پنجاب حکومت اور اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر فتح محمد شہیدؒ کی بیوہ پر جھوٹا بیان دینے کے لیے دباؤ اور ان کے شیر خوار بچوں کو اٹھانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ ظلم، تشدد اور ریاستی جبر ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت فوری طور پر بچوں کو بازیاب کرے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے۔
شہدائے مریدکے کے ننھے بچوں اور بیوہ خواتین کے اغواء، بدترین تشدد اور فسطائیت پر تحریک لبیک پاکستان کا سخت رد عمل‼️
📌 رُکن مرکزی مجلسِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان پیر سید س��ور شاہ سیفی صاحب مکمل ویڈیو بیان ضرور سُنے!👇
🚨🚨
لاہور ATC عدالت میں کرین پارٹی شہداء کے لواحقین اور وکلاء پر ریاستی اداروں کے تشدد کا واقعہ
لاہور کی انسدادِ دہش۔۔ت گردی عدالت میں آج مورخہ 21 اگست، بروز جمعہ، دن دو بجے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور ایجنسیوں کے کارندوں نے سانحہ مریدکے میں شہید ہونے والے مظلوم کارکنان کے بےگناہ لواحقین اور وکلاء کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب بھر میں سانحہ مریدکے میں شہید ہونے والے مظلوم کارکنان کے اہلِ خانہ کے خلاف جاری ریاستی جبر، ہراسانی اور دباؤ کا تسلسل ہے، جو اس وقت شروع ہوا جب کرین پارٹی کے خلاف د��ج من گھڑت مقدمات کا ٹرائل مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
آج لاہور ATC میں متعدد شہداء کی خواتین لواحقین کو سول کپڑوں میں ملبوس ایجنسیوں کے کارندے اور پولیس اہلکار گھروں سے زبردستی اغواء کر لائے، تاکہ اُن سے یہ بیان دلوایا جا سکے کہ ��’ہمارے شوہر، بیٹے یا بھائی کو سربراہ کرین پارٹی اور ان کے چھوٹے بھائی نے شہید کیا ہے۔‘‘
اس حوالے سے جب وکلاء کو اطلاع ملی تو وہ جلد از جلد وہاں پہنچے اور خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے ایجنسی کے کارندوں اور پولیس سے ڈائیلاگ کرنے کی کوشش کی، تو اُن پر اور خواتین پر تشدد کیا گیا۔ وکلاء کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا، جبکہ ایجنسی کے کارندے خواتین کو اپنے ہمراہ لے کر وہاں سے فرار ہوگئے۔
جو شہداء کی فیملیز گھروں پر چھاپوں، اغواء، ت۔شدد اور دباؤ کے باوجود ثابت قدم ہیں، اُن کے دودھ پیتے بچوں تک کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ گجرات میں ایک شہید کی بیوہ کے دو سالہ بچے کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ جب اس سے بھی بات نہیں بنتی تو فیملیز کو لاکھوں روپے دینے کی آفر بھی کی جا رہی ہے۔
ترجمان کرین پارٹی نے 20 اگست کو شہداء کے لواحقین پر جاری ظ۔لم کو بدترین ’’ریاستی دہ۔شت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے مریدکے کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں کے گھروں کے سامنے پنجاب پولیس تعینات ک�� دی گئی ہے، جو جب چاہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے۔
کرین پارٹی کے ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ رات گئے ایجنسیوں کے کارندے لواحقین کے گھروں میں گھس کر باپردہ خواتین اور ننھے بچوں کی کن پٹیوں پر بندوقیں تان کر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
جن بہن بھاٸیوں کو 𝕏 اکاؤنٹ بنانے میں دشواری پیش آرہی، وہ مندرجہ بالا یوٹیوب ویڈیو پر نہایت ہی آسان طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں‼
`YouTube Tutorial:`
https://t.co/2AwWb6StTf