پہلگام میں نہتے سیاحوں کو مارنا قابل تحسین عمل نہیں ہے،لیکن ہندوستان نے جس طرح یہ ملبہ پاکستان پر ڈالا ہے اور اسی طرح اہل غزہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر بھی بھارت اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے،جس سے مودی کا اعلان ثابت ہوتا ہے کہ وہ مسلمان اور اسلام دشمن ہے،جہاں اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں کوئی بھی محاذ ملے گا تو مودی وہاں کھڑا ہوگا،
مودی نے پاکستان سے انتقام کی بات کی ہے،بھارت کے اس بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پاکستان پر بزدلانہ حملوں کی بھی ایک تاریخ ہے اور اس بار اگر مودی آگے بڑھا تو یہ لاہور بھارت کا سن 65 جیسا حشر کرے گا۔
اگر کوئی انگریز کاایجنٹ رہاہے تو ہم نےان کو ایجنٹ کہاہے👊
میں انتہا پسندانہ اور شدت پسندسیاست والا نہیں
میں اعتراف کرتاہوں کہ گزشتہ 10،12 سال ہمارا PTI کےساتھ انتہائی سخت اختلاف رہا
ہم نے اگر pti سے اختلاف کیاہے تو وہ گالم گلوچ کا نہیں ہے یہ ایک نظریاتی معاملہ ہے
فخر ملت اسلامیہ
لاہور: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پارٹی وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات
قائد جمعیۃ نے پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور آخر میں پریس کانفرنس کی۔
وفد میں اسلم غوری،مولانا امجد خان، علامہ راشد محمود سومرو، حافظ نصیر احرار شریک تھے
اس موقع پر جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، امیر العظیم ، ڈاکٹر فرید پراچہ اور جاوید قصوری بھی شریک تھے
اس وقت حساس معاملہ معدنی وسائل کا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے میفا کے نام سے مینرل انویسٹمنٹ فزیلیٹیشن اتھارٹی کا قیام دراصل اٹھارویں ترمیم کی نفی ہے، یہ فیصلہ وفاق کی جانب سے صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضہ کرنے کی کوشش ہے۔ ماضی میں جے یو آئی نے تمام صوبوں میں جاکر اتفاق رائے بنائی کہ اب اٹھارویں ترمیم کے مقابلے میں کوئی ترمیم یا قانون سازی قابل قبول نہیں ہوگی جس سے صوبوں کے اختیارات اور وسائل کو خطرہ لاحق ہو، صرف وفاق ہی ہمارے صوبے کے وسائل پر قابض نہیں ہو رہا بلکہ بین الاقوامی اور طاقتور قوتوں کو بھی ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کی راہ دی جا رہی ہے، ہم نہ بین الاقوامی قوتوں کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اس کا مالک بنائیں گے۔
ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہئیں،اس پر کسی قسم کا معاہدہ ہو تو وہ ہماری شرائط کے ساتھ ہونا چاہئے،ایسی قانون سازیاں جمعیت علماء اسلام کے لیے اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ہمیں عوام میں جانا ہوگا اور عوام براہ راست اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی رہائشگاہ آمد
وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری۔ مولانا اسعد محمود ۔ اسلم غوری ۔انجینئر ضیاء الرحمن بھی موجود
پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات شروع
ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، شبلی فراز، رئوف حسن شامل
جےیوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا لطف الرحمان ، اسلم غوری، مولانا امجد خان شریک
ملاقات میں انجنئیر ضیاء الرحمان، مفتی فضل غفور، ملک سکندر شریک
کامران مرتضی اجلاس میں کوئٹہ سے وڈیو لنک سے شریک
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ ترجمان جےیوآئی اسلم غوری
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ڈی ائی خان کے شعراء ادیبوں اور دانشوروں کے اعزاز میں عشائیہ ، حلقہ ارباب دانش کے صدر گلزار احمد نے مولانا فضل الرحمن کو شہر میں ادبی سرگرمیوں کا احوال اور بدامنی کے باعث سماجی رویوں میں پیدا ہونے والی گہری تبدیلیوں بار بتایا، طویل نشست میں مولانا نے اہل ڈیرہ کے سامنے دل کھول کے رکھ دیا۔ مولانا نے کہا جس معاشرے سے ادب ختم ہو جائے وہ معاشرہ اندر سے مر جاتا ہے،ہر ادیب اپنے عہد کا نمائندہ ہوتا ہے ،شعراء اور ادیب زندگی کے اجتماعی شعور کی عکاسی کرتے ہیں ۔ہم فکری ادبی اور سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔دانشوروں کے ساتھ مکالمہ اور ایسی خوبصورت نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گے۔