Love is a promise that no matter how many thorns come your way, you’ll always have a sweet smelling rose around you.
Positive Vibes | Kashmir | Motivation
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ ﷽ صبح بخیر 💐💞🌄
اے میرے خالق ہماری زندگی کے تمام تر معاملات میں آسانیاں فرما ہر قدم پر ہماری رہنمائی فرما اور ہمیشہ اپنا شکر گزار رکھنا.
تیرے فیصلوں میں حکمت، مصلحت اور دانائی پوشیدہ ہے. تو مالک کائنات ھے، ھر چیز پر قادر ہے. یااللہ هم سب كو صحت و سلامتی، دنیا و آخرت کی خیر و بھلائیاں نصیب فرما۔
آمین یارب العالمین 🤲
السلام علیکم
*اپنے رب سے اُن باتوں کا ذکر کرو جو تمہیں تکلیف دیتی ہیں*
*کیونکہ ہمارے دلوں کو سنوارنے والا اُس کے سوا کوئی نہیں۔*
*اس کے سامنے دل ہلکا کر لیا کرو کیونکہ سکون بھی وہی دیتا ہے*
*اور صبر بھی وہی عطا کرتا ہے۔*
تُم وہ مت بننا جن سے لوگ اللّٰہ کی پناہ مانگتے ہیں ، تُم وہ بن جانا جن کو حاصل کرنے کے لئے لوگ اپنی پُر سکون
نیند چھوڑ کر اللّٰہ تعالیٰ کے آگے ہاتھ اُٹھاتے ہیں ـ🌷🩵
*کچھ لوگ نمکین مٹی کی طرح ہوتے ہیں؛ اُن پر مہربانی بھی اثر نہیں کرتی*
چاہے آپ جتنی توجہ، صبر اور محبت اُن پر نچھاور کر دیں، وہ پھر بھی بنجر ہی رہتے ہیں۔
ہر بار کسی کا نہ نکھرنا آپ کی کمی نہیں ہوتا، کبھی کبھی مسئلہ مٹی کا ہوتا ہے، بیج کا نہیں۔
*جب تم صحیح فیصلہ کرو،*
*تو اپنے دل کی کمزوری کو آڑے نہ آنے دو۔*
*اگر ایک درست عقلی فیصلے کی وجہ سے*
*تمہیں ایک دن، ایک مہینہ*
*یا کچھ وقت تک تکلیف برداشت کرنی پڑے،*
*تو یہ اُس غلط فیصلے سے کہیں بہتر ہے*
*جو صرف دل کی خواہش پر کیا جائے*
*اور ساری زندگی کا درد بن جائے.* ✨🤝
🌼🪻🌼
شب بخیر 🌙✨
کچھ دعائیں خاموشی میں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ آج کی رات اپنے دل کا بوجھ اللہ کے سپرد کر دیں، وہی ٹوٹے دلوں کو سکون دیتا ہے، اور ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔
اللہ آپ کی رات رحمت، سکون اور خیر سے
بھر دے۔ آمین۔
Good night 🖤🤍🖤
🎗️
*عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ*
*نبی ﷺ نے فرمایا:’’ تحقیق قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جس چیز کا حساب ہو گا وہ اسکی نماز ہو گی*
نسائی 467