اسلام و علیکم
میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میں زندہ اور صحیح سلامت ہوں تو یہ سب اللہ رب العزت کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔ اللہ رب العزت کے کرم اور فضل سے میں ابتک کافی ریکور کر چکا ہوں اور انشاءاللہ بہت جلد واپس آؤں گا۔ دعاؤں کے علاوہ ایک درخواست اور ہے کہ کچھ بھی ہوجائے “دل نہیں چھوڑنا”
پاکستان زندہ باد
#دل_نہیں_چھوڑنا
Pakistani govt charges 10 different taxes / duties on an average electricity bill. Here is a breakdown:
— Electricity Duty
— General sales tax
— PTV licence fee
— FC Surcharge
— FPA Charges
— Sales Tax
— Income Tax
— PHL Charges
— Extra Tax
— Further Tax
This is highest taxation on any utility bills in the region, leading to massive hikes in the bills for consumers.
BREAKING: US State Department Asked For Imran Khan Removal as PM
According to a classified document obtained by The Intercept, it has come to light that the U.S. State Department expressed strong “encouragement” to the those in power in Pakistan to take steps towards removing Prime Minister Imran Khan from his position.
This encouragement was primarily motivated by concerns over Imran Khan's perceived lack of alignment with the US and NATO’s proxy war in Russia and Ukraine.
Imran Khan did not support the proxy war so moves were made to take him out.
@Kh99153791@SSEHBAI1 Aisi ghulamana soch rakhne wali begherat awam ko isi haal me rehna chahye. Jab insan sachai ki jaga taqatwar k agay sir jhuka de, us qoum ki namoos mit jati he
جہانگیر ترین صاحب کی نئی جماعت بظاہر عوام میں کافی مقبول لگ رہی ہے، ٹوئٹر پر تو انھوں نے ابھی تک اس حوالے سے کچھ شیئر نہیں کیا لیکن کچھ دیر قبل ان کے فیس بک پیج پر پوسٹ شیئر کی گئی اور آدھے گھنٹے میں تقریبا” ڈھائی ہزار لوگوں نے کمنٹس کیے ہیں۔ کمنٹس تو نہیں پڑے لیکن عوامی دلچسپی نظر آرہی ہے۔
Today I have broken the world record, not in cricket, but by having to appear in 20 cases, which is a new record. Cases ranging from murder to terrorism to sedition.
Amazingly when I was confined in NAB jail, 9 more criminal cases were slapped on me.
Having always respect the rule of law, I have been running from pillar to post to ensure that I don't miss a single court hearing of the 150 cases I have been charged with.
This level of victimisation has not only completely discredited the imported govt but it is now obvious that this fascism unleashed on us is because they are petrified of losing the elections to PTI.
Unfortunately it is also a terrible indictment of our legal system, the way laws can be so blatantly abused to victimise opponents.
In free, democratic societies such violation of citizens fundamental rights, is inconceivable.
آج میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں۔
کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات مجھ پر تھوپ دیے گئے۔
قانون کی حکمرانی، جس کا میں (ہمیشہ سے قائل ہوں اور) احترام کرتا آیا ہوں، کے پیشِ نظر میری ہرممکن کوشش ہے کہ اپنے خلاف قائم 150 (جعلی) مقدمات میں سے کسی ایک کی بھی عدالتی پیشی چھوٹ نہ پائے۔
اس سطح کی انتقامی کارروائیوں سے امپورٹڈ حکومت کی ساکھ ہی پوری طرح خاک میں نہیں مل گئی بلکہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہمارے خلاف اس سفاکیّت اور فسطائیت کا واحد مُحرِّک یہ ہے کہ مقتدر گروہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکستِ فاش سے خوفزدہ ہے۔
اپنے مخالفین کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جس ڈھٹائی اور بےشرمی سے قانون پامال کیا جارہا ہے بدقستمی سے وہ خود ہمارے نظامِ عدل کیخلاف ایک بھیانک فردِ جرم ہے۔
آزاد جمہوری معاشروں میں تو شہریوں کے بنیادی حقوق کی یوں پامالی کا تصور تک ممکن نہیں۔
آج جنرل باجوہ کے ساتھ فرانس میں پیش آنے والے واقعے پر کسی نے کیا کمال نکتہ نکالا ہے۔👇
جنرل باجوہ نے ویڈیو بنانے والے کو دھمکایا کہ اگر تم نے ویڈیو بنانی بند نہ کی تو میں پولیس بلا لوں گا
اور اس افغانی شہری نے کہا کہ اگر مجھے پولیس کا ڈر نہ ہوتا تو آپ کو مارتا۔
یعنی دونوں کو فرانس میں قانون کی حکمرانی اور پولیس پر یقین تھا۔
اور دونوں نے نہ ہاتھا پائی کی، نہ قانون ہاتھ میں لیا۔
میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان کا نظام کب ایسا مضبوط ہو گا کہ ہماری عوام پولیس سے ہراساں ہونے کی بجاۓ پولیس کو اپنا "محافظ" سمجھے؟
جنرل باجوہ کے حصے میں یہ بےعزتی اللّه کی طرف سے لکھی تھی، یہ ہو کر رہنی تھی۔
ارشد شریف کو اپنی پولیس پر یہ یقین کیوں نہ تھا کہ وہ اس کو تحفظ دے گی؟
ارشد شریف نے جو غریب الوطنی کاٹی اور اپنی عزت بچانے کیلئے ملک چھوڑ گئے، پتا نہیں کیسی آہ ارشد شریف کے دل سے نکلی ہو گی۔
ورنہ جس بات پر وہ افغان شہری جنرل باجوہ پر چیخ رہا تھا، گالیاں دے رہا تھا،
اس میں نہ پاک فوج کا کوئی قصور تھا، نہ جنرل باجوہ کا، نہ عمران خان حکومت کا اور نہ ہی PDM حکومت کا۔
یہ سراسر افغان رہنماؤں کی اپنی کرنی ہے، جن کو یہ سوال پوچھا جانا چاہیے۔
اور ہمیں اپنے نظام سے سوال پوچھنا چاہئے کہ ہمارے ہاں قانون کی حکمرانی کب قائم ہو گی؟
سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے جس بھونڈے طریقے سے پچھلے ایک سال میں پنجاب پولیس نے لاقانونیت دکھائی ہے، وہ شرمناک ہے۔
گذشتہ کچھ عرصے سے مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات اور خبریں نا صرف مجھ سے وابستہ لوگوں کے لیے پریشان کن ہیں بلکہ اس لحاظ سے بھی تشویش ناک ہیں کہ ان خوفناک افواہوں کا اشارہ ہمارے قومی سلامتی کے معتبر اداروں کی جانب ہے۔ اس حوالے سے نہایت احترام کے ساتھ @OfficialDGISPR سے اپنے اور اپنی قوم کے خدشات دور کرنے کے لیے چند سوالات کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔ امید ہے کہ ان کو ایک محب وطن پاکستانی کی جانب سے ایک مخلصانہ کوشش سمجھا جائیگا کہ جس سے ناصرف مجھ سے وابستہ لوگوں کی تشفی ہوگی اور ہماری نظروں میں آپ کا احترام بڑھے گا بلکہ ہمارے اداروں پر بے جا الزامات لگانے والوں کے منہ بھی بند ہونگے۔
پہلا سوال: اپریل میں ادارے سے قریب سمجھے جانے والے چند صحافیوں کی جانب سے ایسی ترویج کی گئی کہ پی ٹی آئ کے ایک رہنما کو دورانِ حراست زہر دیا جاسکتا ہے یا گولی مار دی جائیگی اور اس کا الزام اداروں پر لگایا جائیگا۔ انہی حلقوں کی جانب سے یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ یہ رہنما راقم یعنی مراد سعید ہوسکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑا انکشاف تھا اور ہمارے ادارے بلاشبہ ایسے معاملات کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہونگے، کیا اداروں نے ان صحافیوں کے الزامات کی تحقیقات کیں اور ان سے ان کے سورسز معلوم کیے؟ کیا اس حوالے سے کوئی اہم حقائق عوام کے ساتھ شئیر کیے جاسکتے ہیں؟
۲- یہ بیانیہ اس وقت جاری کیا گیا جب میں خطوط کے ذریعے صدر پاکستان اور دیگر اداروں کو خود کو لاحق خطرات سے آگاہ کرچکا تھا اور اپنی معلومات کی بنیاد پر ایک ویڈیو میں میں نے ایک افسر کا نام لیا تھا کہ جو مجھے قتل کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے۔ کیا ان صحافیوں کی جانب سے کیے گئے انکشافات میرے خطوط میں درج میرے خدشات کی تصدیق نہیں کرتے؟ اور کیا ان صحافیوں کی ریاستی اداروں سے قربت اس تاثر کو فروغ نہیں دیتی کہ ریاست مجھے تحفظ مہیا کرنے کہ بجائے مجھے قتل کرنے کی سازش کے حوالے سے ایک متبادل بیانیے کو فروغ دے رہی ہے؟ کیا اس تاثر کو ذائل کرنے کے کیے ہمارے معتمد اداروں کی جانب سے کوئ شفاف تحقیقات کی جارہی ہیں یا کیے جانے کا امکان ہے؟
۳- کبل سی ٹی ڈی تھانے پر حملہ کہ بعد عوام کو امن کے لیے موبلائز کرنے کی پاداش میں مجھ پر غداری کے دفعات کے تحت متعدد پرچے درج کیے گئے۔ کیا ادارے کے علم میں یہ بات ہے یا چند افسر اپنے طور پر ایسے اقدامات کرکے ہمارے معتمد اداروں اور عوامی نمائندوں کے مابین خلیج قائم کرنا چاہتے ہیں؟
۴-کیا مجھے “زندہ یا مردہ” پکڑنے کا حکم ایک افسر کے ذاتی عناد کی بنیاد پر تھا (کیونکہ اسی افسر کی عمران خان پر قاتلانہ حملہ اور ارشد شریف کے قتل میں نامزدگی کی درخواست میڈیا کی زینت بن چکی ہے) یا ادارہ اس حکم کو endorse کرتا ہے؟ اگر یہ حکم ذاتی تھا، اور جس کا قوی امکان ہے، تو کیا ادارہ اس بات سے واقف ہے کہ مالاکنڈ لیویز کو یہ ٹاسک دے کر ناصرف تمام فورسز کے تعاون کی یقین دہانی کرائ گئی تھی بلکہ انہیں ہمارے سلامتی اداروں کےدفاتر میں سے ایک دفتر بلا کر باقاعدہ بریفنگ دی گئی تھی؟ کیا کوئی افسر اس بات کا مجاز ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں ایسی کاروائی عمل میں لائے؟
۵- آج کل ادارے کے چند افسران کے قریب اور ان کی خاص سمجھی جانے والی ایک شخصیت متعدد ٹی وی چینلز پر یہ بات دہرا چکے ہیں کہ میری جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔ کیا مجھ سمیت کسی بھی شہری کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ریاست نہیں ہے؟ کیا وہ معلومات جن کی بنیاد پر یہ بیانیہ پھیلایا جارہا ہے، اس شخصیت کو ادارے کے ان افسران کی جانب سے مہیا کی گئی ہے؟ کیا سوات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے میری سماجی حیثیت اور مجھے پہنچنے والے کسی نقصان کے نتیجے میں عوامی ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان معلومات کی بنیاد پر کوئ ایسے اقدامات لیے گئے ہیں یا لیے جائنگے کہ جن سے حتی المقدور میری حفاظت یقینی بنائ جاسکے؟
1/2
میان نواز شریف پچاس روپے کا سٹامپ دے کر ملک سے مفرور ہیں۔ آئی جی ٹی وی نے ابھی تک ان کی گھر والوں کو کیوں نہیں اٹھایا؟ ان کے گھر چھاپہ مار کر تور پھور کیوں نہیں کی؟ ان کے گھر کی خواتین کو ہراساں کیوں نا کیا؟
2/2
۶- کیا ارشد شریف کے کیس کی پیروی کرنے پر مجھے ارشد شریف جیسے انجام/ ارشد شریف کے پاس بھیجنے کی دھمکی اور اس کا منصوبہ انہی افسران کا ہے جنہیں ارشد شریف کی والدہ اپنی ایف آئ آر میں نامزد کرنا چاہتی ہیں؟
۷- اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر بھیجے گئے اسلحہ بردار افراد کس کی ایما پر بھیجے گئے تھے کہ جن کو ناصرف اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے فرار کا راستہ مہیا کیا بلکہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے مطابق ان پر اوپر سے پریشر ہے کہ اس واقعہ کی ایف آئی آر نہ درج کی جائے۔ کیا یہ پریشر وفاقی حکومت کی جانب سے تھا یا کسی ادارے کے افسر اس کی پشت پر تھے؟
۸- پشاور امن مارچ کے موقع پر مجھے یہ دھمکی کس کی جانب سے پہنچائی گئی تھی کہ جیل یا قبر کا انتخاب کرلوں، جب کہ مارچ امن کے نام پر تھا جس کے حصول کے لیے ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔
۹- چند وی لاگرز کی جانب سے یہ بات متعدد مرتبہ دہرائ گئی کہ ادارہ ۹ مئی کے بعد مراد سعید کو چھوڑے گا نہیں۔ جب کہ میں ۱۸ مارچ کے بعد سے کسی سرگرمی کا حصہ نہیں رہا ہوں ناصرف یہ بلکہ ۱۸ مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر میرے طرز عمل کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں کہ میں نے عوام اور پولیس کے مابین ٹکراؤ کی صورتحال نہ بننے دینے کی ہر ممکن کوشش کی۔ کیا یہ جانتے ہوئے ادارہ ان بیانات اور ان پوسٹرز سے اظہار لاتعلقی کریگا جو ایک محب وطن شہری اور عوامی نمائندے کی تصویر کے ساتھ غدارِ وطن کہہ کر لگائے گئے؟
مجھے امید ہے کہ ہمارے معتمد ریاستی ادارے اور @OfficialDGISPR ، ریاست پاکستان کے ایک ذمہ دار اور محبِ وطن شہری جو گزشتہ ایک دہائی سے سوات کے ۸ لاکھ لوگوں کا نمائندہ بھی ہے، کے ان سوالات اور خدشات کے اظہار کو مثبت پیرائے میں لیتے ہوئے اسی خلوص سے ان کا جواب دیں گے جس تندہی اور جانفشانی سے وہ اس کی حفاظت کا فریضہ نبھاتے ہیں