" بھلا وہ کون ہے جو بے قرار کی فریاد سنتا ہے،جب وہ اسے پکارتا ہے اور وہ اسکی تکلیف کو دور کرتا ہے "
سورت نمل آیت 62
نماز فجر کے بعد ایک تسبیح اس آیت کی پڑھیے اور توکل اللہ کی نیت سے سارے مسائل اللہ پر چھوڑ دیجیے ۔۔
صبح بخیر
احبک یا اللہﷻ،
مجھے آپ سے محبت ہے اے اللہ���
مجھے پسند ہے ، آپ کا یوں میری حمایت کرنا
مجھے محبت ہے ، اِس احساس سے کہ میں آپ سے قریب ہوں
اِس احساس سے کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے
میری طرف متوجہ ہوں گے ، اور مجھے سنتے رہیں گے
اے اللہﷻ۔۔! آپ ہی کی محبت (تو) دائمی ہے۔