آگئے وہ مناظر جن کا بے تابی سے انتظار تھا
کل کوئٹہ میں ہونے والے تاریخ ساز عظیم الشان فقید المثال ختم نبوت کانفرنس کے درجنوں قسم کے فضائی مناظر کا مجموعہ
یہ ویڈیو عالم کفر کے ہر سازشی آلہ کار تک پہنچنے چاہئے
#TeamJUI_Balochistan
ولی کامل ،ہزاروں علماءوصلحاء کے پیرومرشد، جمعیتہ علماء اسلام پاکستان صوبہ سندھ کے امیرحضرت مولانا سائیں عبدالصمد صاحب ہالیجوی نوراللہ مرقدہ نے آ ج 11صفرالمظفر1445ھ مطابق 29اگست2023ءمنگل کے دن داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم بقا کی طرف کوچ فرمایا ہے۔ اج نماز مغرب کے بعد خانقاہ ہالیجی شریف ضلع پنوعاقل میں نماز جنازہ پڑھی جائیگی۔اور خانقاہ کے قبرستان میں سپردِ خاک کئے جائیں گے۔
اپ اپریل 1943ء میں ہالیجی شریف میں حضرت مولاناسائیں محمداسعدمحمود ہالیجوی کے گھر پیداہوئےتھے۔اپ کانام آ پ کے دادا،جنگ آ زادئی ہند کے عظیم مجاھد ،پیرومرشد،ولی کامل حضرت مولاناسائیں حماداللہ ہالیجوی نے "عبدالصمد"تجویزکیاتھا۔
ناظرہ قرآن مجید اور درس نظامی کی ابتدائی کتب اپنے والد ماجد رح سے پڑھی تھیں اور اس کے بعد خانقاہ ہالیجی شریف ہی میں مولانا عبدالمجید نجاررح،مولانامحمدصدیق ہنجراہ رح سے پڑھنے
کے بعد رحیم یارخان کاسفر اختیار فرمایاتھا اور
مولاناعبدالغنی جاجروی(رحیم یارخان) سے شرف تلمذ حاصل کیاتھا۔حضرت مولانا عبد الکریم بیر شریف(قمبرشہدادکوٹ)
سابق مرکزی امیر جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کی شاگردی کا شرف بھی آ پ کا حاصل ہواتھا۔
جامعہ مدینةالعلوم حمادیہ پنوعاقل میں دوسال پڑھنے کے بعد آ پ نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں داخلہ لیاتھا وہاں 1968ء میں حضرت شیخ المنقول والمعقول حضرت مولانارسول خان صاحب ہزاروی رح اور شیخ الحدیث والادب حضرت مولانامحمدادریس کاندھلوی رح سے دورہ حدیث کی تکمیل فرمائی تھی۔
دورہ حدیث کی تکمیل کےبعد آ پ نے تین سال تک جامعہ مدینةالعلوم حمادیہ پنوعاقل میں پڑھایا اورپھرخانقاہ ہالیجی
شریف تشریف فرماہوکر تدریس کوسلسلہ جاری رکھا ۔
2000ءسے2003ء تک صحیح بخاری شریف پڑھاتے رہے ہیں
اپریل 1980ء میں والدگرامی حضرت مولاناسائیں محمداسعدمحمودرح
ہالیجوی کی وفات کے بعد خانقاہ اور مدرسہ کی ساری ذمہ داری آ پ نے تا حیات احسن طریقہ سے نبھائی ۔
جمعیتہ علماء اسلام پاکستان سے تعلق اوروابستگی آ پ کوورثہ میں ملی تھی۔اپ کے دادا مرحوم حضرت مولاناسائیں حماداللہ ہالیجوی رح جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے بانی رہنمائوں میں تھے جبکہ آ پ کے والد محترم حضرت مولاناسائیں محمداسعدمحمودرح جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کے سکھر ڈویژن کے امیرتھے۔اپ نے بھی مریدین و متوسلین کی اصلاح اوردرس وتدریس کے ساتھ ساتھ میدان سیاست میں بھی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔تحریک ختم نبوت 1974ء،تحریک نظام مصطفی 1977ءاور تحریک بحالئی جمہوریت 1983ء
میں آ پ پیش پیش رہے تھے۔
1982ء میں آ پ کو جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا رکن مقرر کیاگیا تھا ۔1985ء میں ضلعی امیر اور
1990ءسے تا وفات مسلسل صوبائی امیرتھے۔
1988ءاور1990ءکے عام انتخابات میں پنوعاقل سے قومی اسمبلی کے امیدوارتھے جب کہ 1993ء کے الیکشن میں سکھر کی سیٹ پر الیکشن لڑاتھا۔
آ پ ایک عرصہ سے علیل تھے مجھے یاد ہےکہ سکھر میں 2014ءکے مرکزی عمومی اجلاس میں ان کو کچھ دیر کے لئے وئیل چئیر پر لائے گئے تھے۔
آ ج ان کی وفات حسرت آ یات سے ان کا سایہ ہمارے سروں سے اٹھالیاگیا ہے۔اور ہم ان کی برکات اور دعاوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔
آ پ کی وفات حسرت آ یات آ پ کےلواحقین،مریدین،متوسلین،جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنماؤں اور لاکھوں کارکنوں کے لئے دلی صدمہ اور ناقابل ازالہ نقصان ہے۔اس صدمات کے مرحلوں میں اللہ جل جلالہ کی مرضی پر راضی رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا
اللہ تبارک وتعالی سے دعاہے کہ حضرت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین یارب العالمین
عبدالحکیم اکبری / ممبر مجلس شوریٰ جےیوآئی پاکستان
چیرمین پی ٹی آئی کی حقیقت قوم کے سامنے آ چکی ہے وہ ڈیموکریٹ نہیں ہیپوکریٹ ہے
عمران خان بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہے ۔
کل تک این آر او نہیں دینے کا گردان کرتے نہیں تھکتے تھے آج
خود این آر آو کی بھیک مانگ رہا ہے۔
ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے ، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی فوٹیج موجود ہے ۔
دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دکھا دیتا
اور ملک و شخصیت کا نام بھی بتا دیتا لیکن ہم ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ چیرمین پی ٹی آئی پہلے کئی ملکوں سے تعلقات خراب کر چکا ہے
جو لوگ استحکام پاکستان پارٹی کو لوٹوں کی پارٹی کہہ رہے ہیں ان سے پوچھنا چاہوں گا کہ تحریک آنصآف جس کا اب نام تحریک غدار پارٹی ہے وہ کونسا حاجیوں کی پارٹی ہے
عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک بڑا دھچکہ ، سینیٹر سیف اللہ نیازی کا پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، سیف اللہ نیازی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے
اسلام آباد میں میرے گھر کے باہر سے اس طرح کا کوڑے دان چوری ہو گیا ہے۔ اب یہ استعمال شدہ کوڑے دان کون خریدتا ہو گا؟
میرا خیال ہے کوئی نشئی ایسی حرکتوں میں ملوث ہے۔