بلوچ شناخت کے دشمن بی ایل اے کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کی زندگیوں کیساتھ کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے
ایسے ہی ایک بلوچ باپ سے بی ایل اے نے واحد سہارا چھین لیا،باپ غم سے نڈھال ہے
سینڈمین اسپتال کوئٹہ میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تحت بچوں کے لیے جدید ایمرجنسی روم سروسز صحت کے شعبے میں ایک مثبت قدم ہے، جہاں 24 گھنٹے مفت طبعی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ خصوصاً بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کے لیے یہ سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔
مزید دیکھیے ہماری خصوصی ویڈیو میں۔ 🎥
حکومتِ بلوچستان نے انتہائی مطلوب دہ ش ت گردوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ سے 25 کروڑ روپے تک انعامات کا اعلان کر دیا
بشیر زیب اور رحمان گل کے بارے میں ایسی معلومات فراہم کرنے پر، جن سے ان کی گرفتاری ممکن ہو، 25، 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے
حکومتی ذرائع کے مطابق معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی موصول ہونے والی مستند معلومات پر فوری کارروائی کی جائے گی، جبکہ انعامات کی ادائیگی حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی
گوادر کے جی ڈی اے ہسپتال میں دیگر صوبوں سے مریض علاج کرانے آتے ہیں،ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتں میسر ہیں،مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر توجہ سے علاج کرتے ہیں
تاریخ اپنے آپ کو کتنے حسین اور عجیب انداز میں دہراتی ہے، اس کی زندہ مثال آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے
1947 کی تقسیم کے بعد، ہندوستان کی ریاست بہار کا پہلا گورنر ایک "سندھی" تھا۔۔۔ اور تقریباً 79 سال بعد، آج 2026 میں پاکستان کے صوبہ سندھ کا گورنر ایک "بہاری" ہے
یہ کوئی افسانہ نہیں، بلکہ برصغیر کی تاریخ کا وہ دلچسپ موڑ ہے جو سرحدوں اور نسلوں کے آر پار جُڑا ہوا ہے!
تقسیمِ ہند کے وقت کراچی میں پیدا ہونے والے اور سندھ کی مٹی سے گہری محبت رکھنے والے معروف سیاستدان اور آزادی کے مجاہد جے رام داس دولت رام (Jairamdas Daulatram) ہجرت کر کے بھارت چلے گئے۔ 15 اگست 1947 کو جب آزاد بھارت کا سورج طلوع ہوا، تو ریاست بہار کے پہلے گورنر کا تاج اسی سندھی سپوت کے سر سجایا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پٹنہ کے ایوانِ گورنر میں بیٹھ کر بھی ان کے دل میں سندھ بستا تھا، اور انہوں نے بھارت میں سندھی زبان کو قومی زبانوں میں شامل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اب تاریخ کا پہیہ گھوم کر واپس سندھ کی سرزمین پر آتا ہے۔ مارچ 2026 میں پاکستان کے آئینی ماہر اور سینئر سیاستدان سید نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سید نہال ہاشمی کا خاندانی پس منظر اور جڑیں بھارت کی اسی ریاست بہار سے جا ملتی ہیں، جہاں سے ان کے آباؤ اجداد نے ہجرت کی تھی۔
مٹی اور انسانوں کے رشتے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ کل سندھ کا بیٹا بہار کے ایوانِ اقتدار کی زینت بنا تھا، اور آج بہار کی نسبت رکھنے والا فرزند سندھ کے گورنر ہاؤس میں براجمان ہے۔
پاکستان کے شیر دل بیٹے سڑکوں پر آگئے۔ پاکستان زندہ باد سندھو دیش مردہ باد کے نعرے لگا دئیے۔ اس سرزمین پر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان ہمارا ہے❤️🇵🇰
یہ ہے وہ فنڈنگ کا پیسہ جس پر بشیر زیب اور رحمان گُل میں جھگڑا ہوا،دونوں آپس میں دست و گریباں ہوئے اور پھر بشیر زیب کا تختہ پلٹ دیا گیا،یہ حقوق اور نظریات کی نہیں بلکہ پیسے کی جنگ ہے
جن سڑکوں پر رات کے وقت ہمارے سردار اور نواب 40 50 گارڈز کو ساتھ لیے گھومتے ہیں وہاں حافظ نعیم الرحمن اپنے کارکنوں کے ساتھ بغیر سیکورٹی کے پورا کوئٹہ گھوم گئے، یہ کام واقعی ایک بہادر آدمی ہی کر سکتا ہے
سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف کارروائی کے بعد اخترمینگل کو بھی اپنے کالے کرتوت کی فکر پڑگئی ہے،خبر ہے کہ جیسے ہی سردار کھیتران کی نجی جیلوں،گھر اور آبائی زمین سے لاشیں برآمد پر کارروائی کا آغاز ہوا ہے،اخترمینگل بھی بیٹے سمیت روپوش ہوگئے ہیں
سندھ میں بلوچ حکمرانی کا آغاز کب ہوا جو آج تک کچھ ادوار چھوڑ کر کسی نا کسی صورت چلتی ہی جا رہی ہے۔
سندھ کی تاریخ میں 1783ء ایک اہم موڑ ہے جب میر فتح علی خان تالپور نے جموٹ شناخت رکھنے والے سندھ کے پرانے کلہوڑو حکمران کی حکمرانی میں بغاوت کر کے سندھ میں تالپور اقتدار قائم کیا۔
(کچھ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ کلہوڑو عرب النسل عباسی خاندان سے ہیں لیکن یہ طے ہے کلہوڑو بلوچ النسل نہیں ہیں)۔
تالپور بلوچ النسل حکمران خاندان تھا جو پہلے کلہوڑو حکمرانی میں فوجی و سیاسی خدمات انجام دیتے تھا لیکن اقتدار حاصل کرنے کے بعد بلوچ النسل تالپوروں نے سندھ کو تین بڑے خاندانی اور حکومتی حصوں میں تقسیم کیا۔
1. حیدرآباد میں شاہدادانی خاندان جس کا تعلق میر فتح علی خان اور ان کے بھائیوں سے تھا۔
2. خیرپور میں سہرابانی خاندان جس کی بنیاد میر سہراب خان تالپور نے رکھی۔
3. میرپورخاص میں مانکانی خاندان جس کا تعلق میر تھارو خان کی شاخ سے تھا۔
یہ تینوں حصے الگ الگ تالپور شاخوں کے زیرِ اقتدار رہے۔
تالپور اقتدار 1783ء سے 1843ء تک قائم رہا جب برطانوی فوج نے میانی اور دُبّو کی جنگوں میں تالپور حکمرانوں کو شکست دے کر سندھ پر قبضہ کر لیا۔
یہ ایک اہم تاریخی حقیقت ہے کہ تالپور خاندان سماٹ، سومرا یا کلہوڑو خاندان کا تسلسل نہیں تھا بلکہ بلوچ قبائلی پس منظر رکھنے والا ایک الگ خاندان تھا جو عرصہ دراز سے نسل در نسل سومرا، سماٹ اور کلہوڑو حکمرانوں کے پاس ملازم تھا۔
آج کی تاریخ میں بھی سندھ کی سیاست اور وسائل سے لیکر مسلط شدہ جاگیردارانہ نظام اور اقتدار کے ڈھانچے تک چند بااثر خاندانوں کی گرفت ہے جن میں زرداری، تالپور، مگسی، لغاری، لاشاری، چانڈیو، جتوئی جیسے بلوچ النسل خاندان سر فہرست ہیں۔
مسئلہ کسی خاندان کی نسل یا شناخت نہیں بلکہ اقتدار، وسائل اور فیصلہ سازی کا صرف ان چند مخصوص خاندانوں تک محدود رہنا ہے جو درحقیقت سندھ کا مقامی بھی نہیں جس نے سندھ کے اصل نسل در نسل مقامی سندھی کو اسی کی سرزمین پر کوئی بنیادی سہولت نہیں دی۔
آج بھی سندھ کے سرکاری محکموں میں نوکریوں سے لیکر سیاسی اثر و رسوخ اور وسائل کی تقسیم تک سب کچھ انہی بلوچ النسل خاندانوں کے ہاتھ میں ہے جبکہ نسل در نسل مقامی سندھی آج بھی صاف پانی، معیاری تعلیم، فعال اسپتال، بنیادی صحت کی سہولتیں، پکی سڑکیں، نکاسیٔ آب، روزگار اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کیلئے ترس رہا ہے۔
جبکہ دوسری طرف ان بااثر بلوچ النسل خاندانوں کی نسلوں تک کی سیاسی و معاشی زندگی بڑے بنگلوں، مہنگے طرزِ رہائش، کراچی اور اسلام آباد میں جائیدادوں، بیرونِ ملک کاروبار اور عیاشیوں میں گزر رہی ہے۔
پاکستانی گائنکالوجسٹ ڈاکٹر ثمینہ حق کا بڑا دعوی ۔۔
کوی بچہ پیدائشی طور پر ٹرانس جینڈر پیدا نہی ہوتا یہ سب بعد میں بنتے ہیں اک ٹرانس جینڈر ایمرجنسی میں میرے پاس ایا جب اپریٹ کرنے لگے تو وہ مرد نکلا ۔۔
ڈاکٹر ثمینہ حق جو پاکستان کی نامور گائنکالوجسٹ ہیں ان سے سوال ہوا کہ کن وجوہات کی بنا پر اک اک بچہ پیدائشی طور پر ٹرانس جینڈر پیدا ہوتا ہے ۔۔
ڈاکٹر ثمینہ کا کہنا ہے کہ میرا پبلک ہسپتال کا اتنے سال کا تجربہ ہے میں نے کوئی کیس نہیں دیکھا اتنے ڈیلیوری کیسز اے ہیں مگر اج تک کوی ٹرانس جینڈر نہی پیدا ہوا ۔
جو آپ کو ٹرنس جینڈر روڈ پر دیکھتے ہیں وہ سارے ایسے فیک بنے ہوۓہیں مجھے شوق ہے میں کوئی ایک ٹرنس جینڈر دیکھوں ان کے پرائیویٹ پارٹس دیکھوں ۔۔
مگر مجھے ابھی تک ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا آج کل بہت سے مردوں کو عورت بننے کا شوق ہے ان کو اللہ پاک نے مکمل مرد بنایا ہے مگر ان کو شوق ہے کہ وہ عورتوں کی طرح نظر آئیں منٹلی وہ لوگ خود کو عورت تصور کرتے ہیں وہ مکمل مرد ہوتے ہیں ۔
کچھ عورتوں کی طرح کپڑے پہن لیتے ہیں کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ایک ٹرنس جنڈر ایکسیڈینٹ کے کیس میں آیا اس کو ہم نے تھیٹر میں جب معائنہ کیا ہے تو وہ تو مکمل مرد تھا اس سے ہم نے پوچھا کہ تم تو مرد ہو پھر یہ ڈرامہ کیسا اس نے جواب دیا کہ اس کام میں کمائی زیادہ ہے اس لیے یہ سب کرتے ہیں ۔
اب ڈاکٹر صاحبہ کے دعوی میں کتنی حقیقت ہے یہاں تک تو میں متفق ہوں کہ اجکل کمای کیلے لوگ ٹرانس جینڈر بن رہے ہیں مگر یہ کہنا یہ اس طرح کی جنس وجود نہی رکھتی مجھے نہی لگتا ایساہو ویسے ہم نے بھی اپنے ارب و جوار میں کبھی سنا نہی کہ کوی پیدائشی ٹرانس جینڈر ہو ۔۔
یہ ہو سکتا ہے بہت کم ہوتے ہیں مگر جو تعداد سڑکوں پر نظر اتی ہے وہ کہیں زیادہ ہے ۔۔
مولانا ہدایت الرحمان اکثر ہمارے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں جمہوری مزاحمت کریں، جمہوری مزاحمت کی ایک جھلک کل کوئٹہ میں نظر آئی
حافظ نعیم الرحمن بغیر کسی VIP پروٹوکول کے کوئٹہ آئے، ایک بڑا اجتماع ان کو سننے بھی پہنچا،
عوام کے مسائل پر بات کی
حکومت پر بھی تنقید کی
اسٹبلشمنٹ پر بھی بات کی
شکوہ شکایت بھی کی
لیکن کسی نوجوان کو یہ نہیں کہا پہاڑوں پر نکل جاؤ، کلاشنکوف اٹھا لو بلکہ اپنا حق جمہوری طریقے سے مانگنے کا پیغام دیا،
یہ کام کبھی بلوچ و پشتون قوم کے خیرخواہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اختر مینگل یا محمود اچکزئی نہیں کرینگے کیونکہ ان کی پوری کی پوری سیاست قوم پرستی اور ریاست مخالف بیانیے پر چل رہی ہے۔
ہم نے کل بھی بولا تھا پاکستان کھپے ہم آج بھی اسی بات پر کھڑے ہیں کہ پاکستان کھپے۔ پاکستان کے بغیر کچھ بھی نہیں۔
میں خود سندھی ہوں لیکن میں پہلے پاکستانی ہوں پھر میری قوم ہے اور پھر میرا صوبہ سندھ ہے۔
ہمیں پاکستان عزیز ہے اور پاکستان کے سوا کچھ بھی عزیز نہیں۔ جو لسانیت ،تعصب اور تفریق کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کی مخالفت میں یہ سب کرتے ہیں۔
پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
بلوچستان کی خواتین ہی بلوچ قوم کا روشن چہرہ ہیں،پانچ خواتین ڈپٹی کمشنرز مختلف اضلاع میں تعینات کردی گئیں۔
عائشہ زہری آواران، بتول اسدی نصیرآباد، فریدہ ترین صحبت پور، حمیرا بلوچ لسبیلہ اور روحانہ کاکڑ حب میں ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں۔
مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی ماریہ شمعون کی بطور اسسٹنٹ کمشنر سریاب تعیناتی بھی اہم پیش رفت ہے۔
یہ تقرریاں بلوچستان کی خواتین کی تعلیم، صلاحیت اور انتظامی قیادت میں بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاس ہیں۔
یہ تعیناتیاں واضع پیغام ہے کہ بلوچ خواتین پہاڑوں پر نہیں بلکہ بلوچستان کے انتظامی امور کو سنبھال کر اپنی نسل کو سنوار رہی ہیں،انہیں بھرپور مواقع مل رہے ہیں۔
ایک وقت تھا جب صدر مملکت آصف زرداری اپنے ہی بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آدھی دولت کے مالک تھے۔مگرمحض چھ سال کی قلیل مدت میں انکی دولت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
۲۰۱۷میں الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق آصف زرداری قریب اسی کروڑ روپے کے مالک تھے، بیرون ملک بھی انکے پاس دس کروڑ روپے اور متحدہ عرب امارات کا اقامہ بھی تھا۔ جبکہ اسی انتخابی گوشوارے میں انکے فرزند بلاول بھٹوزرداری ایک ارب پچاس کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک تھے۔ مگر کچھ سال بعد ہی ۲۰۲۴کے انتخابی گوشواروں میں آصف زرداری کے اثاثے دوارب روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی یعنی انکے فرزند بلاول کے اثاثے ایک ارب نوے کروڑ روپے مالک بتائے گئے۔
اس بار آصف زرداری کے اثاثوں میں بیرون ملک کوئی دولت ظاہر نہیں کی گئی۔
اس وقت آصف زرداری ملک صدر ہیں اور ملک کے امیر ترین سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔
Sindh often leads the national debate on new provinces & its voice carries weight. Pakistan, a nation built on centuries‑old cultures & identities, deserves governance that deliver to uplift its people, not systems that stagnate. After 18 years of underwhelming outcomes in Sindh, it’s clear that the current model isn’t delivering. The people of Sindh need meaningful administrative reforms; new units, better management & structures that prioritize public welfare over political slogans.
Statistics don't lie!
Sindh deserves better!
تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 129 پیکٹوں میں موجود 140 کلوگرام چرس برآمد کر لی
. برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 49 لاکھ روپے بتائی گئی ہے
. مشکوک گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی
. برآمد شدہ منشیات کو تلف کیا جائے گا
کفر کا نظام تو قائم رہ سکتا ہے مگر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا وڈھ میں سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے پر عوام کے ساتھ زیادتی، گھروں سے بے دخلی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے سنگین الزامات سامنے آتے رہے ہیں صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ ایک پولیس اہلکار بھی اپنی رہائش گاہ کے سامنے قتل کر دیا گیا
لیکن ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور جب عوام کا صبر جواب دے جائے تو وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں وڈھ کے عوام بھی اب خاموش رہنے کے بجائے اپنے حق، عزت اور انصاف کے لیے کھڑے ہو چکے ہیں
تاریخ گواہ ہے کہ طاقت، دھونس اور خوف کے سہارے عوام کو ہمیشہ خاموش نہیں رکھا جا سکتا اقتدار عارضی ہو سکتا ہےمگر عوام کے حقوق اور انصاف کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے
حکومت بلوچستان نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ سے 25 کروڑ روپے تک انعامات کا اعلان کردیا۔
بشیر زیب اور رحمان گل کے بارے میں اطلاع دینے پر 25، 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق،اطلاع فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ مستند معلومات پر فوری کارروائی اور حکومتی قواعد کے مطابق انعامات کی ادائیگی ہوگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چمن میں حادثے کے دوران زخمی ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر چمن مسز عائدہ جوڈتھ گل اور ان کے شوہر کے فوری اور بہترین طبی علاج کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے
حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ٹیلی فون پر مسز عائدہ جوڈتھ گل سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دونوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی