حکومت اور تحریک لبیک میں طے پا گیا ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کیا گیا یہ اعلان کل رات ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بالکل برعکس ہے اگر یہ اعلان درست ہے تو وزیراعظم کی تقریر غلط تھی
کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
اس نے سچ ہی کہا تھا کہ " وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے "
لیکن بندہ ایماندار ہے !
جسٹس عظمت سعید صاحب کو کون نہیں جانتا کہ انہوں نے کتنی نیک نامی کمائی تھی جب وہ سپریم کورٹ کے جج تھے جب انہوں نے ذاتی طور پہ اثر انداز ہوکر جے آئی ٹی بنوائی انہوں نے وٹس ایپ کالز کیں.وہ منتخب حکومت اور وزیراعظم کے خلاف سازش میں بہت بڑا حصے تھے.
@MaryamNSharif
عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے نا عوام کا احساس ہوتا ہے نا وہ عوام کو جوابدہ ہوتی ہے۔ یہ سمجھ گیا ہے کہ اسکی ناجائز حکومت کے ساتھ اسکی سیاست بھی ختم۔