ایک گیت، ایک چائے، ایک مدھرتا، ایک تپش
کچھ رقص کر، کچھ ہائے ہُو... اے دل! ہمیں دکھلا کہ تُو
قیدی بھی ہے، وحشی بھی ہے، زخمی بھی ہے، زندہ بھی ہے
#اردو_زبان
آیاتِ محبت کی تلاوت نہیں کرتے
لگتا ہے یہاں لوگ عبادت نہیں کرتے
یہ قید سکھا دیتی ہے آدابِ محبت
پنجرے میں پرندے بھی شرارت نہیں کرتے
انجامِ وفا سوچ کے اقرار کرو تم
آغاز میں سب لوگ سیاست نہیں کرتے
#اردو_زبان
ہمیشہ غلط کرنے سے مُصیبت نہیں آتی بلکہ غلط لوگوں کے ساتھ اچھا کرنے سے مُصیبت آتی ہے۔
ہم دوستی احسان وفا بھول گئے ہیں
زندہ تو ہیں جینے کی ادا بھول گئے ہیں
#اردو_زبان
آفت کی شوخیاں ہیں تمھاری نگاہ میں
محشر کے فتنے کھیلتے ہیں جلوہ گاہ میں
مشتاق اس ادا کے بہت درد مند تھے
اے داغ تـم تـو بیٹـھ گئے ، ایک آہ میں۔
داغ دہلوی
#اردو_زبان