جو یہ کہتے ہیں کوئی پیشِ نظر ہے ہی نہیں
کون سی ذات کے منکر ہیں اگر ہے ہی نہیں
اس لیے ہم کو نہیں خواہشِ حُورانِ ِبہشت
ایک چہرہ جو اِدھر ہے وہ اُدھر ہے ہی نہیں
چُھپ کے کرتا ہے کوئی میری ورق گردانی
میں نے رکھا تھا جہاں مور کا پر، ہے ہی نہیں
―افضل خان
روح تک رستہ بنایا جا رہا ہے
جسم کو ذریعہ بنایا جا رہا ہے
زخم پر نہیں آنکھ پر باندھی ہے پٹی
چوٹ کو اندھا بنایا جا رہا ہے
نسل کو اس بھیڑ کا عادی بنا کر
اصل میں تنہا بنایا جا رہا ہے
―شاعرہ کیرتی
کیا ضروری ہے ہر بات کی تصدیق بھی ہو ؟
وہ جو نزدیک نظر آتا ہے ، نزدیک بھی ہو
تم اگر صاحبِ نظر ہو تو یہ لازم تو نہیں
تم جسے ٹھیک سمجھتے ہو ، وہ ٹھیک بھی ہو
عشق سے کیسے باز آئیں ہم، عشق تو اپنا دھرم ہُوا
جس دن عشق سے ناطہ ٹُوٹا، سمجھو کِریاکرم ہُوا
رُوپ تو اُس کو ایسا دیتے دنیا دیکھتی، لیکن ہم
بُت سازی ہی چھوڑ چکے تھے جب وہ پتھر نرم ہُوا
―ظہور نظر
وہ Greek God of Cricket کہلایا اور play boy بھی مگر وہ philanthropist بنا
سیاست دان بھی ایسا کہ شیر، تیر, لالٹین، پتنگ کے بیانئے تباہ اور سسٹم کے ماسک اتار پھینکے
وہ اسلام فوبیا اور نبی پاکﷺ کیلئے عالمی سٹیج پر آواز اٹھاتا رہا
مگر اب ہمیں اسکی خیر نہیں کس حال میں ہے
رات دیتا ہے تھکے دن کو تھپکنے کے لئے
پھر تعاقب میں کوئی خواب لگا دیتا ہے
پہلے کہتا ہے کہ افلاک سے آگے دیکھوں
پھر کہیں بیچ میں مہتاب لگا دیتا ہے
―احمد سلمان
جاپان میں 2026 ایشین گیمز میں جنگ، سازشوں، پابندیوں سے متاثر ایران نے 52 میڈلز جیتے جن میں 19 گولڈ میڈلز اور 18 سلور تھے
ہم نے صرف 5 bronze medal جیتے کیونکہ precious mineral کے ہوتے ہمیں سونے چاندی کی ضرورت نہیں😎