بچوں، خواتین، بزرگوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا شریعتِ اسلامیہ کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امن کا فروغ اور شہریوں کا تحفظ ہر مسلمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ #امن#پاکستان
جو ریاست دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار بنائے، وہ صرف ایک ملک نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو نقصان پہنچاتی ہے۔
دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں، امن ہی واحد راستہ ہے۔
ضلع خیبر سے شمالی وزیرستان تک دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس کا سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔
معصوم جانوں کا تحفظ اور قبائلی علاقوں میں پائیدار امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ #Khyber#NorthWaziristan#StopTerrorism
اگر امراللہ صالح کا دعویٰ درست ہے تو طالبان کے بیانیے اور عملی اقدامات میں واضح تضاد سامنے آتا ہے۔
یہ معاملہ مزید شواہد اور آزادانہ تصدیق کا متقاضی ہے۔
#Afghanistan#Taliban
افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان مخالف کارروائی کے دوران ایک اہم سرکاری مرکز پر قبضے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 15 سے زائد طالبان جنگجو مارے گئے، جبکہ مزاحمتی گروہ علاقے میں سرگرم ہیں۔ #Afghan#KPK
کری کوٹ، وانا میں گزشتہ روز حملے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد مبینہ حملہ آور کی تصویر منظرِ عام پر آ گئی۔
حکام کی جانب سے تصویر اور شناخت کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔
#SouthWaziristan#Waziristan#KP
اطلاعات کے مطابق کابل میں فتنۂ الخوارج کی قیادت اور بھارتی سفارت کاروں کے درمیان مبینہ ملاقات ہوئی۔
ماضی میں بھی تنظیم کی جانب سے متنازع بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے غازی سپاہی کی قربانی کو اس کے گاؤں والوں نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
وطن کے لیے جان و جسم قربان کرنے والے یہی ہمارے اصل ہیروز ہیں، جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ❤️🇵🇰
شہید کی والدہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دوسروں کے بچوں کی قربانی کا مطالبہ کرنے سے پہلے اپنے اہلِ خانہ کو بھی اسی کسوٹی پر پرکھا جائے۔ ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
وادی تیراہ کے اکاخیل میں مارٹر گولہ رہائشی مکان پر گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
#Khyber#Tirah
اسلام فساد نہیں بلکہ اصلاح، امن اور انسانیت کی حفاظت کا حکم دیتا ہے۔
فتنہ الخوارج نے پاکستان کو جانی، مالی، معاشی اور تعلیمی نقصانات پہنچا کر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ #Pakistan
سرکاری استاد اور پرائمری سکول کے ہیڈ ٹیچر حاجی نقیب اللہ خان کی شہادت تعلیم دشمن سوچ کا ایک اور افسوسناک ثبوت ہے۔
امن، تعلیم اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ #LakkiMarwat
عطا عمری کے سلطان محمود غزنوی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
کچھ صارفین نے حمایت کی، جبکہ متعدد نے اسے تاریخی حقائق سے متصادم قرار دیا۔ #Afghan
ذرائع کے مطابق جانی خیل میں فتنہ الخوارج کے دو گروپ آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
واقعے میں اختر محمد گروپ کا کمانڈر عمیر ہلاک ہوگیا، جس سے اندرونی کشمکش مزید واضح ہوگئی۔ #JaniKhel
خوارج دین کے لبادے میں فساد پھیلانے والے وہ مجرم ہیں جو مقدس مقامات کو بھی نہ بخشیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ"
(البقرہ 11)
فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے کم شلمان، لنڈی کوتل میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ سے 868 افراد مستفید ہوئے۔ مقامی عمائدین نے دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ایسے اقدامات کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔
#Khyber#LandiKotal