تیری صورت نگاہوں میں پھرتی رہے، عشق تیرا ستائے تو میں کیا کروں
کوئی اتنا تو آکر بتا دے مجھے ،جب تری یاد آئے تو میں کیا کروں
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا، میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملے
جو مرا فرض تھا میں نے پورا کیا، اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں
#تابش_کانپوری
کھیل میں کچھ تو گڑبڑ تھی جو آدھے ہو کر ہارے لوگ
آدھے لوگ نِری مٹی تھے، آدھے چاند ستارے لوگ
جانے اس نے اپنی کس کس بات کا صدقہ دینا تھا
آدھے پاؤں کے نیچے رکھے، آدھے سر سے وارے لوگ
دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتا
تم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتا
میں بھی اسے کھونے کا ہنر سیکھ نہ پایا
اس کو بھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا
#وسیم_بریلوی
وگرنہ اتنی مُحبت سے بُت پگھل جائے
مرے نصیب میں شاید لِکھا ہوا نہیں تُو__💔
ثَمر ہماری ریاضت کا کُچھ تو ملنا تھا
خُدا تو مل گیا لیکن ہمیں ملا نہیں تُو!!✍️🥀
#قومی_زبان
ریا کاری کے دھندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل
خدا کے نیک بندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل
وفا کی سوکھتی جھیلوں سے لاکھوں کوچ کرتے ہیں
مگر اڑتے پرندوں میں نہ تو شامل نہ میں شامل
#نینا_عادل
فطرتاً تنکا ہوں ، بنتا ہوں سہارا جس کا
وہ ڈبو کر مُجھے ، خود پار چلا جاتا ہے
غم کی تشہیر سے ہم نے یہ سبق پایا ہے
غم وہیں رہتا ہے ، غمخوار چلا جاتا ہے
#اعتصام_الحق
کچھ بھی نہ سہی، ضبط کی تضحیک تو ہے نا
پوچھے جو کوئی ہم سے کہ سب ٹھیک تو ہے نا
کیسے میں کروں صبر کہ تیرا یہ دلاسہ
خوددار طبیعت کے لیے بھیک تو ہے نا
#افضل_خان@Afzal_Khan75