گل پلازا کو آگ لگنے کا حادثہ پوری قوم کے لئے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے جس کی وجہ سے پوری فضا سوگوار ہے انا للہ وانا الیہ راجعون چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کاشکار ھوکر رخصت ھو گئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پاسکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے کہ بروقت مدد کیوں نہ پہنچ سکی اسکی بے لاگ تحقیق ضروری ہے اور حفاظتی انتظامات کو تیزرفتار اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے تاہم جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دی وہ قابل ستائش ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر اور شہداء کو اعلی درجات عطا فرمائیں اور آفت زدگان کو اپنی دستگیری سے نوازکر انہیں نعم البدل عطا فرمائیں آمین
انا للہ واناالیہ راجعون حضرت مولانا مفتی مختار الدین صاحب رحمة الله عليه كى وفات ملك وملت كے لئے انتہائی افسوسناک خبر ہے ھم ملت کے ایک عظیم خیر خواہ اور روحانی پیشوا سے محروم ھوگئے لیکن انہوں نے جن دلوں میں تقویٰ طہارت اور تزکیہ کی آبیاری کی وہ انکا صدقہ جاریہ ہے جو ان شاء اللہ تعالی باقی رھیگا اللہ تعالی انکو درجات عالیہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل سے نوازیں آمین
اسپین اور اٹلی نے صمود فلوٹیلا کی ہمراہی کے لئے جہاز اس لئے بھیجے ہیں تاکہ قافلے والوں پر حملہ ھوا تو ھنگامی صورت حال میں متاثرین کو امداد پہنچاسکیں کیا مسلمان ملک انسان دوستی کا یہ ادنی مظاہرہ کرنے سے بھی قاصر ہیں؟
نہایت افسوس ہے کہ کچھ افتراپرداز سوشل میڈیا پر ایسی باتیں مجھ سے منسوب کرکے چلادیتے ہیں جو سراسر جھوٹ ھوتی ہیں واضح رہے کہ جو بیان میرے ٹویٹر x اکاؤنٹ پر یا میری ویب سائٹ پر نہ ہو اسکے میری طرف سے ہونے پر بھروسہ نہ کیاجائے
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لئے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین
جيسا كه خطره تها مسلم ملكوں کااجلاس ایک کھوکھلے اعلامیہ پر ختم ھوگیا پاکستان ترکی ملائیشیا وغیرہ کی پیش کی ھوئی عملی تجاویز بھی مشترک اعلامیہ کا حصہ نہ بن سکیں اور لفظی مذمت پر بات ختم ہوگئی اگر یہی کچھ ھو ناتھا تو اتنے بڑے اجلاس کی کیا ضرورت تھی اناللہ واناالیہ راجعون
عاشقان رسول ﷺ
کے لئے۔ بہت خاص ویڈیو
روضے کی جالیوں سے اندر کا نظارکریں
اندر جو عمارت نظر آرہی ہے وہ علامتی ہے
کیونکہ اصل قبور مبارکہ نہیچے تہہ خانے میں ہیں۔ جہاں کوئی بھی نہیں جا سکتا
کیا امت مسلمہ کی ذلت ورسوائی والی صورتحال کبھی ختم ہوگی ؟ اس ذلت اور رسوائی کی حقیقی وجہ کیا ہے ؟ سنیں بانی تنظیم اسلامی ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ سے
#DrIsrarAhmed
شان حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے ؟ ڈاکٹر اسرار احمد
رحمہ اللہ کی گفتگو کا اہم حصہ
#moharam2025#Hussain