مظفرگڑھ کینال میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 3 تاحال لاپتا ہیں، مگر افسوس کہ ابھی تک وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس سانحے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ان کی ٹیم کا کوئی نمائندہ متاثرہ خاندانوں کے پاس پہنچا ہے۔
کیا مظفرگڑھ پنجاب کا حصہ نہیں؟
مسلم لیگ ن المعروف خون لیگ نے اپنے انتہا پسندانہ رویئے کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور معصوم عوام کو ہراساں کیا اور ووٹ ڈالنے سے روکا اس کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی عوامی ووٹ کے مطابق الیکشن جیت رہی ہے۔
@BBhuttoZardari#فارم47_نوازلیگ#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
ایل اے 29 میں دھاندلی کی کوشش، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ ایل اے 29 کے امیدوار سردار مختار احمد کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہنگامی شکایت ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے جی اسکول سہلی سرکار پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے پولنگ کے شفاف انعقاد کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کی تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل میں مداخلت اور دھاندلی کی کوشش جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے یا اس میں ردوبدل کی ہر کوشش آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 اور الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسے فوری طور پر روکنا اور اس کی تحقیقات کرنا ضروری ہے تاکہ پولنگ کے نتائج کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انتخابی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کے جی اسکول سہلی سرکار پولنگ اسٹیشن بھیجا جائے تاکہ دھاندلی کی کوشش کو روکا جا سکے اور پولنگ کے عمل کو محفوظ بنایا جائے، جبکہ پریذائیڈنگ افسر کو ہدایت دی جائے کہ پولنگ کے باقی تمام مراحل کی کڑی نگرانی کرے اور تمام قانونی و انتخابی ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔
یہ شکایت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ارسال کی گئی، جس کی نقول متعلقہ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو بھی بھجوائی گئی ہیں
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
ایل اے 29 کے تمی پولنگ اسٹیشن پر کشیدہ صورتحال، پیپلز پارٹی نے اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ ایل اے 29 کے امیدوار سردار مختار احمد کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہنگامی شکایت ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل گوجرہ کے تمی پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، جس کے باعث فوری طور پر اضافی پولیس نفری تعینات کیے جانے کی ضرورت ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تمی پولنگ اسٹیشن پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے اور مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے فوری طور پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنا ناگزیر ہے تاکہ پولنگ اسٹیشن کو محفوظ بنایا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہنگامی نوعیت کی درخواست ہے، جس کا مقصد صورتحال مزید خراب ہونے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ انتخابی عمل پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمی پولنگ اسٹیشن، یونین کونسل گوجرہ میں اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے، پریذائیڈنگ افسر اور ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت دی جائے تاکہ کشیدہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے، جبکہ پولنگ کے اختتام تک تمام ووٹرز، پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
یہ شکایت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ارسال کی گئی، جس کی نقول متعلقہ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر اور متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو بھی بھجوائی گئی ہیں
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی نکال کر تین یونین کونسلوں میں جعلی ووٹنگ شروع کر دی گئی، ہٹیاں دوپٹہ میں پولیس فائرنگ پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ
مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل نے حلقہ ایل اے 30 کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر کو ہنگامی شکایت ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسل لنگا، لہچھور اور لنگر پورہ میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد ان پولنگ اسٹیشنوں پر جعلی ووٹنگ شروع کر دی گئی، جبکہ ہٹیاں دوپٹہ میں پولیس کی فائرنگ کے باعث ووٹرز پولنگ اسٹیشن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تینوں یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو طاقت کے زور پر پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکالا گیا، جس کے فوراً بعد ان کی عدم موجودگی میں جعلی ووٹنگ شروع کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی کے مطابق یہ تینوں یونین کونسلوں میں بیک وقت انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی ایک منظم کارروائی ہے، تاکہ انتخابی عمل کسی آزاد نگرانی کے بغیر جاری رکھا جا سکے۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ہٹیاں دوپٹہ میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس کے باعث ووٹرز خوفزدہ ہو کر پولنگ اسٹیشن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر یا اس کے قریب فائرنگ کا واقعہ ووٹرز، پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹس کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ عوام کو حقِ رائے دہی کے استعمال سے روکنے کا سبب بھی بنا۔
پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تین یونین کونسلوں میں پولنگ ایجنٹس کو زبردستی نکالنے، ان کی عدم موجودگی میں جعلی ووٹنگ شروع کرنے اور ہٹیاں دوپٹہ میں پولیس فائرنگ کے واقعات مل کر انتخابی عمل کو شدید متاثر کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کی فوری مداخلت کے متقاضی ہیں۔
پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سینئر انتخابی حکام کو یونین کونسل لنگا، لہچھور اور لنگر پورہ بھیجا جائے، جعلی ووٹنگ کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو ان کی قانونی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے دی جائیں، جبکہ ہٹیاں دوپٹہ میں پیش آنے والے واقعے کا بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے ووٹرز کے تحفظ اور آزادانہ پولنگ کو یقینی بنایا جائے۔
یہ شکایت پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر الیکشن سیل کے انچارج عبدالشکور کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کی گئی، جس کی نقول متعلقہ ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر، متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کو بھی بھجوائی گئی ہیں
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے سینئر سیاست دان چوہدری لطیف اکبر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام حدیں پار کر دی ہیں اور ووٹرز سے لے کر قیادت تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا مقابلہ باوقار سیاست سے کیا جائے گا، جبکہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
اشفاق ظفر صاحب کا حلقے میں فورسز کے نا ہونے پر پولنگ روکی گئی، 11 بجے فورسز آئیں تو انتخابات کا عمل شروع ہوا۔ ہم الیکشن کے عمل کو متنازع نہیں بنانا چاہتے نہ بنا رہے ہیں۔ الیکشن اگر اپنے انعقاد پر ہی متنازع ہوگیا تو بننے والی حکومت کس طرح کام کرے گی؟
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
انتخابات ہوتے رہتے ہیں لوگ ہارتے بھی ہیں اور جیتتے بھی ہیں لیکن آج دل رو رہا ہے کیوں کہ یہ الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے۔ گلگت بلتستان انتخابات کی چھ سیٹیں بھی ہم سے چھین کر مسلم لیگ ن کو دلوائی گئی ہیں۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
ہم نے کہا تھا کہ ایل اے 28 حساس ترین حلقہ ہے، وہاں تین یوسیز میں ڈیڑھ بجے تک پولنگ عملہ ہی نہیں پہنچا۔ ایل 27 میں بھی یہی صورتحال ہے۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ مظفر آباد شہر میں پولنگ اسٹیشنز پر اسپیشل تعیناتی کی جائے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
پہلے مرحلے کے انتخابات میں ہمارے تحفاظات کے کوئی بھی حتمی جواب دیئے بغیر الیکشن کمیشن سائیڈ پر ہوگیا۔ اور اب صورتحال یہ ہے کہ آزاد کشمیر ریاست کے صدر اپنے حلقے میں گئے تو ان پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
اب سے کچھ ہی دیر قبل خبر موصول ہوئی ہے کہ مظفر آباد ایل اے 31 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق کو شہید کردیا گیا ہے۔ اگر گولیاں چلا کر، خون بہا کر الیکشن جیتنا ہے تو یہ کیسا الیکشن ہوا؟
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا کہ معاملات بہتر ہوجائیں تو الیکشن کروالیں، لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔ پیپلز پارٹی تین مراحل میں الیکشن کروانے پر بھی راضی نہیں تھی اس کے باوجود ریاستی مفاد میں حامی بھری۔ الیکشن کے پہلے مرحلے میں شدید تحفظات تھے جس پر تمام اسٹیک ہولڈز کو آگاہ کیا تھا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
ہم نے الیکشن کے پہلے مرحلے میں تمام تر معاملات کے ثبوت دیئے لیکن اس پر کچھ نہیں ہوا۔ آدھے سے زیادہ پولنگ اسٹیشن کا عملہ صبح 11 اور 12 بجے پہنچا۔ کچھ حلقوں میں مسلم لیگ کے کارکن پولنگ عملے کو اٹھا کر اپنے گھروں پر لے گئے ٹھپے لگائے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کی مظفر آباد میں اہم پریس کانفرنس
#فارم47_نوازلیگ
#مظفرآباد_کا_فیصلہ_تیر
@BBhuttoZardari
Think you know where Bitcoin is going? 📈 Predict BTC's next 5-minute move (Up or Down) and earn $10 effortlessly. Fast, fun, and rewardingThink you know where Bitcoin is going? 📈 Predict BTC's next 5-minute move (Up or Down) and earn $10 effortlessly. Fast, fun, and rewarding!