کبھی غور کیا کہ ہمیں دو دن پہلے کھایا گیا عام کھانا بھی اکثر یاد نہیں رہتا؟
یہ صرف بھولنے کی عادت نہیں بلکہ ہمارے دماغ کا ایک حیران کن نظام ہے۔
ماہرین کے مطابق انسانی دماغ ہر وقت غیر ضروری معلومات کو فلٹر کرتا رہتا ہے تاکہ اہم چیزوں کیلئے جگہ باقی رہے۔
اسی لیے روزمرہ کی عام باتیں، جیسے کل دوپہر کے کھانے کی تفصیل، آہستہ آہستہ ذہن سے غائب ہو جاتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دماغ اُن یادوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھتا ہے جن کے ساتھ جذبات، خوف، خوشی یا کوئی خاص واقعہ جڑا ہو۔
اسی وجہ سے بچپن کی ایک شرمندگی یا خوشی برسوں بعد بھی یاد رہتی ہے، مگر پچھلے ہفتے کا عام دن یاد نہیں آتا۔
سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ Forgetting System دراصل دماغ کو تیز اور متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر انسان ہر چھوٹی بات ہمیشہ یاد رکھے تو دماغ پر بہت زیادہ بوجھ پڑ جائے۔
اب ذرا خود سوچیں…
آپ کو واقعی یاد ہے کہ آپ نے کل دوپہر میں یا 2 دن پہلے کیا کھایا تھا؟؟؟
ہم باہر والوں کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ نرم لہجے، مسکراہٹیں، خوبصورت باتیں۔ ہر جملہ تول کر بولتے ہیں،ہر عمل سوچ کر کرتے ہیں کیونکہ ہمیں ان کے تاثر کی فکر ہوتی ہے کہ وہ ہمیں کس نظر سے دیکھیں گے۔
عجب بات ہے،
اپنے گھر کے دروازے کے اندر قدم رکھتے ہی ہماری ساری نرمی کہیں کھو جاتی ہے۔
جہاں ہمیں سب سے زیادہ محبت ملتی ہے،
وہاں ہم اکثر سب سے تلخ بن جاتے ہیں۔
ہم اپنے والدین سے الجھتے ہیں،
اپنے بچوں پر چیختے ہیں،
اور بہن بھائیوں کے احساسات کو سمجھتے ہی نہیں ۔
ہم اپنے ہی گھر والوں سے تلخ لہجے میں بات کرتے ہیں،
انہی پر غصہ نکالتے ہیں،
اور پھر دن کے آخر میں خود کو اچھا انسان کہہ کر مطمئن بھی ہو جاتے ہیں۔
حالانکہ اصل اچھا انسان وہ ہے
جس کے گھر والے اس کے اخلاق کی گواہی دیتے ہوں۔
باہر کی دنیا تو ایک چہرہ ہی دیکھتی ہے، انسان کی حقیقت تو گھر والے جانتے ہیں۔
آپ اچھے والدین نہیں ہیں
اگر آپ کے بچے آپ سے بات کرنے سے گھبراتے ہیں،
اگر وہ آپ کے سامنے اپنے دل کی بات چھپاتے ہیں،
اگر وہ اپنے خوف، اپنی غلطی، اپنی الجھن آپ سے نہیں کہہ سکتے،
تو مان لیجیے، آپ نے ان کے دل میں محبت نہیں،
خوف پیدا کیا ہے۔
اور جہاں خوف ہوتا ہے، وہاں قربت نہیں رہتی۔
آپ اچھے بھائی نہیں ہیں اگر آپ اپنی بہن کو وہ تحفظ نہیں دے سکتے جو اس کا حق ہے اور آپ اچھی بہن نہیں ہیں اگر آپ اپنے بہن بھائیوں کے دکھ اور مشکل میں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوتیں۔
آپ اچھے شوہر نہیں ہیں اگر آپ اپنی بیوی کے احترام کی حفاظت نہیں کر سکتے، اسے ایموشنلی سپورٹ نہیں کر سکتے اور آپ اچھی بیوی نہیں ہیں اگر آپ مشکل وقت میں اپنے شوہر کا سہارا نہیں بنتیں۔
اور اگر آپ اولاد ہیں ، تو جان لیجیے،
آپ کے والدین کا سکون ہی آپ کی سب سے بڑی دعا ہے۔ اگر آپ کی وجہ سے ان کا دل دکھے، تو کوئی نیکی، کوئی دعا، اس کمی کو نہیں پورا نہیں کر سکتی۔ والدین کے دل دُکھا کر آپ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
دنیا کے لیے اچھے ہونا آسان ہے، کیونکہ وہاں لوگ دیکھتے ہیں۔ مگر اپنے گھر کے لیے اچھے ہونا ، یہی اصل امتحان ہے اور یہی اصل خوبی۔
وہ خوبی ہے جو صرف خدا دیکھتا ہے۔
سوچ کر دیکھیے
کیا ہم واقعی اچھے ہیں ؟ یا یہ نظروں کا دھوکا ہے؟
ہم اچھے صرف دنیا کے لیے ہیں یا اپنے گھر والوں کے لیے بھی ؟
صبح بخیر
💡 بعض لوگ مخالفت، جھگڑے یا توجہ حاصل کرنے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔
جب انہیں ردِعمل، اہمیت یا جواب نہیں ملتا، تو ان کی آگ خود ہی ٹھنڈی پڑنے لگتی ہے۔
ہر جنگ لڑنا ضروری نہیں…
کبھی کبھی خاموشی، بے رخی اور اپنی راہ پر چلتے رہنا ہی سب سے مضبوط جواب ہوتا ہے۔ 🌿✨
🌸 اللہ آپ کے دن کو سکون، حکمت اور کامیابی سے بھر دے۔ 🌸