ کیا، جہاں کمپنی کی قیادت نے انہیں ادارے کی خدمات، ریونیو سائیکل مینجمنٹ (RCM) اور مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ، روزگار، کاروباری مواقع، تعلیم، ڈیجیٹل شمولیت اور کنٹری ڈیسٹینیشن پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کا مقصد ملکی ہنرمند نوجوانوں کو عالمی منڈیوں اور باوقار روزگار کے مواقع سے جوڑنا ہے۔
ملاقات میں PRG اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے درمیان ریونیو سائیکل مینجمنٹ اور آئی ٹی سے متعلق خصوصی تربیتی پروگرامز کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا گیا، تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کر کے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بین الاقوامی روزگار کے امکانات اور پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز برآمدات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
امریکہ کے شہر شکاگو میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی نواز اقبال، رانا جاوید اور رانا زاہد حمید نے مشترکہ طور پر کی۔
تقریب میں کونسل جنرل پاکستان زمان مہدی، ڈپٹی کونسل جنرل سعید علی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں کی قومی خدمات، نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات اور پاکستان و امریکہ کے درمیان تعلقات کے فروغ میں حکومتِ پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
رانا مشہود احمد خاں نے اپنے خطاب میں دورۂ امریکہ کے مقاصد، اقوامِ متحدہ میں نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اقدامات اور اوورسیز پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل باصلاحیت، بااختیار اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر خیرسگالی کے اظہار کے طور پر کیک کاٹا گیا۔
“معرکۂ حق نے دنیا کو یہ حقیقت ثابت کر دی کہ پاکستان امن پسند ملک ہےاور صرف اپنے دفاع کیلئے کھڑا ہوتا ہے۔ جب قوم، قیادت اور افواج ایک صف میں ہوں تو دشمن کی برتری کے دعوے زمین بوس ہو جاتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بروقت فیصلوں، واضح حکمتِ عملی اور مسلح افواج کی غیر معمولی مہارت نے بھارت کے غرور کو عالمی سطح پر خاک میں ملا دیا۔
پاکستان نے ہر فورم پر سچ، شفافیت اور امن کی بات کی، جبکہ دشمن الزامات سے آگے ایک ثبوت بھی نہ دے سکا۔
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا:
پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے، ہم اپنے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔"
چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا معرکہ حق کے موقع پر پیغام!
ملک محمد ذیشان صدر پی پی 172 نے لالہ بشیر لیگی رہنما کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں شرکت کی،اس موقع پر سیف الملوک کھوکھر صدر لاہور،خواجہ عمران نذیر صوبائی وزیر پنجاب،چوہدری اختر رسول سابق ایم پی اے،راشد اقبال نصراللہ مشیر وزیر اعلٰی پنجاب، سمیت کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی