جمعیت علماء اسلام کا جامع مسجد نال خضدار میں ہونے والے ڈرون حملہ کی شدید مذمت
حساس اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے نال میں جامع مسجد نال کے تقدس کو پامال کرکے معصوم طلبہ اور عوام الناس پر ڈرون حملہ ناقابل معافی جرم ہے مولانا عبدالغفور حیدری
جمعیت علماء اسلام ہر اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے جس میں بلاجواز بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے
مولانا عبدالغفور حیدری
قبل ازیں ہمارے کئی کارکن نامعلوم قاتل کے نام سےشہید کیے گیے لیکن جامع مسجد نال پر حملہ کرنے والے تو معلوم ہیں مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری
مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے عسکری اہلکاروں کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
مولانا عبدالغفور حیدری
ہم متاثرہ افراد شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے
میڈیا سیل جے یوائی پاکستان
بلوچستان اور پختونخواہ کے پہاڑوں یا صحراؤں میں جو معدنی ذخائر ہیں ان کو قبضے میں لیا جارہا ہے، طاقتور قوتیں وہاں کھدائی کررہی ہیں اور ہمارے صوبوں کے غریب عوام کی ملکیت کو قبضے میں لیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان
پی پی نے بجٹ کے چکر میں گلگت بھی لے لیا ، ساتھ میں اپنے فنڈ بھی بڑھا لیے ، نہریں بھی رکوا لیں ، بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے بھی بڑھ رہے ہیں
جبکہ نون کے لئے بجٹ کے سخت فیصلوں عوام پر مزید ٹیکس اور عوام کی گالیاں اور لعنتیں ہی ملیں گی اور پی پی میڈیا پر بیٹھ کر بجٹ پر عوام دشمن اقدامات پر تنقید کر کے سیاسی فائدہ بھی لے گی
چاچو کی سیاست کے ثمرات
پنجاب سے گندم کی جو ترسیل ہے اس پر پابندی لگائی گئی ہے اور وہ آئین کی خلاف ورزی ہے، کسی زمانے میں جب میاں شہباز شریف صاحب صوبے کے وزیراعلی تھے، تو یہ اس زمانے سے وطیرہ چلا ا رہا ہے، لیکن جب ہم ان سے شکایت کرتے تھے تو کہتے تھے کہ جی ہم تو اجازت دے دیں گے لیکن یہ گندم جب آپ کے صوبے میں جائے گا تو پھر افغانستان سمگل ہوگا، افغانستان سے سمگل ہوگا، ہم نے کہا کہ نہیں ہمارے لوگ پنجاب جاتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں، کٹائی میں شریک ہوتے ہیں، برداشت میں شریک ہوتے ہیں، اپنی مزدوری لے کر واپس اتے ہیں، آپ کس طرح ان کی مزدوری جو ہے ان کے گھر تک انے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور آج ہم کہتے ہیں ان کو، کہ آپ ہی نے تو سرحد بند کی ہوئی ہے جب افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی بند ہے تو پھر سمگلنگ کا کیا تصور ہو سکتا ہے؟ تو اس صورتحال میں بھی ہمارے صوبے کے عوام کے لیے گندم کی بندش جو ہے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہاں کے غریب لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی وزیراعلی سہیل آفریدی کے ہمراہ میڈیا ٹاک
#JUI #PTI #Punjab #Border #Afghanistan
ہمارے بلوچستان ہو یا ہمارا خیبر پختونخواہ ہو اس کے پہاڑوں میں، صحراؤں میں جو معدنی ذخائر ہیں اس کو قبضے میں لیا جا رہا ہے، طاقتور قوتیں وہاں پر کھدائیاں کر رہی ہیں اور ہمارے صوبے کے غریب لوگوں کی ملکیت اس کو اپنے قبضے میں لے رہی ہے، ہم جانتے ہیں کہ ریاست وہ ان معدنی ذخائر کی حفاظت کے ذمہ دار ہے لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ وہ وہاں کے عوام اور عام آدمی، وہاں کے بچوں کے حقوق کو غصب کر لے اور ان کو محروم کر دیں۔ اس حوالے سے بھی ہماری سوچ ایک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے ہماری ایک مشترکہ حکمت عملی ہونی چاہیے تاکہ ہم اپنے غریب صوبوں کے غریب بچوں کے وسائل کو ان کے حق میں استعمال کر سکیں اور ان کے منافع ہم ان کو دلا سکیں۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
#JUI #FATA
"وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ"
سہیل آفریدی صاحب یہ وہی مولانا فضل الرحمن صاحب ہیں جس کیلئے آپ کے لیڈر عمران خان جلسوں میں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے رہے، ان پر الزام تراشی کرتے رہے،
موقع ضائع کئے بغیر مولانا کی ذات پر کیچڑ اچھالتے رہے، سر بازار ان کی ذات پر بہتان لگاتے رہے
یہ وہی مولانا فضل الرحمن ہے کہ جن کے بغیر سیاسی میدان اور بالخصوص پارلیمانی سیاست ادھوری ہے
آج آپ نے اور آپ کی پوری پارٹی قیادت نے بھی مان لیا
قدرت نے آج آپ کی پوری قیادت کو مولانا فضل الرحمن کے قدموں میں بٹھا دیا، ان سے مدد کی بھیک مانگ لی
آپ کے جس لیڈر یعنی عمران خان نے جس مولانا کی تذلیل کا ٹھیکہ اور ذمہ اپنے سر لیا تھا آج وہ سرخرو ثابت ہوئے
اگر ممکن ہو تو سہیل آفریدی سمیت پارٹی قیادت اپنے لیڈر عمران خان کو بھی سیاست کے یہ آداب سکھائے اور اپنی سوشل میڈیا گالی بریگیڈ کو لگام دیں
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے مفتی محمود مرکز پشاور پہنچ گئے۔ مولانا فضل الرحمان اور سہیل آفریدی کچھ دیر میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
چلاس کے عوام مفتی ولی الرحمن صاحب کی کامیابی نوٹیفکیشن روکنے پر سراپا احتجاج
جے یو آئی کے سوشل میڈیا ورکرز بھرپور آواز اٹھائیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی دھاندلی نا منظور
بلوچستان کی گیس فوجی فاؤنڈیشن کو پانی سے بھی سستی دی جا رہی ہے،پیداواری لاگت کے محض 13 فیصد پر۔
یہ رعایت نہیں، کھلی معاشی ناانصافی ہے ماہر معاشیات قیصر بنگالی
پیٹرول 26 روپے قیمت کم ہونی تھی لیکن حکومت نے صرف 4 روپے کم کی کیونکہ انہوں نے لیوی 22 روپے مزید بڑھا دی
یہIMF کا جواز جو پیش کیا جاتا ہے وہ بھی غلط ہے کیونکہ IMF نے کہا تھا 80 روپے تک لیوی بڑھائی جاۓ عالمی مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں تیل کی قیمت 236 روپے ہونی چاہیے تھی
ثروت ولیم
حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مختلف پارکس جو منشیات فروشی، نشے کے استعمال کے اڈے بن چکے ہیں کے متلعق مؤثر کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی پارکس میں غیر مناسب سرگرمیوں کی روک تھام اور بہتر نگرانی کا انتظام بھی کیا جائے تاکہ یہ مقامات خاندانوں اور شہریوں کے لیے محفوظ رہیں۔
حلقہ دیامر 1 میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار مفتی ولی الرحمان کی جانب سے مبینہ دھاندلی، نتائج میں ردوبدل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور انتخابی نتائج کو شفاف انداز میں سامنے لایا جائے۔
مفتی ولی الرحمان
@AslamGhauriJUI@Sherazi_Silmian@AwanAslamAwan1
گلگت بلتستان : حلقہ دیامر 1 میں کے یو آئی پاکستان کے امیدوار مفتی ولی الرحمٰن کی جانب سے مبینہ دھاندلی، نتائج میں ردوبدل اور غیر شفاف انتخابی عمل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور انتخابی نتائج کو شفاف انداز میں سامنے لایا جائے۔